Tag: Calling

  • ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدر کی یورپ سے متعلق تجارتی معاملات پر گفتگو

    ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدر کی یورپ سے متعلق تجارتی معاملات پر گفتگو

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانس کے صدر امانوئیل میکرون کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی اس دوران دونوں رہنماؤں نے یورپ اور امریکا سے متعلق تجارتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد امریکا کی یورپ کے ساتھ تجارت میں عدم توازن پایا جاتا ہے، یورپی یونین کا موقف ہے کہ وہ ایران سے ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کے بجائے اسے بحال رکھے تاکہ تجارتی معاملات بھی خوشگوار رہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس گفتگو میں ٹرمپ نے امریکا اور یورپ کے درمیان تجارت میں پائے جانے والے عدم توازن اور بعض رکاوٹوں کو خاص طور پر موضوع بنایا اور اس کے حل کے لیے اپنی طرف سے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔


    ٹریڈ ٹیرف: ٹرمپ کی دھمکی آمیز تجارتی پالیسیوں کا سدباب کیا جائے: لیبر پارٹی 


    وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امانوئیل میکروں پر واضح کیا کہ اس عدم توازن کو بہتر بنانا بہت ضروری ہے تاکہ یورپ کے ساتھ امریکا کے تجارتی اور دیگر تعلقات میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

    دوسری جانب برطانیہ کی لیبر پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی حکومت ٹرمپ کو اپنے ملک کے کاروباری حلیفوں کو دھمکانے کی اجازت نہ دے، ٹرمپ عالمی تجارتی سسٹم کو توڑنا چاہتے ہیں۔


    ٹرمپ کی ماحول دشمن پالیسیوں پر فرانسیسی صدر کی تنقید


    برطانیہ کے شیڈو انٹرنیشنل ٹریڈ سیکریٹری ( اپوزیشن کی جانب سے مذکورہ وزارت پر نامزد نمائندہ) بیری گارڈنر کی جانب سے کیا گیا ہے کہ برطانیہ کو ٹرمپ کے ایسے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے روکنا ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ سے المونیم اور اسٹیل کی درآمد پر امریکا کی جانب سے عائد کردہ ڈیوٹی جھوٹ پر مبنی ہے، برطانوی حکومت اور یورپین یونین کو اس معاملے میں فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوکیا کا خصوصی موبائل

    نوکیا کا خصوصی موبائل

    فن لینڈ: موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی نوکیا نے نیا موبائل فون متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جو ماضی کے فونز کی طرح عام تو ہے مگر اس میں صارفین کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم خصوصیت شامل کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  نوکیا کے نام کی نئی مالک ایچ ڈی ایم نامی کمپنی نے نوکیا 150 اور نوکیا 150 ڈوئل سم موبائل فون پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ نوکیا 216 جیسا ہے جو رواں سال ستمبر میں متعارف کرایا گیا تھا۔

    مائیکروسافٹ سے معاہدے کے بعد نوکیا کی جانب سے آخری ماڈل 216 متعارف کروایا گیا تھا تاہم اس بار مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے موبائل میں خاص بات یہ ہے کہ اس کی بیٹری دیگر ڈیوائسس کے مقابلے میں بہت جاندار ہے۔

    نوکیا کی جانب سے نئے فون 150 کی دو اقسام مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی جس میں ایک ڈیوائس کو ڈوئل سم کے ساتھ بنایا گیا ہے تاہم دونوں میں ایک مشترکہ خصوصیت ہے کہ ان کی بیٹری میں لگاتار 22 گھنٹے بات کرنے کی سہولت ہے۔


    پڑھیں: ’’ لڑکیوں کے موبائل فون استعمال کرنے اور جینز ٹی شرٹ پر پابندی عائد ‘‘


    نوکیا کے اس نئے موبائل فون کی بیٹری 31 دن تک اسٹینڈ بائی پر رہ سکتی ہے جبکہ اس کی اسکرین 24 انچ کی بنائی گئی ہے تاہم دیگر فیچرز میں فزیکل پیڈ‘ ایف ایم ریڈیو‘ ایم پی تھری پلئیر‘ گیمز اور ای ای ڈی فلیش کے ساتھ وی جے کیمرہ بھی شامل ہیں۔

    ایچ ڈی ایم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ موبائل فون صارفین کی جانب سے اچھے معیار، کم قیمت اور استعمال میں آسانی جیسے مطالبات کو پیش نظر رکھ متعارف کرایا جارہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: موبائل فون کی بیٹری جلد ختم کرنے والی وجوہات

    نوکیا کی اس ڈیوائس کی قیمت 26 ڈالرز مقرر کی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 27 سو روپے بنتی ہے ‘ پاکستان اور بھارت میں اس موبائل کو فروخت کے لیے آئندہ ماہ پیش کیا جائے گا۔