Tag: campaign

  • بنگلہ دیش: منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 103 افراد ہلاک، 9 ہزار سے زائد گرفتار

    بنگلہ دیش: منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 103 افراد ہلاک، 9 ہزار سے زائد گرفتار

    ڈھاکہ: بنگلہ دیشں میں جاری منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں اب تک 103 افراد ہلاک جبکہ 9 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں انسداد منشیات کی ملک گیر مہم شروع کی جاچکی ہے جس کے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے اور اس دوران اب تک متعدد ڈرگ ڈیلرز ہلاک ہوچکے ہیں۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن رواں سال  3 مئی سے وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کے حکم پر شروع کیا گیا ہے، ان کی جانب سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


    دبئی: منشیات اسمگلنگ کیس، بھارتی سیاح کو 10 برس قید کی سزا


    پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انسداد منیشات نے ملک کے سات ضلع میں ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی اس دوران انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ منشیات فروشوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ بھی کی گئی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاکتیں ہوئیں۔

    خیال رہے کہ بنگلہ دیش میں حالیہ مہینوں کے دوران نشے کے لیے میتھ ایمفیٹامین نامی گولیوں کا استعمال بہت بڑھ چکا ہے جو کئی دیگر منشیات کے ساتھ اس ملک میں ہمسایہ ریاست میانمار سے اسمگل کی جاتی ہیں۔


    دبئی : منشیات فروش گروہ گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور جعلی نوٹ برآمد


    واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں انسداد منشیات کی اس ملک گیر مہم میں مرکزی کردار جرائم کی روک تھام کے لیے سرگرم ریپڈ ایکشن بٹالین یا آر اے بی نامی اسپیشل پولیس کے دستے ادا کر رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ترک صدر طیب اردگان کے خلاف ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ، عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ

    ترک صدر طیب اردگان کے خلاف ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ، عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ

    انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ دنیا بھر میں ٹرینڈ بن گیا، صارفین نے ترک صدر سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکی زبان کا لفظ ’تمام‘ جس کا مطلب ہے ’بہت ہوچکا‘ اب دنیا بھر میں ہیش ٹیگ ٹرینڈ بن چکا ہے جہاں اب تک دس لاکھ سے زائد صارفین اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں، جن کا مطالبہ ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان کو اب فوری طور پر مستعفیٰ ہوجانا چاہیے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ’تمام‘ نامی ہیش ٹیگ تیزی سے مزید مقبولیت کی جانب بڑھ رہا ہے، خیال رہے یہ ہیش ٹیگ ایسے وقت میں سامنے آیا کہ جب گذشتہ روز رجب طیب اردگان نے ترک پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر لوگ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے عہدے سے دستبردار ہو جائیں تو وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

    قرآنی آیات کو حذف کرنے کے فرانسیسی مطالبے پر ترک صدر کا سخت ردعمل

    ٹوئٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ رجب طیب اردگان کو خاموشی کے ساتھ اپنے عہدے سے دست بردار نہیں ہونے دیں گے، انہیں ماضی اور حال میں اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا، اب بس بہت ہو چکا۔

    علاوہ ازیں دیگر صارف کا کہنا تھا کہ ہم ترکی میں رائج موجودہ نظام نہیں چاہتے، اس لیے ہم اردگان سے اب بس بہت ہو چکا کہتے ہیں، برائے مہربانی اپنا عہدہ چھوڑ دیں، آپ نے ہمارے ملک اور لوگوں کے بیوقوف بنایا، اب بس بہت ہو چکا۔

    ترک صدر نے ہنگامی حالت میں توسیع اور فوری انتخابات کا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ رجب طیب اردگان ترکی کی حالیہ تاريخ میں سب سے زیادہ مشہور ومقبول ملکی صدر اور سیاستدان تصور کیے جاتے ہیں، وہ اب تک ترکی میں برسراقتدار 15 سال مکمل کرچکے ہیں اور اب بھی صدارتی منصب پر فائز ہیں، تاہم اپنے دور اقتدار میں انہوں نے اپنے مخالفین کے خلاف سخت کارروائیاں بھی کی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک بحریہ کے زیراہتمام موسم بہارکی شجرکاری مہم کا افتتاح

    پاک بحریہ کے زیراہتمام موسم بہارکی شجرکاری مہم کا افتتاح

    کراچی : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پودا لگا کر موسم بہار شجر کاری مہم 2018 کا آغازکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز کراچی میں پاک بحریہ کے سربراہ نے نیوی کے زیر اہتمام پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا.

    اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ شجرکاری مہمات ہمیں نادر مواقع فراہم کرتی ہیں، اس سے ہمیں فطرت کے ساتھ اپنےتعلق کو مضبوط بنانے موقع ملتا ہے.

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمودعباسی نے مزید بتایا کہ پاک بحریہ جیوانی سے سرکریک تک ساحلی علاقوں میں وسیع پیمانے پر شجرکاری کرے گی۔

    انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو صاف ستھراماحول فراہم کرنے کے لیے کم ازکم ایک درخت ضرورلگائیں، اس موقع پر پارلیمانی سیکریٹری روبینہ خورشید عالم بھی موجود تھیں۔

  • سوشل میڈیاپرٹماٹروں کے بائیکاٹ کی مہم شروع ، خریدار پریشان

    سوشل میڈیاپرٹماٹروں کے بائیکاٹ کی مہم شروع ، خریدار پریشان

    کراچی : ٹماٹر کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کے خلاف  تین دن تک ٹماٹروں کا بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، بائیکاٹ کے لیے سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹماٹر کی قیمتیں آسمان پر پہنچی تو سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور عوام نے ٹماٹروں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا اور شہریوں سے پھل نہ خریدنے کی اپیل کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹس واٹس ایپ اور فیس بک پر ب تیزی سے یہ پیغام گردش کررہا ہے کہ ٹماٹرنہ خریدیں27،26اور28 کو بائیکاٹ کریں۔

    سوشل میڈیا پر لوگوں کی بڑی تعداد اس بائیکاٹ میں حصہ لینے کا عندیہ دیا اور اس پیغام کوزیادہ سے زیادہ اپنی وال پر شیئر بھی کیا جارہا ہے۔

    کسی نے کہا ٹماٹر کو پر لگ گئے، تو کسی نے بائے بائے لکھ دیا، کسی کا کہنا تھا ٹماٹر وں نے تو مرغی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    ایک صارف نے ٹوئٹ میں لکھا ٹماٹر کٹاو، بریانی دہی میں بناؤ۔

    کسی منچلے نے کہا اب  لگتا ہے اب جہیز میں ٹماٹر کا ٹوکرا دینا پڑے گا۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اس مصنوعی مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسا نظام  بنایا جائے جوعام اشیاء کی قیمتیں  کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور عوام کو ریلیف ملے۔

    یاد رہے کہ ٹماٹر کی فی کلوقیمت250روپے کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کرگئی ہے، ٹماٹر سمیت دیگرسبزیوں کی قیمتوں میں ہوش رُبا اضافے سےعوام پریشان ہیں۔


    مزید پڑھیں : 3 روزہ پھل بائیکاٹ مہم کا آغاز


    یاد رہے کہ چند ماہ قبل پھلوں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کیخلاف سوشل میڈیا پر عوام نے پھل نہ خریدنے کی انوکھی مہم کا آغاز کیا گیا تھا، جس کے بعد عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ناجائز منافع خوری کے خلاف مہم میں بھرپور حصہ لیا تھا۔

    جس کے بعد پھلوں کی قیمتیں نیچے آگئیں تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مسلمان امریکی فوجی کی مسلمانوں کیخلاف بڑھتی ہوئی نفرت ختم کرنے کیلئے منفرد مہم کا آغاز

    مسلمان امریکی فوجی کی مسلمانوں کیخلاف بڑھتی ہوئی نفرت ختم کرنے کیلئے منفرد مہم کا آغاز

    واشنگٹن : پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسلمان امریکی فوجی نے امریکا میں مسلمانوں کیخلاف بڑھتی ہوئی نفرت کو ختم کرنے کیلئے ایک منفرد مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

    امریکہ میں مسلمانوں کیخلاف بڑھتی ہوئی نفرت کو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک امریکی میرین منصور شمس نے ایک منفرد مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

    منصور چھ سال کی عمر میں پاکستان سے امریکہ آئے تھے۔

    امریکی میرین منصور شمس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد سے مسلمانوں کو ایک تشدد پسند قوم کی طرز پر پیش کیا جارہا ہے جو کہ درست نہیں۔

    منصور اب مختلف امریکی ریاستوں میں ایک پلے کارڈ اٹھائے نظر آتے ہیں جس پر لکھا ہے کہ میں ایک امریکی میرین مسلمان ہوں۔

    منصور شمس کا کہنا ہے کہ مسلمانوں سے نفرت کرنے والے امریکی اسلام کو صحیح معنوں میں نہیں سمجھتے، ایسے لوگوں کے خیال میں طالبان، داعش یا دیگر شدت پسند ہی اسلام کی اصل پہچان ہے، حالانہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے منصور ملے جلے رد عمل کا اظہار کرتے ہیں، منصور نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے مسلمانوں کے حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔

    امریکی میرین منصور کے مطابق امریکہ میں مسلمانوں کیخلاف بڑھتی ہوئی نفرت کو ختم کرنے کیلئے اگر ہنگامی اقدامات نہ کئے گئے تو صورتحال انتہائی خراب ہو سکتی ہے جو کسی طور پر امریکہ اور یہاں رہنے والی مختلف قوموں کے مفاد میں نہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے ساتھ ہی مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • کراچی : 3 روزہ پھل بائیکاٹ مہم کا آغاز

    کراچی : 3 روزہ پھل بائیکاٹ مہم کا آغاز

    کراچی : رمضان المبارک کے موقع پر کراچی والوں کی منافع خوروں کے خلاف شروع کی گئی سوشل میڈیا پر انوکھی مہم کے تحت آج سے3روزہ پھل بائیکاٹ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی اس مہم کی بھرپور حمایت کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان میں پھلوں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کیخلاف سوشل میڈیا پر عوام نے پھل نہ خریدنے کی انوکھی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    کراچی کے عوام نے مہنگا پھلوں کا ازخود نوٹس لیتے شہریوں سے پھل نہ خریدنے کی اپیل کی ہے، فیس بک ،ٹوئٹر اور واٹس اپس پر شیئر ہونے والے پیغام میں کہا گیا کہ آج ،کل اور پرسوں احتجاجاً مہنگا فروٹ نہ خریدے جائیں جبکہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی بڑی تعداد اس ہڑتال میں حصہ لینے کا عندیہ دیا اور اس پیغام کوزیادہ سے زیادہ اپنی وال پر شیئر بھی کیا جارہا ہے۔


    مزید پڑھیں : سوشل میڈیا: اہلیانِ کراچی تین دن پھلوں کا بائیکاٹ کریں گے


    شہریوں کا کہنا ہے کہ حکمران اور سیاسی پارٹیاں افطار پارٹیوں کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں ان کو عوام کی پریشانیوں سے سروکار نہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ احتجاج حکومت، انتظامیہ اور منافع خوروں کے ایمان کو کتنا جھنجوڑتا ہے۔

    کراچی میں کمشنر اور صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ سمیت سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھی اس مہم کی حمایت کردی جس کے بعد شہریوں نے پھلوں کی قیمتیں گھٹانے کیلئے مہنگے پھل نہ خریدنے کا تہیہ کرلیا ہے۔

    کراچی میں گراں فروشی کے خلاف عوامی جوش دیکھ کر پھل بائیکاٹ مہم کا دائرہ لاہور سے پشاور تک جاپہنچا ہے اور عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ناجائز منافع خوری کے خلاف”پھل بائیکاٹ”مہم میں بھرپور طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

    دوسری جانب پھل فروشوں کی من مانیوں کے خلاف عوامی با ئیکاٹ مہم کے اثرات عیاں ہو نے لگے ہیں ، شہریوں کی فروٹ بائیکاٹ مہم نےدکانداروں کو پریشانی میں مبتلاکردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔