Tag: canadian company

  • کیا آپ چاکلیٹ کھانے کی ملازمت کرنا چاہیں گے؟

    کیا آپ چاکلیٹ کھانے کی ملازمت کرنا چاہیں گے؟

    کینیڈا کی ایک کینڈی کمپنی نے ایسی ملازمت کے لیے درخواستوں کا اعلان کیا ہے جس میں منتخب کردہ شخص کو کمپنی کی تیار کردہ کینڈیز اور چاکلیٹس چکھنی ہوں گی۔

    کینیڈین صوبے اونٹاریو کی اس چاکلیٹ کمپنی نے کل وقتی اور جز وقتی اسامی کا اعلان کیا ہے، یہ ملازمت دراصل اس کمپنی کی تیار کردہ چاکلیٹس اور کینڈیز کو چکھنے کی ہوگی۔

    کمپنی نے اس ملازمت کو کینڈیولوجی کا نام دیا ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ ملازمت پر رکھے جانے والے شخص کو کمپنی میں تیار کردہ چاکلیٹس کے سیمپلز چکھنے ہوں گے اور اس میں مختلف اجزا کی کمی بیشی کے بارے میں اپنی رائے دینی ہوگی۔

    یہ کمپنی 3 ہزار کے قریب چاکلیٹس اور کینڈیز تیار کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس ملازمت کے لیے صرف وہ لوگ درخواست دیں جو میٹھا کھانے کے شوقین ہیں۔

    اس ملازمت کی تنخواہ 47 ڈالر فی گھنٹہ ہوگی، دلچسپی رکھنے والے امیدوار 15 فروری تک آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں۔

  • کینیڈین کمپنی کا نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے دلچسپی کا اظہار

    کینیڈین کمپنی کا نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے دلچسپی کا اظہار

    لاہور : کینیڈین کمپنی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعمیراتی پراجیکٹس سے متعلق آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید سے کینیڈین کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں کینڈین وفد نے وزیر ہاؤسنگ کو اپنے تعمیراتی پراجیکٹس سے متعلق بریفنگ کیا۔

    وفد نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شمولیت کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ، جس پر میاں محمودالرشید نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ سےکم لاگت میں رہائشی سہولیات فراہم کریں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان سے وزیر ہاؤسنگ پنجاب محمود الرشید کی ملاقات ہوئی تھی ،میاں محمودالرشید نے وزیراعظم کو پنجاب میں نیاہاؤسنگ پراجیکٹ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا پنجاب میں ہاؤسنگ پالیسیاں اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے مرتب کیں، بلڈرز، ڈویلپرزکوریلیف کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

    محمودالرشید کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کو ویژن کے مطابق آگے بڑھایا جا رہا ہے، ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی پراجیکٹ کے آغاز کے لیے سرگرم عمل ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پررکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • اوٹاوا:کینیڈین کمپنی کا خلائی لفٹ بنانے کا اعلان

    اوٹاوا:کینیڈین کمپنی کا خلائی لفٹ بنانے کا اعلان

    اوٹاوا: کینیڈا نے توانائی کی بچت اور خلائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے خلائی لفٹ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    کینیڈا کی ٹوتھ ایکس ٹیکنالوجی نامی کمپنی نے ایک ایسی لفٹ بنانے کا اعلان کیا ہے، جو نہ صرف خلائی سفر کے خطرات کو کم کرے گی بلکہ اس سے تیس فیصد توانائی کی بچت بھی ہوگی۔

    یہ کمپنی بیس کلومیٹر بلند ٹاور تعمیر کریگی، جوجدید نظام سے آراستہ ہوگا، جس کے اندر ایک لفٹ ہوگی، جو برقی توانائی سے چلتے ہوئے خلانوردوں کو ٹاور کی چھت تک لے جائے گی اور پھر چھت پر موجود اسپیس شپ خلابازوں کو باآسا نی خلا میں لے جاسکے گا۔