Tag: campaign-against-judiciary

  • 55 ٹوئٹر اور ایک یوٹیوب چینل سے عدلیہ کے خلاف مہم چلائی گئی، ایف آئی اے رپورٹ

    55 ٹوئٹر اور ایک یوٹیوب چینل سے عدلیہ کے خلاف مہم چلائی گئی، ایف آئی اے رپورٹ

    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف نفرت انگیز مہم پر ایف آئی اے رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے عدلیہ مخالف مہم کے سلسلے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 55 ٹوئٹر اور ایک یوٹیوب چینل سے عدلیہ کے خلاف مہم چلائی گئی۔

    ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر عدلیہ مخالف 4 ٹرینڈز چلائے گئے، اور ان ٹرینڈز کے ذریعے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز پروپیگنڈا مہم چلائی گئی، عدلیہ کے خلاف پروپیگنڈا مہم کے دوران ججز پر غلط الزامات عائد کیے گئے۔

    ایف آئی اے نے مذکورہ 55 اکاؤنٹس کو بند کرنے کی درخواست بھجوا دی ہے، اور عدلیہ مخالف مہم پر ٹوئٹر اور یوٹیوب کو مزید تفصیلات کے لیے بھی لکھ دیا ہے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انھیں یوٹیوب اور ٹوئٹر سے عدلیہ مخالف مہم میں ملوث اکاؤنٹس کی تفصیلات کا انتظار ہے۔ ایف آئی اے رپورٹ میں توہین آمیز ٹویٹس کے اسکرین شاٹس بھی موجود ہیں۔

  • مریم نواز کے عدلیہ پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف محاذ،  ‘داماد ہائیکورٹ’ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا

    مریم نواز کے عدلیہ پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف محاذ، ‘داماد ہائیکورٹ’ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا

    مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز مریم نواز کے عدلیہ پرحملے کے بعد سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف محاذ کُھل گیا اور ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ’ داماد ہائیکورٹ’ ٹرینڈ کرنے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے عدلیہ پر حملے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی عدلیہ کیخلاف مہم شروع ہوگئی۔

    ہیش ٹیگ ‘ داماد ہائی کورٹ’ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، مریم نوازکی دیکھا دیکھی دیگر لوگوں نے بھی ٹوئٹرپرعدلیہ پرحملے شروع کردیے۔

    واضح رہے لاہورہائی کورٹ نےالیکشن کمیشن کو پنجاب میں نوے دن میں انتخابات کرانے کاحکم دیا ہے۔

    اس فیصلےکے بعد سے پہلے مریم نوازنے عدلیہ پرحملے شروع کیے اوراب سوشل میڈیا پرعدلیہ کے خلاف محاذ کُھل گیا ہے، جس میں عدالت پر براہِ راست حملے کیے جا رہے ہیں۔

    Remarks: مریم نوازکےعدلیہ پرحملےکےبعدسوشل میڈیاپرعدلیہ مخالف مہم ٹوئٹرپرہیش ٹیگ’’دامادہائی کورٹ‘‘ٹاپ ٹرینڈ بن گیا سوشل میڈیاپرعدلیہ کےخلاف محاذ،براہِ راست حملے