Tag: Canada

  • دو بیویاں رکھنے والے کینیڈا کی شہریت نہیں لے سکیں گے

    دو بیویاں رکھنے والے کینیڈا کی شہریت نہیں لے سکیں گے

    ٹورنٹو: کینیڈا میں نئے قانون کے تحت ایک سے زائد بیویاں رکھنے والے افراد کو شہریت نہیں دی جائے گی۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن کرس ایلیگزینڈر کا کہنا ہے حکومت ایک قانون بنا رہی ہے جس کے تحت ان افراد کو شہریت نہیں دی جائے گی جن کی ایک سے زیادہ بیویاں ہوں گی۔

    نئے مجوزہ قانون کے تحت زبردستی کی شادیوں پر بھی پابندی ہو گی اور شادی کی کم از کم عمر سولہ سال ہوگی۔

    کینیڈا کی جانب سے نیا قانون متعارف کرانے کی وجہ گذشتہ ایک دہائی میں عزت کے نام پر قتل کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہے۔ کینیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا سے آکر آباد ہونے والی برادریوں میں زیادہ ہو رہے ہیں۔

  • کینیڈا میں داعش پرحملوں کے حق میں قرارداد منظور

    کینیڈا میں داعش پرحملوں کے حق میں قرارداد منظور

     اوٹاوا:کینیڈا کی پارلیمنٹ نے داعش پرفضائی حملوں کی قرارداد منظورکرلی،کینیڈا کے وزیراعظم اسٹیفن ہارپرکا کہنا ہے اتحادیوں کےساتھ مل کرداعش کے خطرے کا سامنا کیا جائے گا۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کینیڈا کی پارلیمنٹ میں شدت پسند تنظیم داعش پرحملوں کے خلاف ووٹنگ میں داعش پرحملوں کے حق میں ایک سوستاون اورمخالفت میں ایک سوچونتیس ووٹ ڈالے گئے۔

    کینیڈا کے وزیراعظم اسٹیفن ہارپرنے کہا کہ داعش بین الاقوامی خطرہ ہے اورکینیڈا بھی اس سے محفوظ نہیں،شدت پسند تنظیم کے خاتمے کے لئے اتحادیوں کےساتھ مل کرکارروائی کریں گے،دوسری جانب ترکی میں داعش کے خلاف مظاہروں کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں چودہ افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد تین شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ۔

  • ایک سو پینسٹھ سال قبل ڈوبنے والا برطانوی بحری جہاز تلاش کرلیا گیا

    ایک سو پینسٹھ سال قبل ڈوبنے والا برطانوی بحری جہاز تلاش کرلیا گیا

    کینیڈا :1845 میں ڈوبنے والے برطانوی بحری جہاز کا ملبہ بالآخر تلاش کرلیا گیا ہے۔

    سرجان فرینکلن کی سربراہی میں اٹھارہ سو پینتالیس میں نئے تجارتی راستے کی تلاش میں نکلنے والا برطانوی بحری جہاز ایچ ایم ایس ایئریبس بحرہ اُوقیانوس میں گلیشئر سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا، جہاز پرعملے سمیت ایک سو اٹھائیس افراد سوار تھے۔

    کینیڈا کےغوطہ خوروں نے ایک سو پینسٹھ سال بعد جہاز کو بالآخر تلاش کرلیا ہے۔

  • راجرز ٹینس کپ: راجر فیڈرر کی سیمی فائنل تک رسائی

    راجرز ٹینس کپ: راجر فیڈرر کی سیمی فائنل تک رسائی

    ٹورنٹو: سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے راجرز ٹینس کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ٹورنٹو میں جاری ٹورنامنٹ میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اپنی تینتیسویں سالگرہ فتح کے ساتھ منائی۔ کوارٹرفائنل میں سوئس کھلاڑی نے اسپین کے ڈیوڈ فیررر کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں فیڈرر نے کوئی غلطی کئے بغیر کامیابی حاصل کرلی۔ سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ تین، چار چھ اور چھ تین رہا۔ سیمی فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ اسپین کے فیلیسیانو لوپیز سے ہوگا۔ لوپیرز نے دوسرے کوارٹرفائنل میں کینیڈا کے میلاس راؤنچ کے خلاف میدان مارا۔ لوپیز نے حریف کھلاڑی کو چھ چار ،سات چھ اور چھ تین سے قابو کیا۔

  • سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ:کینیڈا کے میلاس راؤنچ فاتح قرار

    سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ:کینیڈا کے میلاس راؤنچ فاتح قرار

    واشنگٹن :کینیڈا کے میلاس راؤنچ نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اسٹینفورڈ کلاسک کا ٹائٹل امریکہ کی سرینا ولیمز کے نام رہا۔ واشنگٹن میں کھیلے جانے والے فائنل میں سیکنڈ سیڈ میلاس راؤنچ کا مقابلہ ہم وطن ویسک پوسپسل سے تھا۔ ومبلڈن کے سیمی فائنلسٹ راؤنچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو ایک گھنٹے میں ہی آؤٹ کلاس کردیا۔

    راؤنچ کی فتح کا اسکور چھ ایک اور چھ چار رہا۔ اس کامیابی کےراؤنچ اے ٹی پی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر آجائیں گے۔ ادھر کیلیفورنیا میں کھیلے جانے والے اسٹینفورڈ کلاس کے فائنل میں امریکہ کی سرینا ولیمز نے جرمنی کی اینجلک کرکبر کو زیر کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سرینا نے سات چھ اور چھ ایک سے حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔

  • کینیڈا: پاناما جانے والا طیارہ دھمکی کے بعد واپس اتار لیا گیا

    کینیڈا: پاناما جانے والا طیارہ دھمکی کے بعد واپس اتار لیا گیا

    ٹورنٹو: کینیڈا سے پاناما جانےوالے طیارے میں سوار مسافر کی جہاز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد طیارے کو واپس ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا۔

    مسافرطیارہ کینیڈاکے شہر ٹورانٹوسے پاناما جارہا تھا کہ طیارے میں موجود مسافر نے طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی جس سے طیارے میں افراتفری پھیل گئی۔

    کنٹرول ٹاور کو طیارے سےدھمکی کی اطلاع موصول ہوتے ہی طیارے کو امریکی جیٹ طیاروں نے ایسکورٹ کر لیا جبکہ طیارے کوواپس ٹورانٹو ائیرپورٹ اتارنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

    طیارے کے بحفاٖظت ائیرپورٹ اترنے پر سیکیورٹی حکام نے دھمکی دینے والے شخص کو حراست میں لےلیا۔طیارے میں عملے سمیت ایک سو اکیاسی مسافر سوار تھے۔