Tag: canberra

  • آسٹریلیا کے وزیراعظم کو خاتون نے انڈا دے مارا، ملزمہ گرفتار

    آسٹریلیا کے وزیراعظم کو خاتون نے انڈا دے مارا، ملزمہ گرفتار

    کینبرا : آسٹریلیا میں مسلمان مخالف سینیٹر فریسر ایننگ کو انڈا مارے جانے کے واقعے کے بعد آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن بھی مبینہ طور پر خاتون کی جانب سے انڈا مارا جانے کا شکار بن گئے۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم ایلبری میں کنٹری ویمن ایسوسی ایشن گروپ سے بات چیت کررہے تھے کہ ایک خاتون نے پیچھے سے آکر ان کے سر پر انڈا دے مارا۔

    واقعے کی ویڈیو میں خاتون کی جانب سے مارے گئے انڈے کو اسکاٹ موریسن کے سر سے بنا ٹوٹے زمین پر گرتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس کا کہناتھا کہ24سالہ خاتون پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی تلاشی کے دوران ان کے پاس سے نشہ آور اشیا بھی برآمد ہوئیں۔

    خاتون کو پولیس نے فوری طور پر حراست میں لے لیا، نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق اس دوران ایک 70سالہ خاتون بھی گرگئی تھیں لیکن انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔

    واقعے کے کچھ دیر بعد اسکاٹ موریسن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ایلبری میں ہونے والے حادثے میں وہ معمر خاتون کے لیے فکرمند تھے جو گر گئی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے خاتون کی اٹھنے میں مدد کی اور انہیں گلے لگایا۔اسکاٹ موریسن نے واقعے کے بعد وکٹوریہ میں انڈی ڈویڑن کی نشست کے لیے مہم جاری رکھی۔

    خیال رہے کہ ایم پی کیتھی میک گوون کی ریٹائرمنٹ کے بعد حکومتی اتحاد یہ نشست دوبارہ حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔ بعد ازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی شہریوں کو ایک دوسرے سے غیر متفق ہونے کے لیے ایک مہذب طریقہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

  • ساؤتھ افریقہ کی آئرلینڈ کیخلاف201 رنزسے شاندار کامیابی

    ساؤتھ افریقہ کی آئرلینڈ کیخلاف201 رنزسے شاندار کامیابی

    کینبرا : جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو دوسو ایک رنز سے شکست دے دی، آئر لینڈ کی ٹیم ساؤتھ افریقہ کے پہاڑ جیسے ہدف چار سو بارہ رنز کا تعاقب کر نے میں ناکام رہی، اور پوری ٹیم دوسو دس رنزبنا کر پویلین لوٹ گئی۔

    آئر لینڈ کے بیلبرن اٹھاون رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کیون اوبرائن اپنی نصف سینچری مکمل نہ کر سکے اور اڑتالیس رنز بنا کرکیچ آؤٹ ہوگئے۔

      جنوبی افریقہ کی جانب سے ایبٹ نے آٹھ اوورز میں صرف اکیس رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں،مورکل نے تین اسٹین نے دو اوراے بی ڈویلیئرز نے دو اوورز سات دے کر ایک وکٹ اپنے نام کی۔

    عمران طاہرنے دس اوورز میں پچاس رنز دیئے،اور وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے،  ساؤتھ افریقہ کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے جو اس نے دوسو سے زائد رنز سے حاصل کی ہے۔

    اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو دوسو ستاون رنز سے ریکارڈ شکست دی تھی، اس سے قبل کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بارہ رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد جنوبی افریقہ کے بلے باز وکٹ پر ڈٹ گئے۔ ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی نے آئرش بولرز کی جم کر پٹائی کردی۔

    دونوں بیٹسمینوں نے سینچریاں اسکور کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لئے دو سو سینتالیس رنز کی شراکت قائم کی۔ ڈوپلیسی نے ایک سو نو رنز کی اننگز کھیلی۔

    آملہ نے ایک سو انسٹھ رنزبنائے۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں پر چار سو گیارہ رنزکا پہاٖڑ کھڑاکردیا۔ یہ موجودہ ورلڈ کپ کا بہترین اسکور ہے۔

  • ورلڈ کپ: ساؤتھ افریقہ نے آئرلینڈ کو 412 رنز کا ہدف دے دیا

    ورلڈ کپ: ساؤتھ افریقہ نے آئرلینڈ کو 412 رنز کا ہدف دے دیا

    کینبرا : ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو جیت کے لئے چارسو بارہ رنز کا ہدف دے دیا۔ کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بارہ رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد جنوبی افریقہ بلے باز وکٹ پرڈٹ گئے۔ ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی نے آئرش بولرز کی جم کرپٹائی کردی۔

    دونوں بیٹسمینوں نے سینچریاں اسکور کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لئے دو سو سینتالیس رنز کی شراکت قائم کی۔ ڈوپلیسی نے ایک سو نو رنز کی اننگز کھیلی۔

    آملہ نے ایک سو انسٹھ رنزبنائے۔جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر نو گیندوں پر چوبیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جبکہ ڈیوڈ ملر46 اورروسو 61 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر چار سو گیارہ رنز بنائے۔

  • ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کوتین سو تہتّر رنز کا ہدف دیدیا

    ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کوتین سو تہتّر رنز کا ہدف دیدیا

    کینبرا : ویسٹ انڈیز کے جارحانہ مزاج بلے باز کرس گیل کا بلا چل گیا۔ کرس گیل کی شاندار ڈبل سینچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو تین سو تہتّر رنز کا ہدف دے دیا۔

    کینبرا میں کرس گیل فارم میں آگئے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنر ڈوائن اسمتھ کے آؤٹ ہونے کے بعد کرس گیل حریف بولرز پر قہر بن کر ٹوٹے۔

    گیل نے سولہ چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے ورلڈ کپ کی پہلی ڈبل سینچری اسکور کی۔ گیل نے ورلڈ کپ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

    مارلون سیمیولز نے بھی گیل کا بھرپور ساتھ دیا اور تیزی سے سینچری بناڈالی۔ دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ کی شراکت کا بھی نیا عالمی ریکارڈ بناڈالا۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے  کا مقابلہ جاری ہے ۔ ویسٹ انڈیزنے مقررہ پچاس اوورز میں تین سو بہتّر رنز بنائے،اوراس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے.

    ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، آسٹریلیا کے شہر کینبرا کے منوکا اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپنر اسمتھ اور کرس گیل نے آغاز کیا۔ تاہم دوسری ہی گیند پراسمتھ بولڈ ہوگئے۔

    تاہم کرس گیل نے زمبابوے کے چھکے چھڑا دئیے ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں کالی آندھی ایسے چلی کے زمبابوے کے پیروں سے زمین کھیچ لی۔

    کرس گیل نے شانداردوسو پندرہ رنز بناکر ورلڈ کپ میں ریکارڈ اپنے نام کرلیا،مارلون سیمیولز نے ایسا بلا گھمایا کہ زمبابوے کے بولرز ڈر کے مارے بالنگ ہی کرانا بھول گئے۔

    انہوں نے ایک سو تینتیس رنز بنا ئے اور ناٹ آؤٹ رہے،  کرس گیل کی دھواں دار بیٹنگ کے سامنے بالرز سمیت فیلڈرز کی بھی ایک نہ چلی۔

    ڈر کے مارے فیلڈرز کے ہاتھوں سے بھی بال چھٹتی رہی۔ پر آخر کارآخری گیند پر کرس گیل کا کیچ پکڑنے میں کامیاب ہو ہی گئے۔