Tag: Cameroon

  • سگریٹ نے ایک شخص کو موت سے بچا لیا، مگر کیسے؟

    سگریٹ نے ایک شخص کو موت سے بچا لیا، مگر کیسے؟

    یاؤنڈے: افریقی ملک کیمرون میں ایک شخص کی جان محض ایسے بچی کہ وہ ایک سیکنڈ قبل اس مقام سے اٹھ کر چلا گیا جہاں اگلے لمحے مٹی کے تودے کی صورت میں موت کئی افراد کو ساتھ لے گئی۔

    سگریٹ نوشی سخت مضر صحت ہے، اس میں کوئی شک نہیں، لیکن کیمرون کے دارالحکومت یاؤنڈے میں ایک جشن کی تقریب میں شریک شخص سگریٹ کی طلب میں اٹھ کر گیا تو اگلے لمحے اس مقام پر مٹی کا تودہ آ گرا۔

    روئٹرز کے مطابق یاؤنڈے میں ایک جشن کی تقریب میں شریک افراد پر مٹی کا تودہ گرنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے، اور واقعے سے چند لمحے قبل مکولو ڈوس نامی ایک شخص سگریٹ پینے کے لیے اپنی جگہ سے اٹھ کر چلا گیا تھا۔

    یہ جشن فٹ بال کے ایک میدان میں ہو رہا تھا، جس کے باہر سرخ مٹی کا ایک ٹیلہ تھا، مکولو ڈوس نے بتایا کہ وہ دیگر مہمانوں سے الگ ہو کر سگریٹ پینے جا رہے تھے، جب انھوں نے اچانک مٹی کا تودہ گرنے کی آواز سنی۔

    مکولو ڈوس کے مطابق جب انھوں نے مڑ کر وہاں دیکھا جہاں وہ چند لمحے قبل بیٹھا ہوئے تھے، تو وہاں نہ تو حاضرین نظر آئے نہ ہی کرسیاں، وہ سب مٹی تلے دب چکے تھے۔

    بچ جانے والے ایک اور شخص فوٹوسو کلاڈ مائیکل نے بتایا ’’میرے سر پر ایک پتھر آ لگا، جب میں نے اوپر دیکھا تو مٹی نیچے کی جانب سرکتی ہوئی دکھائی دی، میں اپنی جگہ سے اچھلا، لیکن زمین پر گر گیا، میں دوبارہ اٹھا لیکن دوسری بار بھی گر گیا۔‘‘ مٹی تلے جزوی طور پر دب جانے والے مائیکل ان لوگوں میں شامل تھے جنھیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔ تاہم اس سانحے میں مائیکل کی والدہ، بھائی اور بہترین دوست مر گئے تھے۔

    خیال کیا جاتا ہے کہ کیمرون میں 2019 کے بعد یہ سب سے مہلک لینڈ سلائیڈنگ تھی۔

  • پلاسٹک کی بوتلوں سے بنی کشتیاں

    پلاسٹک کی بوتلوں سے بنی کشتیاں

    پلاسٹک کرہ زمین کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کرنے والی سب سے بڑی وجہ ہے۔ پلاسٹک کو زمین میں تلف ہونے کے لیے ہزاروں سال درکار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پلاسٹک بڑے پیمانے پر استعمال کے باعث زمین کی سطح پر مستقل اسی حالت میں رہ کر اسے گندگی و غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل کرچکا ہے۔

    دنیا بھر میں جہاں پلاسٹک کا استعمال کم سے کم کرنے پر زور دیا جارہا ہے وہیں استعمال شدہ پلاسٹک کے کسی نہ کسی طرح دوبارہ استعمال کے بھی نئے نئے طریقے دریافت کیے جارہے ہیں اور ایسی ہی ایک کوشش پلاسٹک کی بوتلوں سے بنی کشتیوں کی صورت میں سامنے آگئی۔

    ان کشتیوں کو بنانے کا آغاز وسطی افریقہ میں واقع ملک کیمرون کے کچھ طلبا نے کیا جس کے بعد یہ براعظم افریقہ میں تیزی سے مقبول ہوتی گئیں۔

    پانی کی پلاسٹک والی استعمال شدہ بوتلوں سے بنائی گئی یہ کشتیاں دیکھنے میں بہت منفرد معلوم ہوتی ہیں۔

    چونکہ پلاسٹک وزن میں ہلکا ہوتا ہے لہٰذا وہ پانی میں ڈوبتا نہیں، لیکن پلاسٹک کی کشتی میں کسی کے بیٹھنے کی صورت میں وہ ڈوب بھی سکتی ہیں، لہٰذا یہاں طبیعات کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی کشتیاں بنائی گئی ہیں جو سائز میں بڑی ہیں چنانچہ وہ اپنے اوپر پڑنے والے دباؤ کو توازن میں رکھتی ہیں۔

    پلاسٹک کی بے دریغ استعمال ہوتی بوتلوں کی ری سائیکلنگ کے لیے یہ ایک اچھوتا خیال ہے اور یقیناً دیگر ممالک کو بھی اس معاملے میں افریقہ کی تقلید کرنی چاہیئے۔

    پلاسٹک کی تباہ کاریوں سے متعلق مزید مضامین پڑھیں

  • افریقی ملک کیمرون میں دہشت گردوں کا حملہ‘ 11 افراد ہلاک

    افریقی ملک کیمرون میں دہشت گردوں کا حملہ‘ 11 افراد ہلاک

    یاؤندے : افریقی ملک کیمرون کے شمالی علاقے میں دہشت گردوں کے حملے 6 افراد ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور بھی مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کیمرون کے شمالی علاقے مانگیو میں نائیجیریا کی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے ضلعی سربراہ کے گھر پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں ضلعی سربراہ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

    سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا پیچھا کرتے ہوئے 5 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا اور 3 زخمی ہوگئے۔

    نائجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کی مسلح کارروائیوں میں ایک اندازے کے مطابق 20 ہزار افراد نشانہ بنے ہیں جبکہ اس کی کارروائیاں نائجیریا تک محدود نہیں رہی بلکہ پڑوسی ملک کیمرون بھی اس کی لپیٹ میں رہا ہے۔

    عالمی تجزیاتی ادارے انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے 2014 سے تاحال کیمرون میں اپنی مسلح کارروائیوں میں 2 ہزار شہری اور فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

    کیمرون پڑوسی ممالک چاڈ اور نائجیریا کے ساتھ مل کر نائجیریا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ فوجی کارروائیاں کررہا ہے۔

    نائجیریا: مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، بچوں سمیت 45 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ دو روز قبل نائجیریا کی ریاست گواسکا کے گاؤں میں مسلح جرائم پیشہ گروہ نے حملہ کرکے بچوں اور عورتوں سمیت 45 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔