Tag: cancel

  • موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم کا دورہ کراچی منسوخ

    موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم کا دورہ کراچی منسوخ

    اسلام آباد: خراب موسم کے باعث وزیر اعظم عمران خان کا دورہ کراچی منسوخ ہوگیا، شہر میں آج 5 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح شیڈول کے مطابق ہی ہوگا جن کا افتتاح وزیر اعظم نے کرنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم عمران خان کا دورہ کراچی منسوخ ہوگیا تاہم کراچی ترقیاتی پیکج کے تحت مکمل منصوبوں کا افتتاح طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ گورنر ہاؤس میں افتتاحی تقریب بھی اپنے پروگرام کے مطابق ہوگی۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم افتتاحی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

    کراچی پیکج کے تحت آج افتتاح کیے جانے والے 5 میگا ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مئیر کراچی وسیم اختر کریں گے۔ کراچی پیکج میں کے ڈی اے، فائیو اسٹار اور سخی حسن چورنگی پر فلائی اوورز کی منظوری دی گئی تھی۔

    تینوں چورنگیوں پر منصوبوں کا سنگ بنیاد گورنر سندھ اور میئرکراچی نے رکھا تھا، تاہم اس کا افتتاح وزیر اعظم نے کرنا تھا۔ وفاقی حکومت نے منصوبوں کی تعمیر کی ذمے داری سندھ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی (ایس آئی ڈی سی ایل) کو دی تھی۔

    ایس آئی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ تینوں فلائی اوورز پر لاگت 2 ارب 40 کروڑ روپے آئی ہے، تینوں فلائی اوورز 3، 3 ٹریکس پر مشتمل ہیں۔ سرجانی سے لسبیلہ سگنل فری کوریڈور 17 کلو میٹر پر مشتمل ہے، سخی حسن فلائی اوور 700 میٹر اور فائیو اسٹار فلائی اوور 675 میٹر طویل ہے۔

    اسی طرح کے ڈی اے فلائی اوور 700 میٹر طویل ہے، فلائی اوورز کی تعمیر سے پہلے تمام یوٹیلیٹی لائنوں کی تبدیلی کا کام بھی مکمل کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی فنڈنگ سے نشتر روڈ اور منگھو پیر روڈ فیز ون کی تعمیر بھی مکمل کی گئی ہے۔

    ایس آئی ڈی سی ایل کے مطابق منگھو پیر روڈ فیز ون 4 کلو میٹر کی سڑک پر 95 کروڑ لاگت آئی اور 7 کلو میٹر طویل نشتر روڈ پر 65 کروڑ لاگت آئی ہے۔ منصوبوں کے ارد گرد اضافی کام 6 سے 8 ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

    منصوبوں کا اعلان ستمبر 2018 میں گورنر سندھ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا تھا۔

  • سری لنکا کے ہوٹل نے مسلمان ہونے کی وجہ سعودی سیاح کی بکنگ کینسل کردی

    سری لنکا کے ہوٹل نے مسلمان ہونے کی وجہ سعودی سیاح کی بکنگ کینسل کردی

    کولمبو : سری لنکا میں خودکش بم دھماکوں کے بعد ایک ہوٹل نے سعودی سیاح کی بکنگ یہ کہہ کر منسوخ کی ہے کہ ہم آپ کو خوش آمدید نہیں کہہ سکتے کیونکہ آپ مسلمان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عیسائیوں کےمذہبی تہوار ایسٹر سنڈے پر سری لنکا میں تین گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے باعث سری لنکن ہوٹل کی انتظامیہ کا سعودی سیاح کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کیا گیا ہے۔

    سعودی سیاح عبداللہ الرسی نے ایک مقامی ویب سائٹ کو بتایا کہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے انہیں بھیجا گیا پیغام تعصب پر مبنی ہے۔

    عبداللہ الرسی کا کہنا تھا کہ انہیں ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کے امتیازی سلوک کی قطعی توقع نہیں تھی حالانکہ انہوں نے ایک ماہ قبل ہوٹل بکنگ کی ویب سائٹ بکنگ ڈاٹ کام کے ذریعے کمرہ بک کرکے اس کا کرایہ بھی ادا کردیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ بکنگ کی منسوخی کے حوالے سے جب خبریں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سامنے آئیں تو بکنگ ڈاٹ کام کی جانب سے انہیں ای میل پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ ہوٹل انتظامیہ کے رویے کے حوالے سے معذرت خواہ ہیں، ان کی جانب سے کسی قسم کے امتیازی سلوک کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوٹل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں اگر ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے امتیازی سلوک ثابت ہوگیا تو اس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ہوٹل کو اپنی لسٹ سے خارج کر دیں گے۔

    متاثرہ سعودی عبداللہ الرسی کا کہنا تھا کہ بکنگ ڈاٹ کام نے اب تک کسی مناسب کارروائی کا آغاز نہیں کیا جس پر وہ خاموش نہیں رہ سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ کی جانب سے کسی خاص رد عمل کا اظہار نہ کرنا معنی خیز ہے، اس حوالے سے سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر لوگوں نے ملا جلا ردعمل دیا ہے اور کہا کہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے اس قسم کا رد عمل مناسب نہیں جو انہو ں نے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کے ذریعے ظاہر کیا ہے۔

  • پاکستان دشمنی پر بھارت سے ایشین اسنوکر چیمیپن شپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

    پاکستان دشمنی پر بھارت سے ایشین اسنوکر چیمیپن شپ کی میزبانی واپس لے لی گئی

    لاہور : بھارت کو پاکستانی اسنوکر پلیئرز کو ویزا نہ دینا مہنگا پڑگیا، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بنگلور میں اسنوکر ایشین ٹور کا تیسرا مرحلہ منسوخ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹین ریڈز ایشین اسنوکر ٹورنامنٹ مارچ کے آخری ہفتے میں بنگلور میں شیڈول تھا لیکن بھارت کی جانب سے چھ پاکستانی اسنوکرز کو ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی نہ کرانے پر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت سے ایشین سنوکر چیمیپن کی میزبانی واپس لے لی۔

    اس حوالے سے پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ویزے کی درخواست بروقت دے دی تھی۔

    انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے تین دن پہلے تمام فیڈریشنز کو واضح کیا تھا کہ جب تک بھارتی حکومت ویزے دینے کی تحریری ضمانت نہیں دیتی، اس وقت تک بھارت میں کوئی بھی ایونٹ نہ کروایا جائے اور نہ مستقبل میں میزبانی دی جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایونٹ میں بابر مسیح، محمد بلال اور حارث طاہر نے پاکستان کی نمائندگی کرنا تھی، اس کے ساتھ قطر میں مقیم احمد شیخ بھی پاکستانی نیشنل ہے جبکہ افغانستان کے جس اسنوکر کھلاڑی نے شرکت کرنا ہے۔

    مزید پڑھیں: انڈر18ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے نسیم اختر نے جیت لی

    اس کی پیدائش بھی پاکستان میں ہوئی، اس لیے ان کھلاڑیوں کو ویزے ملنا ایک مسئلہ بن گیا تھا جس کے بعد ایشین اسنوکر نے بنگلور میں یہ ایونٹ منسوخ کردیا۔

  • پولش شہریوں کے خلاف نیتن یاہو کا بیان، پولش وزیر اعظم نے دورہ اسرائیل منسوخ کردیا

    پولش شہریوں کے خلاف نیتن یاہو کا بیان، پولش وزیر اعظم نے دورہ اسرائیل منسوخ کردیا

    وارسا : پولش وزیر اعظم نے ہولوکاسٹ میں پولش شہریوں کے ملوث ہونے کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں منعقدہ ایران مخالف کانفرنس سے واپسی کے بعد کہا تھا کہ ہولوکاسٹ کے دوران پولش شہریوں نے نازیوں کے ساتھ مل کر یہودیوں کا قتل عام کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولینڈ کے وزیر اعظم ماتیور موراویکی نے نیتن یاہو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے یروشلم میں وسطی یورپی ممالک کے سفارتی اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    پولیش حکومت کا کہنا ہے کہ ماتیور موراویکی نے نیتن یاہو کو ٹیلی فونک رابطہ کرکے اپنا دورہ منسوخ کرنے اور وزیر خارجہ کے شریک ہونے کی خبر دی۔

    وزیر اعظم ماتیور موراویکی کا کہنا تھا کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران پولش شہریوں کی بے باک قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے، پولش شہریوں کی حقیقی تاریخ کو بیان کرنا ضروری ہے۔

    پولش حکومت کا کہنا تھا کہ دوسری عالمی جنگ سے قبل پولینڈ پر جرمن نازیوں کا قبضہ تھا لیکن پولش شہریوں نے ہولوکاسٹ میں نازیوں کی معاونت نہیں کی اگر کسی نے ذاتی حیثیت میں یہودیوں کے قتل عام میں حصّہ لیا ہو تو اس کا پولینڈ سے کوئی تعلق نہیں۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولش حکومت نے دارالحکومت وارسا میں تعینات اسرائیلی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا تھا۔

    پولش حکومت کی مذمت پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نے ردعمل پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرے بیان کو غلط طریقے اور قیاس آرائیوں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس نے پولینڈ حکومت کو اسرائیل کے خلاف بڑھکا دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے وضاحتی بیان میں کہا کہ ’خبررساں ادارے نے میرے بیان میں ’پولینڈینز‘ کی اصطلاح استعمال کی جو تمام پولش شہریوں پر یہودیوں کے قتل عام کا الزام عائد کررہی ہے۔

    نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ میں اپنے بیان میں ان چند پولش شہریوں کا ذکر کیا تھا جنہوں نے یہودیوں کے قتل عام میں جرمن نازیوں کا ساتھ دیا تھا۔

  • شمالی کوریا کی امریکا کو صدر ٹرمپ سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی

    شمالی کوریا کی امریکا کو صدر ٹرمپ سے ملاقات منسوخ کرنے کی دھمکی

    پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نے شمالی کوریا پر ایٹمی تنصیبات کو تلف کرنے کے حوالے غیر ضروری دباؤ ڈالا کو ڈونلڈ ٹرمپ سے طے شدہ ملاقات منسوخ ہوسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے شمالی کوریا کے حکام پر ایٹمی ہتھیاروں کے تلفی کے لیے غیر ضروری دباؤ ڈالے جانے پر شمالی کوریا نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر رویہ تبدیل نہ کیا تو ڈونلڈ ٹرمپ ساتھ طے شدہ ملاقات منسوخ بھی ہوسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ آئندہ ماہ 12 جون کو شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین انتہائی اہم ملاقات طے ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کی جانب سے جارحانہ بیان جاری ہوا ہے جس میں امریکا پر الزام لگایا گیا ہے کہ امریکا غیر سنجیدہ بیانات دے رہا ہے۔

    نائب وزیر خارجہ کم کی گوان نے امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماضی میں بولٹن کی شخصیت پر روشنی ڈال چکے ہیں اور جان بولٹن سے ہماری بیزاری چھپی ہوئی نہیں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے حکام اپنے ایٹمی منصوبوں کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کی جانب سے بدھ کے روز بیان جاری کیا گیا تھا کہ ’امریکا یک طرفہ طور پر ہم سے مطالبہ کررہا ہے کہ شمالی کوریا اپنے ایٹمی ہتھیار ختم کردے، اب ہمیں امریکا سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے‘۔

    کم جونگ اُن کا بیان میں کہنا تھا کہ’12 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے نظر ثانی کرنی پڑے گی‘۔


    شمالی کوریا نے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کی تاریخوں کا اعلان کردیا


    ان کا کہنا تھا کہ ’شمالی کوریا کو اس ملاقات سے ’بہت امیدیں تھیں‘ لیکن امریکا نے مضحکہ خیز بیانات دے کر ہمیں حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ شمالی کوریا نے امریکی صدر کو ملاقات کی دعوت دی جیسے قبول کرکے ڈونلڈ ٹرمپ نے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل شمالی کوریا کے حکام نے اعلان کیا تھا کہ شمالی کوریا اپنی جوہری تنصیبات کو 23 اور 25 مئی کے درمیان تباہ کردے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیر آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا جلسہ منسوخ

    وزیر آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا جلسہ منسوخ

    گوجرانوالہ: وزیر آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا جلسہ منسوخ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرآبادمیں میں متوالوں کی تیاریاں دھری رہ گئیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کا وزیرآباد میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا ، سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے جلسہ منسوخ کیا گیا۔

    رہنمان لیگ افتخار چیمہ نے تصدیق کی ہے کہ جلسے کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ہے۔

    میاں نوازشریف کے جلسہ کو منسوخ کرنے کی خبر سن کر متوالے جلسہ گاہ سے جانا شروع ہو گئے جبکہ منتظمین نے بھی اعلان کے بعد سامان اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔

    سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے آج وزیرآباد میں جلسہ سے خطاب کرنا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف کی ریلی، عمران خان نے مردان کا جلسہ ملتوی کر دیا

    نواز شریف کی ریلی، عمران خان نے مردان کا جلسہ ملتوی کر دیا

    اسلام آباد: نواز شریف کی ریلی،عمران خان نے مردان کاجلسہ ملتوی کر دیا اور پارٹی ورکرز کو ہدایت کی معاملات پرپوری نظر رکھنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوازشریف کی احتجاجی ریلی کے سبب مردان کا جلسہ ملتوی کردیا اور کہا کہ نوازشریف ریلی کے ذریعے اپنے آپ کو کرپشن کیسز سے بچنا چاہتے ہیں، اور سپریم کورٹ پر حملے کی کوشش کررہے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میں قومی مہم میں مصروف ہوں، ساری توجہ پنجاب میں جاری مہم پرمرکوز ہے

    پی ٹی آئی چیئرمین نے پارٹی عہدیداروں کو جلسے کی تاریخ تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معاملات پر پوری نظر رکھنا ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو بطور وزیراعظم نااہل قرار دے دیا تھا، جس کے بعد سابق وزیراعظم نے سیکیورٹی خدشات کے باوجود اسلام آباد سے اپنے آبائی علاقے لاہور کیلئے ریلی کی صورت میں بہ ذریعہ جی ٹی روڈ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف کا قافلہ گجرانوالہ کی جانب رواں دواں


    سابق وزیراعظم نوازشریف کے سفرلاہور کا آج تیسرا دن ہے اور انکا قافلہ گوجرانوالہ کی جانب رواں دواں ہے ، نواز شریف آج گوجرانوالہ میں قیام کریں گے، کارکنان نوازشریف کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکر رہے ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کلبھوشن کی سزا پر بھارت سیخ پا، بھارت نے میری ٹائم مذاکرات منسوخ کردیئے

    کلبھوشن کی سزا پر بھارت سیخ پا، بھارت نے میری ٹائم مذاکرات منسوخ کردیئے

    نئی دہلی : کلبھوشن کی سزا پر بھارت نے اعلی سطح  پر ہونے والے میری ٹائم مذاکرات منسوخ کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کلبھوشن یادیو کو بچانے کےلیے اوچھی حرکتوں پر اتر آیا ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کوسٹ گارڈ مذاکرات کو جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے کے باعث منسوخ کردیا۔

    بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا کے بعد یہ پاکستان کے ساتھ سیکورٹی معاملات پر بات چیت کرنے کاموقع نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق کوسٹ گارڈ مذاکرات سالانہ مذاکراتی عمل ہے، یہ مذاکرات انڈین کوسٹ گارڈز اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے درمیان ہونا تھے، پاکستان کی جانب سے تین رکنی وفد کو بھارت جانا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت حکومتوں نے کوسٹ گارڈزکے درمیان رابطے کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے ان میٹنگز کا آغاز کیا تھا۔

    یاد رہے کہ  پاکستان میں دہشگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کی بناء پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔


    مزید پڑھیں : کلبھوشن کو بچانے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے، سشما سوراج


    جس کے بعد بھارت نے پاکستان کو دھمکیاں دینا شروع کردی ، راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کلبھوشن کو سزا کے فیصلے کے نتائج پرغورکرلے، دونوں ملکوں کے تعلقات پرکیا اثر پڑے گا اس کا بھی جائزہ لے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا بیٹا ہے اور حکومت اس کے اہل خانہ کےساتھ رابطے میں ہے، بھارت کلبھوشن یادیو کی پھانسی ناقابل قبول ہے ، پاکستان کلبھوشن یادیو کو پھانسی دینے سے باز رہے۔

     

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز منسوخ کردی گئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    پاک بھارت کرکٹ سیریز منسوخ کردی گئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    نئی دہلی : بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ دسمبرمیں شیڈولڈ پاک بھارت سیریز منسوخ کر دی گئی ہے.۔ جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کی ہونے والی ملاقات میں بھی پاک بھارت سیریز پر پیش رفت نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز کی امیدیں دم توڑنا شروع ہوگئیں،شائقین کرکٹ کے چہرے افسردہ ہونے لگے۔

    چیئرمین پی سی بی تن و تنہا پاک بھارت کرکٹ روابط بحال کرنے کیلئے ثابت قدم ہیں،انہوں نے بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا سے نئی دہلی میں ملاقات ضرور کی، لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

    شہریار خان پرانے تعلقات کا حوالہ دیکر بھارتی بورڈ حکام کو قائل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال کے آخر میں پاک بھارت کرکٹ سیریز کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔

  • دو لت مشترکہ ممالک کی پارلیمانی کانفرنس منسوخ کردی گئی

    دو لت مشترکہ ممالک کی پارلیمانی کانفرنس منسوخ کردی گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں ہو نیوالی دولت مشترکہ مما لک کی اکسٹھو یں پارلیمانی کانفرنس منسوخ کردی گئی، منسوخی کا اعلان اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق دولت مشترکہ ممالک کی اکسٹھویں پارلیمانی کانفرنس منسوخ کردی گئی، یہ کانفرنس تیس ستمبر سے آٹھ اکتوبر تک اسلام آباد میں منعقد ہونا تھی ، اس پارلیما نی کانفرنس کی منسوخی کا باعث مقبوضہ کشمیر کے اسپیکر کا مدعو کیا جانا بنا۔

    پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کا نفرنس کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کیمرون میں ساٹھویں کانفرنس میں پاکستان کو میزبانی کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔