Tag: Canada

  • ٹرمپ کی کامیابی، امریکیوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑنے کیلیے کوشاں

    ٹرمپ کی کامیابی، امریکیوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑنے کیلیے کوشاں

    واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ تقاریر کے سبب امریکی انتخابات میں ان کی کامیابی کے بعد امریکی شہریوں کی بڑی تعداد نے کینیڈا منتقل ہونے کیلیے آن لائن درخواستیں دینا شروع کردی ہیں، جس کے سبب کینیڈین امیگریشن کی ویب سائٹ کریش کر گئی۔

    turmp-post-01

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ کینیڈا کی مرکزی امیگریشن ویب سائٹ پر گزشتہ رات بے پناہ لوڈ تھا جس کی وجہ سے ویب سائٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔

    جس کے سبب ویب سائٹ کریش کرگئی، اس کی وجہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں حاصل ہونے والی واضح برتری تھی۔

    turmp-post-02

    امریکہ کینیڈا اور ایشیاء میں صارفین کو ویب سائٹ پرجانے پر انٹرنل سرور ایرر کا پیغام نظر آرہا ہے۔ کینیڈا کی سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس (سی آئی سی) کے حکام سے فوری طور پر اس پر موقف حاصل نہیں کیا جاسکا۔ تاہم کچھ ماہرین کا کہنا ہے اس کی وجوہات کچھ اور ہوسکتی ہیں۔

    trump-post-03

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یونیورسٹی آف سرے کے پروفیسر ایلن ووڈ نے کہا ہے کہ یہ محض ایک غیرمعمولی اتفاق ہوسکتا ہے۔ تاہم اس سے قطع  نظرسوشل میڈیا پر اس حوالے سے بہت زیادہ بیان بازی کی جارہی ہے۔

    اس معاملے پرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی کئی صارفین ویب سائٹ بند ہونے کی متعدد شکایت کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ‘ورج’ ویب سائٹ کے مطابق ہلیری کلنٹن کی ٹیکسٹ میسج اور ٹیلی فون کے ذریعے ووٹروں کو مائل کرنے کی مہم کو بھی کچھ وقت کے لیے سائبر حملے کا سامنا رہا۔

  • ٹرمپ کوبرتری‘ امریکی شہریوں کا کینیڈا منتقل ہونے پرغور

    ٹرمپ کوبرتری‘ امریکی شہریوں کا کینیڈا منتقل ہونے پرغور

    اوٹاوہ: ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ تقریروں کے سبب امریکی انتخابات میں انکی کامیابی کے روشن امکانات کو دیکھ کر امریکی شہریوں کی بڑی تعداد نے کینیڈا منتقل ہونے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

    فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کی مرکزی امیگریشن ویب سائٹ پر گزشتہ رات بے پناہ لوڈ تھا جس کی وجہ سے ویب سائٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا اور اسکی وجہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ملنے والی برتری تھی۔

    امریکہ ‘ کینیڈا اور ایشیا میں صارفین کو ویب سائٹ پرجانے پر انٹرنل سرور ایرر کا پیغام نظر آرہا ہے۔

    کینیڈا کے امیگریشن حکام کا اس معاملے پر تاحال تبصرہ حاصل نہیں کیا جاسکا ہے لیکن اس معاملے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کئی صارفین اس معاملے کی شکایت کرچکے ہیں۔

  • پاپ سنگر جسٹن بیبر لائیو شو میں پرفارم کرتے ہوئے اسٹیج سے نیچے گرگئے

    پاپ سنگر جسٹن بیبر لائیو شو میں پرفارم کرتے ہوئے اسٹیج سے نیچے گرگئے

    ٹورنٹو : معروف پاپ سنگر جسٹن بیبر لائیو شو میں پرفارم کرتے ہوئے اسٹیج سے نیچے گر گئے۔

    معروف گلوکار جسٹن بیبر اپنے ورلڈ ٹور سے قبل کینیڈا میں میوزک شو کے دوران پرفارم کر رہے تھے کہ گانے کے دوران چہل قدمی کرتے ہوئے اسٹیج سے نیچے جا گرے، جس کی آواز پورے اسٹیدیم میں سنائی دی، تاہم گلوکار کسی چوٹ سے محفوظ رہے۔

    JUSTIN POST

    گرنے کے بعد جسٹن بیبر چھلانگ لگا کر اسٹیج اور دوبارہ پرفارم کرنا شروع کردیا۔

    کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اٹھارہ جون سے امریکی ریاست نارتھ ڈکوٹا سے اپنے ورلڈ ٹور کا آغاز کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل بھی اپریل میں جسٹن بیبر کنساس میں اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے نیچے گرگئے تھے ۔

    <

  • کینیڈا : اونٹاریو میں تباہ کن طوفان

    کینیڈا : اونٹاریو میں تباہ کن طوفان

    کینیڈا: ٹورانٹو کے صوبہ اونٹاریوں میں تباہ کن طوفان سے بجلی کی فراہمی بند ہوگئی جبکہ شمال کی جانب کالی آندھی کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

    صوبہ اونٹاریوں میں تباہ کن طوفان آگیا، سی بی سی رپورٹ کے مطابق صوبے میں تیز ہواؤں اور بارش کیساتھ طوفان جھیل ہرون کے خطے میں داخل ہوگیا ہے، یوٹیلیٹی کمپنی ہائیڈرو کے مطابق طوفان کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بند ہوئی۔

    ایک رپورٹ کے مطابق ٹورنٹو کے شمال میں اورنج وائل کے قریب کالی آندھی کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اونٹاریوں پولیس کے مطابق طوفان سے درختوں کے گرنے اور پاور لائنز کی بریک ڈاؤن کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

  • وینکور: امریکہ خواتین کے فٹبال عالمی کپ کا فاتح بن گیا

    وینکور: امریکہ خواتین کے فٹبال عالمی کپ کا فاتح بن گیا

    وینکور: امریکہ نے خواتین کے عالمی فٹبال کپ کے فائنل میں دفاعی چمپئین جاپان کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر عالمی کپ اپنے نام کرلیا ہے۔

    کینیڈا کے شہر وینکور میں کھیلے گئے فائنل میں امریکہ نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور میچ کے پہلے ہاف کے تیسرے منٹ پر فٹبال ٹیم کی کیپٹن کارلی لائیڈ نے پہلا اور دو منٹ بعد دوسرا گول داغ کر اپنی ٹیم کو نفسیاتی برتری دلادی ۔

    کھیل کے چودہویں منٹ میں لورین ہولیڈے نے امریکہ کی جانب سے تیسرا گول کیا اور اس کے دو منٹ بعد کارلی لائیڈ نے ایک اور گول کرکے اپنی تیز ترین ہیٹ مکمل کرتے ہوئے جاپان کے خلاف چوتھا گول کردیا۔

    میچ کے ستائسویں منٹ پر جاپان کی جانب سے یوکی اوگمی نے پہلا گول اسکور کیا لیکن کچھ دیر بعد امریکی کھلاڑی جولی جاہنٹسن نےاپنی ٹیم کے خلاف گول کردیا۔

    پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ٹوبن ہیٹ نے امریکہ کی جانب گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک بارپھر برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

  • کینیڈا، عالمی ادارہ صحت کا پاکستان میں معذوروں کے رہن سہن کاسروے

    کینیڈا، عالمی ادارہ صحت کا پاکستان میں معذوروں کے رہن سہن کاسروے

    اسلام آباد: حکومت پاکستان، کینیڈین ہائی کمیشن، پاکستان بیت المال اور عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے ملک میں معذوری کے ساتھ زندگی گزارنے والے افراد کے رہن سہن اور اندازِزندگی کا سروے کررہاہے۔

    اس پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر کینیڈین ہائی کمشنرجناب ہیدرکرڈن کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں بے حد خوشی ہے کہ ہم عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے پاکستان میں یہاں کے عوام کی ضروریات، انہیں میسر وسائل اور ان کے حق میں بہتر پالیسی سازی پر کام کرنے جارہے ہیں‘’۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ماڈل ڈس ایبلیٹی نامی یہ سروے پاکستان میں معذوری کے ساتھ زندگی گزارنے والے اہم طبقے کی شناخت کا عمل دراصل ایک پہلا قدم ہوگا۔

    پاکستان دنیا میں دوسرا ملک ہے جہاں یہ سروے کیا جارہا ہے اوراس کے سبب پاکستان خطے معذور افراد کی بحالی کے اقوام متحدہ کے مشن میں خطے کی نمائندگی کرے گا۔

  • داعش کے خلاف کینیڈین واعظین کا فتویٰ

    داعش کے خلاف کینیڈین واعظین کا فتویٰ

    کیلگری: مسجد کے پیش اماموں کے ایک گروہ نے کینیڈین شہریوں کو داعش میں شمولیت اختیارکرنے سے روکنے کے حکمت عملی وضع شروع کردی۔

    کئی اماموں نے داعش کے جہادیوں کے خلاف فتویٰ جاری کیا جس میں داعش کو کینیڈا کے لئے خطرہ قرار دیا گیا ہے اورکینیڈین شہریوں کی داعش میں آن لائن شمولیت اختیار نا کرنے کا حکم دیا ہے۔

    یہ فتوی درجنوں کینیڈین شہریوں کے داعش میں شمولیت کے لئے شام چلے جانے کے بعد سامنے آیا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق کیلگری سے ہے۔

    فتوے میں علما نے مسلم نوجوانوں کو داعش کے خلاف مدافعتی قوت بننے کا حکم دیا ہے، انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ داعش نے غیر انسانی اقدامات کرکے اسلام کے اصولوں کو پامال کیا ہے۔

    کیلگری کے المدینہ اسلامک سینٹر کے سربراہ خلیل خان کا کہنا ہے ککہ اس فتوے کے بعد مسلمان داعش میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل ایک بار ضرور سوچیں گے کہ ’’آیا یہ گروہ صحیح بھی ہے یا غلط‘‘۔

    خلیل خان پورے کینیڈا سے اس فتوے کی توثیق کرنے والے 37 علماء میں شامل ہیں جبکہ ایک عالم جن کا تعلق ٹیکساس سے ہے انہوں نے بھی فتوے کی توثیق کی ہے۔

  • کینیڈا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    کینیڈا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    کینیڈا: پولیس نے ویلنٹائن کے موقع پر عوامی مقامات پر فائرنگ کی منصوبہ کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، مشتبہ افراد ویلنٹائن کے موقع پرعوامی مقامات پر فائرنگ کے بعد خودکشی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوتھے شخص نے پولیس کے گھیرے میں آنے کے بعد خود کو گولی مارلی۔ گرفتارافراد کی عمریں انیس سے تئیس سال ہیں، جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل کینیڈا کی پارلیمینٹ پر حملہ ہوا تھا، جس کے بعد حکومت دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ملک میں مزید سخت قانون بنانے کا اعلان کیا تھا۔

  • کینیڈا: نابینا مسلم کا شہریوں سے اظہار اعتماد کے لئے گلے لگانے کا مطالبہ

    کینیڈا: نابینا مسلم کا شہریوں سے اظہار اعتماد کے لئے گلے لگانے کا مطالبہ

    ٹورنٹو: انسانیت پربھروسا اس وقت بحال ہوگیا جب ایک نابینا شخص مصطفیٰ ماولا ڈنڈاس اسکوائرپر پلے کارڈزکے ساتھ کھڑا ہوگیا جن پرتحریرتھا کہ ’’میں

    مسلم ہوں۔ مجھ پردہشت گرد ہونے کا الزام ہے۔ میں آپ پربھروسا کرتا ہوں – کیا آپ مجھ پربھروسا کرتے ہیں؟ آئیے مجھ سے گلے ملیے۔‘‘

    Blind_Trust_screen_3195887c1-e1423807302185

    یہ تجربہ ’بلائنڈ ٹرسٹ پراجیکٹ‘ کے نام سے کیا گیا تھا اور اس کا مقصد شمالی امریکہ اور یورپ میں اسلام سے متعلق پھیلتیغلط فہمیوں کو دور کرنا تھا۔

    پروجیکٹ کی نگران ایزما گلوتا کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کا مقصد اپنی کمیونٹی کے لوگوں کو یہ احساس دلاناہے کہ مسلمانوں کس اس
    ملک میں کس طرح کے محسوسات سے روشناس کرایا جارہاہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ جب یہ تجربہ شروع کیا گیا تو اس کا نتیجہ دل کو گرمادینے والا نکلا۔

    Blind_Trust_screen_3195902c1-e1423807224280

    صرف تین منٹ میں، 20 سے زائد افراد نے اس مصروف ترین علاقے میں مصطفیٰ ماولا کو گلے لگایا۔ یہاں تک کہ ایک شخص سرخ اشارے پراپنی گاڑی سے اترکراسے گلے لگانے آیا۔

  • پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    کینیڈا: پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے شہرت کی بلدیوں کو چھوتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، طاہر شاہ کو کینیڈا نے سال دو ہزار چودہ کا اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    گانے آئی ٹو آئی کے گلوکار طاہر شاہ کو کینیڈا کی بریک اوے آرگنائزیشن نے سال دوہزار چودہ کے اچیومنٹ ایوارڈ دیا، طاہر شاہ کو یہ ایوارڈ دنیا بھر میں مقبول ہونے والے گانے آئی ٹو آئی پر دیا گیا ہے، جسے دو ہزار تیرہ سے اب تک ستائیس لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں ۔

    گوگل ٹاپ رینکڈ سرچزز ، پاپ سینسیشن سنگر ، کا شانداز اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ یہ عالمی اعزاز ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کرے گا۔

    طاہر شاہ نے یہ ایوراڈ پاکستان کے نام سے منسوب کردیا ہے۔