Tag: Calls

  • آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس آج طلب کرلی

    آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس آج طلب کرلی

    راولپنڈی : آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس آج طلب کرلی ہے، کانفرنس میں اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

    زرائع کے مطابق آرمی چیف نے جنرل قمر جاوید باجوہ اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس آج طلب کرلی ہے، کورکمانڈرز کانفرنس میں اہم اندرونی و بیرونی امورکا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اسپیشل کورکمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف کے دورہ ٔافغانستان اور داخلی سلامتی کی صورت حال پر بات چیت کی جائے گا جبکہ ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہریوں کی شہادت اورپیدا ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدرکی دعوت پر افغانستان کا اہم ترین دورہ کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : آرمی چیف قمرباجوہ اور افغان صدر کے درمیان کابل میں اہم ملاقات


    دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی سے ون آن ون ملاقات کی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور فریقین نے بہتر مستقبل کیلئےٹھوس اقدامات پراتفاق کیا۔

    ملاقات میں خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے معاملات سے نمٹنے کیلئے اطلاعات کے تبادلے اور تعاون کے امور پر غور کیا گیا جبکہ دہشت گردی کےخلاف اقدامات اور اعلیٰ سطح پرملاقاتوں کاسلسلہ جاری رکھنے پربھی اتفاق کیا گیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان فورسز کی استعدادکاربڑھانے اور تربیت دینے کی پیشکش کی۔

    س موقع پر افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات تعلقات کے نئے دورکا آغاز ہے جس کے لیے دونوں ملکوں کو دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے کیوں کہ افغانستان میں امن و استحکام دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے اور امن واستحکام سے دونوں ملکوں کو غربت سے چھٹکارا پانے میں مدد مل سکے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف کا بیگم کلثوم نوازکی جلدصحت یابی اور نیک تمناؤں کا اظہار

    آرمی چیف کا بیگم کلثوم نوازکی جلدصحت یابی اور نیک تمناؤں کا اظہار

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بیگم کلثوم نوازکی خیریت دریافت کی۔

    آرمی چیف نے بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


    مزید پڑھیں : کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا


    یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسرکی تشخیص ہوئی ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے بیگم کلثوم نوازکا کینسر ابتدائی مراحل میں ہے، جو قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔ بیگم کلثوم نواز کا علاج لندن میں ہوگا۔

    سابق وزیراعظم کی اہلیہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں، سابق خاتون اول ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز لندن روانہ ہوگئی تھیں۔

    اس دوران انکی انتخابی مہم انکی صاحبزادی مریم نواز چلائیں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آصف زرداری کا آرمی چیف کو فون، قیادت سنبھالنے پر مبارک باد

    آصف زرداری کا آرمی چیف کو فون، قیادت سنبھالنے پر مبارک باد

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن پر اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے نئے آرمی چیف کو ٹیلی فون کیا اور انہیں پاک فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

    آصف علی زرداری نے آرمی چیف کو یقین دہانی کروائی کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پیپلزپارٹی اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتی ہے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور اس کے خلاف جاری آپریشن میں مکمل حمایت کا اعادہ بھی کرتی ہے۔


    پڑھیں: ’’ میڈیا کوساتھ لےکر چلوں گا،آرمی چیف قمرجاویدباجوہ ‘‘


    دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی آرمی چیف آف اسٹاف کو ٹیلی فون کر کے عہدہ سنھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں فوج اور سویلین ایک صفحے پر موجود ہیں اور اپنے اتحاد سے ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو شکست دیں گے‘‘۔
  • سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ دبئی طلب کرلیا

    سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ دبئی طلب کرلیا

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی نے سندھ کی سیاسی صورتحال و کارکردگی کی تفصیلات جانے کے لیے دبئی طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی طلبی پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کل ہفتے کے روز کراچی ائیرپورٹ سے دبئی روانہ ہوں گے جہاں وہ سابق صدر سمیت پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

    اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ شریک چیئرمین کو کابینہ کی ایک ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کریں گے اور صوبائی بیورو کریسی میں ہونے والے تبادلوں پر بھی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔

    پڑھیں:     نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دبئی روانہ

    علاوہ ازیں مراد علی شاہ بلدیاتی انتخابات کے بعد کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے اور خاص طور پر 22 اگست کے بعد سندھ کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

    وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’’مراد علی شاہ دبئی سے کراچی واپس آکر اہم فیصلے کریں گے جن میں میئر کراچی کو سہولیات اور بیورو کریسی میں تبادلے وغیرہ شامل ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں:  پارٹی قیادت جو ہدایت کرے گی اُس پر عمل کریں گے، مراد علی شاہ

    یاد رہے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف ایگزیکٹو سندھ کا منصب سنبھالنے کے بعد اگلے روز لاڑکانہ گڑھی خدا بخش کا دورہ کیا تھا اور بانی پیپلزپارٹی اور بے نظیر بھٹو کے مزار پر فاتحہ خوانی کی تھی بعد ازاں انہیں سابق صدر نے طلب کرلیا تھا جس کے بعد وہ سیہون کا مختصر دورہ کر کے فوراً دبئی روانہ ہوگئے تھے۔