Tag: Camping

  • مسقط جانے والے سیاح ان ہدایات پر لازمی عمل کریں

    مسقط جانے والے سیاح ان ہدایات پر لازمی عمل کریں

    مسقط : مشرق وسطیٰ میں پہاڑوں اور صحراؤں کے خوبصورت نظاروں سے گھرا ہوا عمان کا دارالحکومت مسقط اپنے خاص محل وقوع اور غیر فطری خوبصورتی کی بدولت ایک علیحدہ مقام رکھتا ہے۔

    دنیا بھر سے آنے والے سیاح اس خوبصورت سیاحتی مقام کی سیر کرنا باعث فخر اور اعزاز سمجھتے ہیں، یہاں کے رہائشی بھی اپنی مشہور زمانہ مہمان نوازی اور خوش اخلاقی کی بدولت اس مقام کی خوب صورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔

    مسقط میونسپلٹی نے موسم سرما کے کیمپنگ سیزن کا اعلان کردیا ہے، گورنریٹ آف مسقط کی جانب سے کیمپنگ کے اصول اور ضروریات سے متعلق ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سرکلر اور اجازت نامے کی درخواستوں کی باقاعدہ طور پر وصولی اگلے ماہ یکم نومبر 2022سے شروع ہوگی۔

    میونسپلٹی حکام نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ نئے سیزن کی تیاری کے لیے کیمپنگ کے مقامات ضروری سامان کے ساتھ صاف ستھرے اور محفوظ علاقوں میں ہوں۔

    مسقط میونسپلٹی کی سیاحوں کیلئے ہدایات :

    اس سلسلے میں جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کیمپنگ چاہے وہ کارواں (پیدل سفر) کی صورت میں لگائے جانے والے خیمے ہوں یا سیشن میں، وہ 48گھنٹے سے زائد کی مدت کے لیے نہیں ہوں گے۔

    جسے سیاح مجاز سروس ڈائریکٹوریٹ کے خصوصی اجازت نامے اور سیکیورٹی ڈپازٹ کی ادائیگی کے بعد حاصل کرسکتے ہیں بعد ازاں جس کی توسیع بھی کرائی جاسکتی ہے۔

    صرف میونسپلٹی کی طرف سے مخصوص جگہوں پر کیمپنگ کی اجازت ہے، کیمپ لگانے والوں کو خیموں کے درمیان 5میٹر سے کم کا فاصلہ چھوڑنا ہوگا۔

    کیمپرز کو کیمپنگ سائٹ اور ساحل سمندر کے درمیان کم از کم دس میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔ کیمپنگ سائٹ کو ماہی گیروں اور سیکورٹی کے ممنوعہ مقامات سے دور رکھنا ہوگا۔

    اس کے علاوہ کیمپنگ کی جگہ رہائشی محلوں سے کم از کم سو میٹر کے فاصلے پر ہونی چاہیے۔ میونسپلٹی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کیمپ کے استعمال کی پوری مدت کے دوران صفائی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

    سیاح کسی بھی ایسے موبائل ٹوائلٹ کا استعمال ہرگز نہ کریں جو غیر معیاری ہوں، فصلوں اور جنگلی پودوں کو بھی نقصان نہ پہنچائیں۔

    ہدایات کے مطابق کیمپنگ سائٹ کے قدرتی ماحول میں مٹی کے ٹیلے یا کسی قسم کی تبدیلی نہ کی جائے، یہاں کوڑا کرکٹ پھینکنا اور جلانا سختی سے ممنوع ہے۔

    سرسبز علاقوں اور ساحلی زمینوں پر آگ لگانے یا باربی کیو کا اہتمام کرنے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے۔

    اگر کسی خیمے کے ارد گرد باڑ لگائی جاتی ہے تو اسے عارضی طور پر بنایا جائے اور وہ باڑ کسی قسم کی رکاوٹ کا سبب بھی نہیں بننی چاہیے۔

    خیمے کے اوپر کی جانب لیزر لائٹس سختی سے ممنوع ہیں۔ کیمپ کو کسی بھی ممنوعہ مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

    سلطنت عمان میں قوانین کا احترام، فیصلوں پر عملدرآمد، نظم و نسق اور عوامی اخلاقیات سے وابستگی کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔

    جاری کردہ لائسنس کا نمبر کارواں، خیمہ یا بیٹھک کے سامنے پلیٹ پر نمایاں طور پر آویزاں کیا جانا چاہیے اور یاد رہے کہ یہ لائسنس کسی اور کے نام منتقل نہیں کیا جاسکتا۔

    ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مقصد کے لیے کنکریٹ یا دیگر تعمیراتی مواد کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔

    جنریٹر کا استعمال سختی سے ممنوع ہے کیونکہ یہ دوسروں کی تکلیف کا باعث بنتا ہے بھاری سامان کی مدد سے خیمے برابر کرنا ممنوع ہے۔

    مسقط میونسپلٹی حکام نے واضح طور پر کہا ہے کہ مذکورہ ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    ضروری لائسنس حاصل کیے بغیر کیمپ لگانے کی صورت میں 200 عمانی ریال جرمانہ اور کیمپنگ کے لیے کسی ایک قانون یا تقاضہ پورا نہ کرنے کی صورت میں 50 عمانی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے والے کی جانب سے مطلوبہ جواب نہ دینے کی صورت میں اسکے قافلہ یا خیمہ کو وہاں سے ہٹا دیا جائے گا۔

  • کیا آپ بتا سکتے ہیں ؟ کتنے افراد کیمپنگ کرنے آئے؟

    کیا آپ بتا سکتے ہیں ؟ کتنے افراد کیمپنگ کرنے آئے؟

    قارئین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے تصویری پہیلی کی روایت کو برقرار رکھا ہوا ہے جسے ہمارے قارئین بہت دلچسپی کے ساتھ انہیں حل بھی کررہے ہیں۔

    تصاویر میں چھپی ہوئی چیزوں کو تلاش کرنا اب تک کی سب سے زیادہ دلچسپ پہلیوں میں سے ایک ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ پر مشغول رکھتی ہیں۔

    کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہیں ؟ یقیناً آپ کا جواب ہاں میں ہوگا تو اوپر موجود اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ کتنے افراد کیمپنگ کرنے آئے ہیں؟

    This picture challengers viewers to find how many people went camping.

    تصویر میں جنگل میں ایک خیمے کے سامنے لوگوں کے ایک گروپ کو دکھایا گیا ہے، اس پہیلی کا جواب آپ کو یقیناً چونکا دے گا کیونکہ ایسا ہرگز نہیں ہے جو آپ کو نظر آرہا ہے۔

    ذہن کو جھنجھوڑ دینے والی اس پہیلی کو ٹک ٹاک اسٹار ہیکٹک نک نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ اس کا کہنا ہے کہ اس سوال کوحل کرنا ہرگز آسان نہیں کیونکہ دیکھنے والے چکرا جائیں گے۔

    The mind-boggler was shared by TikTok star Hectic Nick.

    صارفین نے اس پہیلی کے مختلف جوابات دیئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ چار لوگ گئے ہیں کیونکہ میز پر کپ کے لیے چار پلیٹیں زمین پر رکھی گئی ہیں، یہ پوسٹر پر ظاہر کرتا ہے کہ ایک شخص اس تصویر میں موجود نہیں ہے۔

    ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ 4 یا 5 کیونکہ اگر آپ درخت پر لگے پوسٹر کو دیکھتے ہیں تو اس میں وہ لوگ ہیں جو وہاں موجود ہیں۔

    چلیں اب ہم آپ کو اس کا صحیح جواب بتاتے ہیں۔

    اس پہیلی کا درست جواب "چار " ہے کیونکہ تصویر میں نظر آنے والے پوسٹر پر چار پکوان، چار کپ اور چار نام درج ہیں۔

  • اداکارہ سونم کپور کا غذائی قلت کے خلاف بھارت میں مہم چلانے کا اعلان

    اداکارہ سونم کپور کا غذائی قلت کے خلاف بھارت میں مہم چلانے کا اعلان

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھارت میں غذائی قلت کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ سونم کپور بھارتی ریاست راجھستان، مہاراشترا اور مدھیا پردیش میں غذائی قلت کے خلاف مہم چلانے کے لیے سرگرم ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے مختلف این جی اوز و دیگر سماجی اداروں سے رابطے بھی شروع کردئیے ہیں۔

    بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’’بھارت میں ہر سال 10 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں اور اُس سے کئی گنا زیادہ بچوں کو مناسب غذا اور پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے، اتنے ترقی یافتہ معاشرے میں رہنے کے باوجود بھارت میں غذائی قلت ما مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے جس کے لیے ہم سب کو مل کر آواز بلند کرنی ہوگی‘‘۔

    مزید پڑھیں: مجھےمیرے والد نےاٹھارہ سال کی عمر میں الگ کردیا،سونم کپور

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’غذائی قلت کے حوالے سے افرادی تعداد کا تصور کرنا بہت مشکل اور تکلیف دہ ہے، ہم بھوک، افلاس اور خالی پیٹ کے ساتھ بھارت کو کبھی بھی دنیا  میں پرامن اور ترقی یافتہ نہیں بنا سکتے‘‘۔

    S-post-1

    اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’’غذائی قلت سے متاثرہ بچوں کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا جب ہی میں نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم اس اہم مسئلے پر اپنی آواز بلند کر کے بچوں کو مرنے سے روک سکتے ہیں کیونکہ یہ قابلِ علاج مرض ہے۔ انہوں نے بھارت کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس مسئلے پر اپنی آواز بلند کریں اور بھارت سے اس مسئلے کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں‘‘۔

    یاد رہے اداکارہ سونم کپور  اس وقت بھارت میں غذائی قلت کے خاتمے کے حوالے سے ایک این جی او کی سفیر ہیں جو ملک میں کینسر کے خلاف عوام میں آگاہی دینے کا کام کرتی ہے۔