Tag: camels

  • بڑی کارروائی، 12 اونٹوں پر لدی چرس سے بھری 75 بوریاں پکڑی گئیں (ویڈیو)

    بڑی کارروائی، 12 اونٹوں پر لدی چرس سے بھری 75 بوریاں پکڑی گئیں (ویڈیو)

    کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے ایک بڑی کارروائی میں 12 اونٹوں پر لدی چرس سے بھری 75 بوریاں پکڑ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے پسنی میں پیٹرولنگ کے دوران کارروائی میں منشیات کی بھاری مقدار بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق اونٹوں پر لدی 852 کلو چرس پکڑی گئی ہے، منشیات کو بعد میں لانچ اور اسپیڈ بوٹ سے بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا۔

    کراچی: پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑلی

    ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے ہے، کوسٹ گارڈز نے 12 اونٹ، لانچ اور اسپیڈ بوٹ کو تحویل میں لیا ہے۔

  • بلوچستان میں پُراسرار بیماری، اونٹ  مرنے لگے

    بلوچستان میں پُراسرار بیماری، اونٹ مرنے لگے

    لسبیلہ : بلوچستان کے پہاڑی اورریگستانی علاقوں میں اونٹوں میں پُراسرار بیماری پھیل گئی، جس کے باعث اب تک کئی اونٹ مرچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے پہاڑی اورریگستانی علاقوں میں اونٹوں میں پُراسراربیماری پھیل گئی۔

    مقامی غلہ بانوں نے بتایا کہ پر اسرار بیماری سے اب تک کئی اونٹ مرچکے ہیں، جس سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

    بیماری سے پہلےاونٹوں کی جلد شدید متاثرہوتی ہے، پھر اونٹ کمزور ہو کر مرجاتے ہیں، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ویٹنری آفیسرڈاکٹرعاقل کا کہنا ہے کہ اونٹوں کی بیماری سے متعلق ٹیم تشکیل دے کرمتاثرہ علاقے میں روانہ کردی ہے جو صورتحال کا جائزہ لے گی۔

    اونٹوں کی پراسرار ہلاکت صوبائی حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے بیمار اونٹوں کے گوشت کی فروخت روکنے، فوڈ اتھارٹی اور لائیو سٹاک کو معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔