Tag: called meeting

  • وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا

    لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے آج خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی رہنماؤں کا اجلاس آج لاہور میں طلب کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف پارٹی رہنماؤں سے موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق تفصیلی مشاورت کرینگے۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر بھی بات چیت ہوگی اور اجلاس میں عمران خان کے اسمبلیوں سےاستعفے کے اعلان پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم پارٹی رہنماؤں سے آئندہ کی حکمت عملی پر رائے بھی طلب کریں گے، علاوہ ازیں شہباز شریف کی کل گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تمام صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمنٹری پارٹی سے مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ مارچ کینسل نہ کرتا تو اگلے دن تباہی ہونا تھی اسی لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے، ملک میں تباہی مچانے سے بہتر ہے ہم اس نظام کا حصہ نہ رہیں۔

  • نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل لندن میں طلب کرلیا

    نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس کل لندن میں طلب کرلیا

    لندن : نواز شریف نے کل لندن میں اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور دیگر شریک ہوں گے،انتخابی اصلاحات اور پارٹی صدارت پر مشاورت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف نے کل بروز ہفتہ لندن میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم اور وفاقی وزراء سمیت مریم نواز اور شہبازشریف بھی شریک ہوں گے، لندن میں ہونے والے ن لیگی اجلاس میں آئین کے آرٹیکل63،62پر مشاورت کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں: نواز شریف کی دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار، بل منظور


    اس موقع پر نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئیں گے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی اور این اے120کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد کی صورتحال پر بھی غورکیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ انتخابی اصلاحات بل اور پارٹی صدارت پر بھی مشاورت کی جائیگی۔

  • یمن صورتحال:آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

    یمن صورتحال:آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا

    کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یمن کی صورتحال پر سیاسی جماعتوں سےسے مشاورت کےلیے اجلاس بدھ کو طلب کرلیا ہے۔

    اجلاس میں یمن کی موجودہ صورتحال اورحکومت کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی، ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں کی متفقہ رائے کے بعد اپوزیشن اپنی حکمت عملی وضع کرے گی۔

    اجلاس میں یمن میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس کیلئے آصف زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطہ شروع کردیا ہے۔

  • دہشتگرد تنظیوں کی ویب سائٹس کو فی الفور بلاک کیا جائے، وزیراعظم

    دہشتگرد تنظیوں کی ویب سائٹس کو فی الفور بلاک کیا جائے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائز ہ لیا گیا، وزیراعظم نے اس سلسلے میں آئندہ ہفتے تمام صوبوں کے وزرائے اعلی کا ایک اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

    وزیراعظم نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ ایکشن پلان پر موثر اور تیز رفتار عملدرآمد کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنائیں۔حکومت ایسے تمام عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی جو کسی بھی شکل میں دہشت گردی اور نفرت کو پھیلانے میں ملوث ہوں گے۔

     اجلاس کو بتایا گیا کہ نفرت انگیز تقاریر کرنے والے تین سو اکتالیس افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں سے دو سو اکیاون افراد کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے کہ لاوٴڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر تقریبا گیارہ سو افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ مدارس کی بھی باریکی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں پچانوے ایسی تنظیموں کا کھوج لگایا گیا ہے جو دہشت گردی اور انتہاپسندی کی فترویج میں ملوث ہیں۔

     وزیراعظم نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ کالعدم تنظیموں کی فنڈنگ پر قدغن کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ دہشت گردوں کے زیراستعمال تمام ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کو بلاک کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے آئندہ ہفتے تمام صوبوں کے وزرائے اعلی کا اجلاس بھی اسلام آباد میں طلب کرلیاجس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے جامع بریفنگ دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کو اس سلسلے میں تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گی۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اجلاس کو بتایا کہ اب تک ایک سو اسی شرپسندوں کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں سے اڑتالیس کو باقاعدہ گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں چودہ ہزار مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جس میں سے سات سو اسی کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہیں۔

  • قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد،  آج اہم اجلاس طلب

    قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد، آج اہم اجلاس طلب

    اسلام آباد: دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے، پلان پر اب تک ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا، اس کے علاوہ صوبوں اور افواج میں ہم آہنگی، امن و امان سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔

    دوسری طرف موبائل کمپنیوں کو سموں کی دوبارہ تصدیق اور مشکوک سموں کو بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،  حکومت نے ملک میں موبائل فونز کی سموں کی تصدیق کا فیصلہ کرلیا ہے، جو دو مرحلوں میں ہوگی۔

    اس سے قبل اسلام آباد میں وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں وزیر ِمملکت انوشہ رحمان اورموبائل کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں دس کروڑ تیس لاکھ سموں کی تصدیق دومرحلوں میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پہلے مرحلے میں حساس علاقوں میں سموں کی دوبارہ تصدیق کی جائیگی اور دوسرے مرحلےمیں پورے ملک میں سموں کی دوبارہ تصدیق کی جائیگی، سموں کی تصدیق کیلئےایس ایم ایس اور میڈیا کے ذریعےمہم چلائی جائیگی۔

    گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اکیسویں آئینی ترمیم دو سو سینتالیس اراکین کی حمایت سے منظور کر لی گئی تھی، ایوان میں موجود کسی رکن نے مخالفت میں ووٹ نہیں دیا، بعدازاں ایوان نے آرمی ایکٹ مجریہ انیس سو باون میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی گئی تھی۔

    قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں اکیسویں آئینی ترمیم کا ترمیم شدہ مسودہ منظوری کیلئے پیش کیا گیا ، جسے بحث کے بعد دو سو پینتالیس اراکین کی متفقہ رائے سے منظورکر لیا گیا جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑے۔

    حکومت نے مسودہ میں جے یو آئی کی جانب سے مذہب اور فرقے کا لفظ نکالنے کا مطالبہ مسترد کردیا، رائے شماری میں جماعت اسلامی، جے یوآئی ف، تحریکِ انصاف اور شیخ رشید احمد نے حصہ نہیں لیا۔

    آئینی ترمیم کی منظوری کے فوری بعد ہی آرمی ایکٹ مجریہ  1952میں ترمیمی بل بھی منظور کر لیا گیا تھا، اکیسویں آئینی ترمیم کا بل ہفتے کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا، پیر کو اس پر بحث ہوئی جبکہ آج اسے منظوری کے بعد سینیٹ بھیج دیا گیا، جہاں منظوری کے بعد صدر کے دستخط سے یہ قانون بن جائے گا۔

  • دہشتگردی کیخلاف اعلانات پرعملدرآمد کیلئے اجلاس آج طلب

    دہشتگردی کیخلاف اعلانات پرعملدرآمد کیلئے اجلاس آج طلب

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے قوم سے کئے گئےاعلانات پرعملدرآمد کیلئے وزراء کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے جبکہ وزیرِاعظم نے دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنانے اور قوم سے وعدوں پر عمل درآمد کیلئے سیاسی اور قانونی مشاورت شروع کر دی ہے۔

    سانحۂ پشاور کے بعد آل پارٹیز کانفرنس اور قومی ایکشن پلان کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں، جس میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل اسلام آباد میں وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے سیاسی اورقانونی ماہرین سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیرِاعظم نے قوم سے کئے گئےاعلانات پرعملدرآمد کیلئے وزراء کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ قوم سے خطاب میں کئے گئے اعلانات پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔