ماسکو: روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا کے معروف فلم سیریزاوشن 8 میں مختصر رول نے دھوم مچا دی، مداح کا جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوشن سیریز کی آٹھویں فلم میں جہاں دیگر اسٹار اداکار جلوہ گر ہوئے ہیں، وہیں معروف روسی اسٹار ماریا شراپوا بھی جلوہ گر ہوئی ہیں، جسے دیکھ کر ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
گذشتہ دنوں ان کے ایک مداح نے ٹینس اسٹار کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ آسکر کے لیے تیار ہوجائیں، جس پر ماریا شراپوا نے سوال کیا کہ کیا یہ سین فلم میں شامل ہے، ایسا ہے، تو وہ فلم ضرور دیکھیں گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالی ووڈ فلم اوشین 8 جمعے کے روز ریلیز ہوئی ہے جس میں ماریہ شراپوا کا فلمایا گیا شین بھی شامل ہے، جس کی انہیں توقع نہیں تھیں۔
Let’s get the Oscars @MariaSharapova . 💪🏻😍 #Oceans8 pic.twitter.com/zWilMsocuV
— João Paulo Peres (@joaoromperes) June 7, 2018
The scene made it in the movie?!🤓😎 going to the theater asap 🙃 #Oceans8 🎥 https://t.co/1UvMpvTdjI
— Maria Sharapova (@MariaSharapova) June 8, 2018
روسی ٹینس اسٹار کے ایک مداح نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ماریا شراپوا کے شین کی تصویر شائع کی اور کمنٹ کیا کہ ’آسکر کے لیے تیار ہوجاؤ‘۔
خیال رہے کہ جمعے کے روز ریلیز ہونے والی فلم اوشین 8 سنہ 2001 ایک میں ریلیز ہونے والے فلم اوشین 11 کا ورژن ہے۔ جسے امریکا میں نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ روسی ٹینس اسٹار پر ممنوعہ اشیاء کا استعمال کرنے پر عدالت کی جانب سے عائد پابندی ختم ہونے کے بعد ماریا شراپوا کی رینکنگ میں اضافہ ہوا ہے۔
اسپورٹس ذرائع کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں فرانچ اوپن ٹینس میں ماریا شراپوا لوکل فرانس کی لوکل کھلاڑی گرباین موگروزا سے ہار گئی تھی لیکن اس کے باوجود ان کی رینکنگ میں پر کوئی فرق نہیں پڑا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وارنر بروس کی فلم اوشین 8 میں سینڈرا بلوک، کیٹ بلینکٹ، ریحانّہ، مینڈی کیلنگ اور سارا پاؤلسن شامل ہیں۔
ٹینس اسٹار ماریا شراپوا، سرینا ولیم اور برطانوی گلوکار زین ملک ان مشہور شخیصات میں شامل ہیں جنہوں نے کئی مزاحیہ فلموں میں مختصر کردار ادا کیا ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔