Tag: Canadian PM Trudeau

  • کینیڈین وزیراعظم  کا دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیےعید پر محبت بھرا پیغام

    کینیڈین وزیراعظم کا دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیےعید پر محبت بھرا پیغام

    ٹورنٹو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے کی نماز اور روزے کے بعد عید کے جشن کا وقت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہر سال کی طرح اس سال بھی سوشل میڈیا پر کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے عید پر اپنے محبت بھرے پیغام دیا۔

    جسٹن ٹروڈو نے پیغام کے آغاز میں السلام علیکم کہہ کر عالم اسلام کو عیدکی مبارک باد دیتے ہوئے کہا رمضان المبارک امت مسلمہ کے لیے ایک اہم وقت ہے۔۔ ایک مہینے کی نماز، روزے کے بعد عید کے جشن کا وقت ہے۔

    کینیڈین وزیر اعظم نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد عید دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ مل کر خوشیاں منانے کا دن ہے، کورونا کے باعث پچھلے دو سال ہم سب کے لیے چیلنج بھرے رہے ہیں لیکن اسلام کے بنیادی اقدار، سخاوت، امن، شکر گزاری اور ایک دوسرے سے ہمدردی کے جذبے نے وباء کا سامنا کرنے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ فراہم کیا۔

    جسٹن ٹروڈو نے ملک کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے انھیں معاشرے کا اہم حصہ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک کی طرح کینیڈا میں بھی آج عیدالفطرمنائی جائے گی۔

  • عید محبت اور اتفاق کا در س دیتی ہے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

    عید محبت اور اتفاق کا در س دیتی ہے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

    ٹورنٹو : کینیڈا میں مسلم کمیونٹی عیدالااضحی آج مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منارہی ہے، کینیڈین وزیراعظم نے کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیداالاضحی کی مبارکباد دی ہے۔

    کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے ویڈ یو پیغام میں کینیڈا سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو حج اور عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کرتے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

    انہوں نے کہا عید محبت اور اتفاق کا در س دیتی ہے اور یہ خاص موقع ہے جب مسلمان نماز عید کے بعد دوست احباب اور خاندان والوں ایک جگہ جمع ہوتے ہیں، ایک ساتھ کھانا کھاتے ہیں اور ایک دوسرے کو تحائف دیتے ہیں۔

    جسٹن ٹروڈو کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہ وقت ہے جب ہم قربانی اور خیرات سے سبق سیکھیں اور زندگی میں عطا کی گئی نعمتوں کا شکریہ ادا کریں۔

    کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ اپنی فیملی اور اپنی اہلیہ صوفی کی جانب سے تمام مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی بہت مبارک باد دیتا ہوں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کینیڈین وزیراعظم کی خالصتان تحریک کے حامیوں کی تقریب میں شرکت، بھارت آگ بگولہ

    کینیڈین وزیراعظم کی خالصتان تحریک کے حامیوں کی تقریب میں شرکت، بھارت آگ بگولہ

    ٹورنٹو: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی خالصتان تحریک کے حامیوں کی تقریب میں شرکت پر بھارت آگ بگولہ ہوگیا۔

    ٹورنٹومیں سکھوں کے علیحدہ وطن کی تحریک چلانے والے سَنت سنگھ بھنڈرانوالہ کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی تھی، جس میں کینیڈین وزیراعظم کے جانے پربھارتی میڈیا نے آسمان سرپراٹھا لیا۔

    بھارتی میڈیا نے واویلا مچایا کہ تقریب میں خالصتان کے پرچم لہرائے گئے اور اس تحریک میں قتل ہونے والوں کویاد کیا گیا۔

    خالصتان کے حامی سکھوں کی وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کو دھمکی

    یاد رہے  خالصتان کے حامی سکھوں کی وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کو دھمکی پر بھارت نے احتجاج کیا تھا اور بھارتی ہائی کمیشن نے کینیڈین دفتر خارجہ کو باضابطہ شکایت درج کرائی تھی۔

    وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کو کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے شہر سرے میں انتہاپسند سکھوں نے دھمکیاں دی تھیں، بھارتی ہائی کمیشن نے 22 اپریل کو سرے شہر میں بیساکھی پریڈ کے موقع پر خالصتان کے فلوٹس، علیحدگی پسند رہنما جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ اور اْس کے کلاشنکوف بردار ساتھیوں کی تصاویر کی نمائش پر بھی اعتراض کیا تھا۔

    اونٹاریوکی اسمبلی نے گزشتہ ماہ انیس سوچوراسی میں بھارتی حکومت کے سکھوں کے قتل عام کونسل کشی قراردینے کی قرارداد بھی منظور کی تھی، اس قرارداد پر بھی بھارت کو تکلیف اٹھی تھی۔