Tag: Cambodia

  • ایک اور ملک نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا

    ایک اور ملک نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا

    (3 اگست 2025):ایک اور ملک نے سرحدی کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا نے کمبوڈیا نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔

    کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم نے کہا تھائی لینڈ کے ساتھ حالیہ سرحدی کشیدگی کے خاتمے میں ٹرمپ کا کردار قابلِ ستائش ہے، نائب وزیر اعظم نے ٹرمپ کی جانب سے امن کے فروغ، تجارتی سہولتوں میں رعایت اور برآمدی ٹیکس میں کمی جیسے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان حالیہ کشیدگی میں تینتالیس افراد ہلاک اور تین لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے تھے۔

    یاد رہے کہ یوکرین کے ایک سینیئر قانون ساز اولیکساندر میرژکو نے ٹرمپ کو نومبر 2024 میں روس-یوکرین تنازعہ میں جنگ بندی کے لیے نامزد کیا تھا، لیکن جون 2025 میں اس نامزدگی کو واپس لے لیا۔

    ٹرمپ نے کئی بار نوبل انعام نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر سابق صدر باراک اوباما کے 2009 میں انعام جیتنے کے مقابلے میں، جنہیں انہوں نے تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ اس کے مستحق نہیں تھے۔

  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کا ’غیر مشروط‘ جنگ بندی کا اعلان

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کا ’غیر مشروط‘ جنگ بندی کا اعلان

    کوالالمپور(28 جولائی 2025): ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے جاری سرحدی تنازع کے خاتمے کے لیے غیر مشروط جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ نے ’فوری اور غیر مشروط جنگ بندی‘ پر رضامندی ظاہر کی ہے، جو آج رات سے نافذ العمل ہوگی۔

    ملائیشیا کے وزیر اعظم نے بتایا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان امن کی بحالی اور اعتماد سازی کے لیے یہ پہلا قدم ہوگا، دونوں فریقوں نے براہ راست رابطے بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں رہنماؤں سے پُرامن حل تلاش کرنے کی اپیل کی تھی۔

    تھائی لینڈ، کمبوڈیا کو کہا جب تک معاملہ سلجھا نہیں لیتے تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے، ٹرمپ

    اس دوران کمبوڈین وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات اچھے رہے، امید ہے کہ فوری طور پر لڑائی کو روک دیا جائے گا، جھڑپوں کے دوران 3 لاکھ سے زائد لوگ بےگھر ہوئے۔

    واضح رہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ جنگ، جولائی 2025 میں شروع ہوئی، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں میں اب تک 35 افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

  • کمبوڈیا نے تھائی لینڈ سے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

    کمبوڈیا نے تھائی لینڈ سے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

    نیویارک: خوں ریز تصادم کے بعد کمبوڈیا نے تھائی لینڈ سے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سرحدی جھڑپوں میں شہریوں سمیت 32 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا نے تھائی لینڈ سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    اقوام متحدہ میں کمبوڈیا کے سفیر چھیا کیو نے کہا کہ ان کے ملک نے ’غیر مشروط طور پر‘ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ نوم پنہ تنازع کا پرامن حل چاہتا ہے۔

    سرحدی جھڑپوں میں تھائی لینڈ میں 19 اور کمبوڈیا میں 13 افراد ہلاک ہوئے، یہ جھڑپیں ایک دہائی سے زائد عرصے کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں سب سے زیادہ خوں ریز ثابت ہوئیں، جس میں دسیوں ہزار لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔


    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ شروع، افواج کے ایک دوسرے پر حملے


    کمبوڈین سفیر نے کہا تھائی لینڈ عسکری طور پر بڑا ملک ہے، وہ ایک چھوٹے ملک پر کیسے حملے کا الزام لگا سکتا ہے۔ سلامتی کونسل نے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی اور تنازع کو سفارتی طور پر حل کرنے کا مشورہ دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کمبوڈیا کے اقوام متحدہ کے سفیر نے نیویارک میں جمعہ کو دیر گئے بند دروازوں کے پیچھے منعقدہ ہنگامی اجلاس کے بعد جنگ بندی کی کال کی۔ اقوام متحدہ میں تھائی لینڈ کے ایلچی چیرڈچائی چائیویڈ نے کمبوڈیا پر زور دیا کہ وہ ’’دشمنی اور جارحیت کی تمام کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرے، اور نیک نیتی سے بات چیت دوبارہ شروع کرے۔‘‘

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے سرحدی تنازع جاری ہے، جو جمعرات کو شدید لڑائی میں تبدیل ہو گیا، جس میں بھاری توپ خانے اور فضائی حملوں کا استعمال کیا گیا۔ علاقائی بلاک کے سربراہ ملک ملائیشیا نے دونوں فریقوں سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا اور ثالثی کی پیشکش کی، امریکا اور چین نے بھی عسکری پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

  • کمبوڈیا : ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی : 27افراد جل کر راکھ

    جنوبی ایشیائی ملک کمبوڈیا کے ایک لگژری ہوٹل میں آتشزدگی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

    تھائی لینڈ کے ٹی وی پی بی ایس کی خبر کے مطابق پوئی پت کے گرینڈ ڈائمنڈ سٹی ہوٹل میں 28 دسمبر کو لگنے والی آگ میں زخمی ہونے والے 112 افراد میں سے 27 کا علاج معالجہ جاری ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ39 گھنٹوں تک جاری رہنے والی امدادی کاروائیاں مکمل ہوگئی ہیں اور کل تک 25 ہونے والی اموات کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

    کمبوڈیا، ہوٹل میں آگ لگنے سے 27 افراد لقمہ اجل

    بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں 400 سے زائد کارکنان موجود تھے جبکہ ہوٹل سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے بعض گاہک کھڑکیوں سے کودنے کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    A fire burning through the Grand Diamond City Casino and Hotel has killed multiple people and injured dozens of others, police said Thursday. Flames were still smouldering at the hotel this morning despite hundreds of emergency workers battling to extinguish the blaze overnight

    اگرچہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے، تاہم خدشہ ہے کہ کرسمس کی سجاوٹ میں استعمال ہونے والی اشیاء سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

  • وزیر خارجہ کی کمبوڈیا کے وزیر اعظم سے ملاقات

    وزیر خارجہ کی کمبوڈیا کے وزیر اعظم سے ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کمبوڈیا کے وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز (آسیان) کے اجلاس کے دوران وزیر خارجہ بلاول زرداری کی کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین سے ملاقات ہوئی۔

    بلاول نے 29 ویں اے آر ایف وزارتی اجلاس میں وزیر اعظم ہن سین سے ملاقات کی۔

    وزیر خارجہ نے کمبوڈین وزیر اعظم کو آسیان اور اے آر ایف کی کمبوڈیا کی قیادت پر مبارکباد دی، انہوں نے آسیان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

    بلاول زرداری نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو سراہا اور باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    کمبوڈین وزیر اعظم نے بھی تکنیکی معاونت کے پروگرام سے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور مثبت جذبات اور مضبوط دو طرفہ تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

  • وزیر خارجہ بلاول کمبوڈیا روانہ

    وزیر خارجہ بلاول کمبوڈیا روانہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کمبوڈیا روانہ ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آسیان کے زیر اہتمام 29 ویں آسیان ریجنل فارم (ARF) کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے کمبوڈیا روانہ ہو گئے۔

    وزیر خارجہ کمبوڈیا کے سہ روزہ دورے کے دوران مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران کمبوڈیا کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات ہوگی۔

    آسیان وزارتی اجلاس میں خطے کی عمومی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بات ہوگی۔

    اس سے قبل کرونا وبا کے پیش نظر آسیان ریجنل فارم کا وزارتی اجلاس گزشتہ سال ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا۔

    کمبوڈیا روانگی سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متعلق اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان غیر ملکیوں سے پیسے لے کر ملکی سیاست آلودہ کرنے پر عوام کے مجرم ٹھہرتے ہیں، اور کرپشن کے خلاف ان کا بیانیہ بھی جھوٹا نکلا۔

    پی پی چیئرمین نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو تحقیقات سے روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کیے، جو جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن کو دے، وہ صادق اور امین نہیں ہو سکتا۔

  • ایک اور ملک میں‌ 5 سالہ بچوں کے لیے سائنوویک ویکسین کی منظوری

    ایک اور ملک میں‌ 5 سالہ بچوں کے لیے سائنوویک ویکسین کی منظوری

    پنوم پن: کمبوڈیا نے 5 سال کی عمر کے بچوں کو چین کی سائنوویک ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوب مشرقی ایشیائی ملک کمبوڈیا میں آج سے ملک بھر میں پانچ سالہ بچوں کو سائنوویک کی کرونا وائرس ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

    وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق کمبوڈیا کے تمام 25 شہروں اور صوبوں میں چھوٹے بچوں کو آج سے چینی کمپنی کی تیار کردہ ویکسین کی 2 ڈوز دی جائیں گی۔

    پہلی اور دوسری ڈوز کے درمیان 28 دن کا وقفہ ہوگا، والدین یا قانونی سرپرستوں کو بچوں کی ویکسینیشن کے لیے ان کے پیدائشی سرٹیفکیٹ، گھرانے کا ریکارڈ یا پاسپورٹ ضرور ساتھ لانا ہوگا۔

    کمبوڈیا میں اب تک 6 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 1 کروڑ 37 لاکھ افراد کو کرونا ویکسین کی ایک ڈوز لگائی جا چکی ہے، یہ تعداد کمبوڈیا کی 1 کروڑ 60 لاکھ کی آبادی میں سے 85.6 فی صد بنتی ہے۔

    وزارت صحت کے مطابق 1 کروڑ 30 لاکھ 50 ہزار افراد کو دونوں مطلوبہ ڈوز لگائی جا چکی ہیں، یعنی 81.6 فی صد آبادی مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہو چکی ہے۔

    کمبوڈیا میں 18 لاکھ 30 ہزار افراد، یا 11.4 فی صد نے تیسری یعنی بوسٹر ڈوز بھی لے لی ہے۔

    کمبوڈیا میں شہریوں کو زیادہ تر چینی کمپنیوں سائنوویک اور سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین لگائی گئی ہے۔

  • ایک اور ملک نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    ایک اور ملک نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    نوم پن : پوری دنیا میں صحت اور معیشت کی تباہی کا سب بننے والی عالمی وبا کورونا وائرس اب بھی اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہے، لیکن کچھ ممالک نے اپنی مؤثر حکمت عملی اقدامات سے اس پر قابو پالیا ہے۔

    چین کے بعد کمبوڈیا وہ ملک ہے کہ جس نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے، اس حوالے سے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمبوڈیا حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں کوویڈ 19 کے تمام مریض صحت یاب ہوگئے اور ایک ماہ کے دوران کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

    کمبوڈیا حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا آخری مریض گزشتہ ماہ صحت یاب ہوگیا ہے اور وائرس سے متعلق پابندیوں میں نرمی نہیں کی جائے گی اسکول بدستور بند رہیں گے اس کے علاوہ سرحدی علاقوں اور قرنطینہ مراکز کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق کمبوڈیا میں مجموعی طور پر کرونا وائرس کے122 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور خاص بات یہ کہ 122میں سے کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

    وزارت صحت نے مزید بتایا ہے کہ کمبوڈیا میں آخری بار نیا کیس 12 اپریل کو ہوا تھا۔ جنوری کے بعد سے اب تک کل 14،684 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سٹی سے شروع ہونے والا نیا کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، جنوری 2020سے لے کر اب تک نئے وائرس کووِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے۔

    وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 8 ہزار 645 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 46 لاکھ 28 ہزار 549 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ کمبوڈیا ایک ترقی پزیر ممالک ہے جہاں وسائل محدود ہیں، پاکستان سمیت ترقی پذیر دنیا کے ممالک ان حالات کا بدترین شکار ہوتے جا رہے ہیں جس میں کمبوڈیا بھی شامل ہے۔

    گزشتہ ماہ کمبوڈیا کے وزیراعظم ہُون سَین نے قومی اسمبلی میں57 صنعتی فیکٹریوں کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بہت سے خریداروں نے نئے آرڈر منسوخ کر دیئے ہیں اور گارمنٹس فیکٹریوں کو خام مال کی قلت کا سامنا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خراب صورتحال جون تک جاری رہے گی۔

  • کمبوڈیا: زہریلا پانی پینے سے 10 افراد ہلاک، 120 سے زائد بیمار

    کمبوڈیا: زہریلا پانی پینے سے 10 افراد ہلاک، 120 سے زائد بیمار

    پنوم پنھ: ایشیا کے جنوب مشرقی ملک کمبوڈیا میں زہریلا پانی پینے سے دس افراد ہلاک اور 120 سے زائد بیمار پڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کمبوڈیا کے شہریوں نے معمول کے مطابق پانی پینے کے لیے استعمال کیا جس کے بعد وہ شدید بیمار ہوگئے بعد ازاں انہیں علاج معالجے کے لیے اسپتال پہنچایا گیا جن میں سے 10 افراد ہلاک ہوگئے اور متعدد اب بھی بیمار ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق شبہ یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس پانی میں کیڑے مار ادویات کی آمیزش ہوئی تھی جس کے بعد لوگ بیمار ہوئے اور ہلاکتیں سامنے آئیں، تاہم متاثرہ علاقے سے پانی اور خوراک کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں اور جلد ہی ان کے تجزیے سے حقیقی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔

    خبردار!! مرغی کے سینے کا گوشت بیماریوں کا باعث

    اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ بیمار افراد کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، زہر ملا پانی پینے سے مریضوں کے پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث انہیں سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا ہے، البتہ بیمار افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    خیال رہے کہ کمبوڈیا میں پانی میں زہریلے مواد کی آمیزش کوئی نئی بات نہیں اس قسم کے واقعات ماضی میں بھی رونما ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔

    امریکا میں سلاد کے پتے کھانے سے ایک شخص ہلاک، سینکڑوں بیمار پڑ گئے

    یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکا کے مختلف علاقوں میں سلاد کے پتوں میں مخصوص بیکٹیریا ہونے کے باعث کھانے والے سینکڑوں شہری سخت بیمار ہوگئے تھے جن میں سے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایسے ممالک جہاں جانے کے لیے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں

    ایسے ممالک جہاں جانے کے لیے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں

    سیر و سیاحت کرنے کا شوق کسے نہیں ہوتا، مگر اس کے لیے بہت سا وقت اور پیسہ درکار ہے۔

    پھر جب سے دنیا بھر میں دہشت گردی کا خوفناک عفریت زور پکڑ رہا ہے تب سے ایک سے دوسرے ملک جانا اور ویزا حاصل کرنا ایک مشکل مرحلہ بن گیا ہے۔

    کچھ عرصہ قبل ایک امریکی ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں پاکستانی پاسپورٹ کو ایشیائی ممالک کی فہرست میں کمزور ترین قرار دیا گیا۔

    اس فہرست میں بھارت سب سے آگے تھا جس کا پاسپورٹ تمام جنوبی ایشیائی ممالک میں بہترین پوزیشن پر تھا۔

    تاہم پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں، گو کہ پاکستان کا پاسپورٹ پہلے جیسا مضبوط تو نہیں رہا، تاہم اب بھی دنیا کے کئی ممالک ایسے ہیں جو پاکستانیوں کو بغیر ویزے کے قبول کرلیتے ہیں، اور پھر سفر تو کہیں کا بھی ہو، ہمیشہ علم اور خوشی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

    آئیں دیکھتے ہیں وہ کون سے ممالک ہیں جہاں پاکستانی بغیر ویزے کے باآسانی جاسکتے ہیں۔

    جزائر کیریبئین میں واقع ملک ڈومینیکا

    ہیٹی

    سینٹ ونسنٹ

    ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو

    براعظم اقیانوس (اوشنیا) میں واقع ملک مائیکرو نیزیا

    واناتو


    علاوہ ازیں مندرجہ ذیل ممالک پاکستان کے لیے ویزا اپون ارائیول کی پالیسی پر کاربند ہیں یعنی آپ کو ان ممالک میں پہنچ کر ویزا ملے گا۔

    کمبوڈیا

    افریقی ملک کیپ ورڈ

    کاموروس

    آئیوری کوسٹ

    جبوتی

    گینیا بساؤ

    کینیا

    مڈغاسکر

    مالدیپ

    موریطانیہ

    موزمبیق

    نیپال

    نکارا گوا

    پالاؤ

    سموا

    سشیلز

    تنزانیہ

    مشرقی تیمور

    ٹوگو

    تووالو

    یوگنڈا

    آپ کس ملک کی سیر کو جانا پسند کریں گے؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔