Tag: Canadian citizen

  • کینیڈین نژاد شہری کو قتل کرانے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار

    کینیڈین نژاد شہری کو قتل کرانے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار

    لاہور: کینیڈین نژاد نوجوان شہری کو قتل کرانے والی بیوی اور آشنا کو اسکے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اس ماہ لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں کینیڈین نژاد شہری کو قتل کردیا گیا تھا، جس کی شناخت علی رضاکے نام سے ہوئی تھی۔

    ایس پی انویسٹی گیشن نے تفتیش کے بعد اس قتل کیس میں ملوث بیوی اور آشنا ک اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان علی رضا  کو قتل کرکے فرار ہو گئے تھے۔

    ایس پی لاہور نے بتایا کہ مقتول علی رضا نے 6 سال قبل ملزمہ قنوت سے شادی کی تھی، مقتول علی رضا، اسکی بیوی ملزمہ کینیڈا کے پی آرہولڈر ہیں۔

    ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمہ قنوت اور ملزم عمیر نے اعتراف کیا کہ دونوں سابقہ کلاس فیلو ہیں اور شادی کرنا چاہتے تھے اس لیے ملزمہ قنوت اور ملزم عمیر نے مصطفیٰ کیساتھ ملکر علی رضا کے قتل کا پلان بنایا۔

  • کینیڈین شہری کو لوٹنے والا گرفتار، ساتھی پہلے ہی مارا جا چکا

    کراچی: شاہراہ فیصل پر غیر ملکیوں کو لوٹنے والا ملزم آصف عرف باس ٹیپو سلطان پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 6 میں ایک کینیڈین شہری اور ان کے ساتھیوں کو لوٹنے والا لٹیرا گرفتار ہو گیا، جب کہ اس کا ساتھی پہلے ہی پولیس کے ہاتھوں مارا جا چکا ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق 2 ملزمان نے 18 نومبر کو کینیڈین شہری کیون رچرڈ ملر اور ساتھیوں سے لوٹ مار کی تھی۔

    غیر ملکی شہری منی چینجر سے کرنسی تبدیل کر کے نکلے تھے، جن سے لٹیروں نے 22 لاکھ 80 ہزار روپے لوٹے، پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 6 میں ہوئی اس لوٹ مار میں رقم آصف عرف باس نے لوٹی تھی۔

    ایس ایس پی کے مطابق واردات کے وقت موٹر سائیکل چلانے والا ملزم سلمان شاہراہ فیصل پر مقابلے میں ہلاک ہو چکا ہے۔

    گرفتار ملزم آصف عرف باس کے قبضے سے واردات میں لوٹا گیا کینیڈین پاسپورٹ، اور کریڈٹ کارڈز برآمد ہو گئے، غیر ملکی مدعی کیون رچرڈ ملر کا رقم کا بیگ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

    گرفتار ملزم آصف عرف باس بینک سے رقوم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے میں بھی ملوث رہا، آصف عرف باس عادی جرائم پیشہ ہے، پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہو چکا ہے۔

  • منشیات اسمگلنگ کا الزام، چین میں کینیڈین شہری کو سزائے موت

    منشیات اسمگلنگ کا الزام، چین میں کینیڈین شہری کو سزائے موت

    بیجینگ : چینی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر کینیڈین شہری کو سزائے موت سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق چین اور کینیڈا میں معروف چینی ٹیلی کام کمپنی ’ہواوے‘ کے بانی کی بیٹی و چیف فنانشل آفیسر مینگ وینزوا کی گرفتاری کے بعد سے کشیدگی چل رہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے سنہ 2014 میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والے کینیڈین شہری رابرٹ کو 2 برس قبل 15 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    چینی پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت میں منشیات اسمگلنگ جرم میں 15 برس قید کی سزا کو ناکافی قرار دیتے ہوئے رابرٹ کو سزائے موت دینے کی اپیل کی تھی جسے عدالت نے منظور کرلیا تھا۔

    رابرٹ کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت سنانے پر کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹرودو نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈین شہری کو چین سزائے موت دئیے جانے پر ہمارے اتحادیوں کو بھی سوال اٹھانا چاہیے۔

    مزید پڑھیں : چینی ٹیلی کام کمپنی ’ہواوے‘ کے بانی کی بیٹی کینیڈا میں گرفتار

    خیال رہے کہ گذشتہ برس کینیڈا میں ہواوے کمپنی کے بانی کی بیٹی اور چیف فنانشل آفیسر مینگ وینزوا کو یکم دسمبر کو کینیڈین شہر وانکوور سے حراست میں لیا گیا تھا۔

    امریکا نے ان الزام عائد کیا تھا کہ ایران پر امریکی پابندیوں کے باوجود چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے ایران کو نیٹ ورکنگ کا سامان فروخت کرتی رہی ہے اور مینگ نے ان معاہدوں کو مخفی رکھا۔

    امریکا کی جانب سے مینگ کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ مینگ پر نیو یارک میں مقدمہ چلا سکیں، غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکن ہے مینگ کو امریکا میں 30 برس قید کی سزا سنادی جائے۔