Tag: Camber

  • کراچی چیمبر کی شہر کو دو ہفتے میں صاف کرنے کے علی زیدی کے بیان کی حمایت

    کراچی چیمبر کی شہر کو دو ہفتے میں صاف کرنے کے علی زیدی کے بیان کی حمایت

    کراچی: کراچی چیمبر نے وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی کے بیان کی حمایت کردی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ شہرقائد کو دو ہفتے میں صاف کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بزنس مین گروپ کے چیئرمین و سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی ) سراج قاسم تیلی اور صدر کے سی سی آئی جنید اسماعیل ماکڈا نے وفاقی وزیربرائے بحری اُمور علی حیدر زیدی کی جانب سے پورے کراچی کو دو ہفتوں میں کچرے سے پاک کرنے کے عہد کا خیرمقدم کیا۔

    انہوں نے اپنا ہر ممکن تعاون اور بھرپور حمایت کی ہے تاکہ وفاقی حکومت کی کراچی میں صفائی ستھرائی، انفرااسٹرکچر، پانی کی قلت، سیوریج کی ابتر صورت حال اور بجلی کے بار بار تعطل کو بہتر بنانے کی جدوجہد کو کارگر بنایا جاسکے۔

    چیئرمین بی ایم جی اور صدر کے سی سی آئی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کراچی چیمبر کی تاجروصنعتکار برادری حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہم کراچی میں معیار زندگی کو بہتر بنانے کے تمام اقدامات میں ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کو ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے کے دوران نظرانداز کرنے کی وجہ سے کراچی والوں کی مشکلات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور یہی صورتحال کراچی میں مون سون کی پہلی بار ش کے دوران دیکھنے میں آئی جہاں شہریوں کو بجلی کے بار بار تعطل، گلیوں میں گندے پانی، نکاسی آب کا نہ ہونا اور صفائی ستھرائی کی انتہائی خراب صورتحال کاسامنا رہا۔

    کراچی صفائی مہم، سی ای او ARY سلمان اقبال کی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

    مشترکہ بیان میں مزید کہنا تھا کہ ہم وفاقی حکومت کے ہر اُس اقدام کی بھرپور حمایت کریں گے جو کراچی کے بہتر ترین مفاد میں ہو جو تمام ترمشکلات کے باوجود ملکی خزانے میں 70فیصد اور سندھ ریونیوبورڈ میں 95فیصد سے زائد ریونیو جمع کرواتا ہے۔

  • تاجر خواتین کا وفد دس روزہ دورے پر بیلجیم اور فرانس روانہ، کاروباری امکانات کا جائزہ لیا جائے گا

    تاجر خواتین کا وفد دس روزہ دورے پر بیلجیم اور فرانس روانہ، کاروباری امکانات کا جائزہ لیا جائے گا

    برسلز: اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کا ایک وفد کاروباری امکانات کا جائزہ لینے بیلجیم اور فرانس کے دس روزہ دورے پر راونہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق تاجر خواتین پر مشتمل دس رکنی وفد ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر نائمہ انصاری کی قیادت میں برسلز کا دورے کرنے اور نجی و سرکاری شعبہ کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد پیرس بھی جائے گا۔

    پیرس میں فیشن اور بیوٹی انڈسٹری کا تفصیلی مطالعہ کیا جائے گا جبکہ دونوں ممالک میں پاکستان کے سفیروں سے ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہے۔

    اسلام آباد ویمن چیمبر کے جاری بیان کے مطابق ویمن چیمبر کا وفد دونوں ممالک میں مختلف تجارتی تنظیموں اور تجارتی حکام سے تفصیلی ملاقاتیں کرے گا جبکہ کئی نمائشوں میں بھی شرکت کر کے درامدات اور برامدات کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    چینی تاجروں کے وفد کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ

    اس دورے میں دونوں ممالک میں موجود پاکستان سرمایہ کاروں سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ وہاں کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور سی پیک کے پوٹینشل سے آگاہ کیا جائے گا۔

    ملک میں سی پیک کی وجہ سے پاکستان اس خطہ میں ایک اہم تجارتی مرکز کی حیثیت سے ابھر رہا ہے، ان ممالک میں ٹیکسٹائل، چاول اور حلال اشیاء کی برامدات میں اضافہ کی کوشش کی جائے گی جبکہ پاکستانی مصنوعات بھی متعارف کروائی جائیں گی۔