Tag: Canadian actor’s death

  • کورین گلوکار سے مشابہت : کینیڈین اداکار موت کے منہ میں چلا گیا

    کورین گلوکار سے مشابہت : کینیڈین اداکار موت کے منہ میں چلا گیا

    کورین میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے رکن کی طرح نظر آنے کی کوشش میں نوجوان کینیڈین اداکار اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈین اداکار سینٹ وون کولوچی مشہور زمانہ کورین میوزک بینڈ بی ٹی ایس کے ایک رکن جیمین کی طرح نظر آنا چاہتا تھا اس کی یہ کوشش اسے موت کے منہ میں لے گئی۔

    اداکار نے جیمین جیسا روپ دھارنے کے لیے ایک یا دو نہیں بلکہ 12 سرجریاں کروائیں اور اسی اثناء میں دوران علاج چل بسا۔ اس کی عمر صرف 22 سال تھی۔

    اتوار کو جنوبی کوریا کے اسپتال میں سینٹ وون کی نئی سرجری ہوئی تھی لیکن اس کی وجہ سے بہت پیچیدگیاں پیدا ہوگئی تھیں۔

    سینٹ وون 2019 کے دوران میوزک انڈسٹری میں کیریئر بنانے کےلیے کینیڈا سے جنوبی کوریا گئے تھے۔

    22 اپریل کو انہوں نے سرجری کروائی تاکہ پچھلے برس نومبر کی سرجری میں مصنوعی جبڑوں کو ہٹایا جاسکے۔

    لیکن سرجری کے بعد ہی انہیں ایک انفیکشن ہوا جس کے باعث منہ بند ہوگیا اور کھانے کےلیے نلکی لگانا پڑی جس کے چند ہی گھنٹوں بعد ان کا انتقال ہوگیا۔

    پچھلے سال سینٹ وون نے 12 سرجریز پر 2 لاکھ 20 ہزار روپے خرچ کیے جس میں ناک، چہرے، آنکھوں کی بھنوؤں، آنکھ، ہونٹ اور دیگر کئی اعضا کی سرجریز شامل تھیں۔