Tag: cancelled

  • اداکارہ نازش جہانگیر کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    اداکارہ نازش جہانگیر کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    لاہور کی مقامی عدالت نے مبینہ فراڈ کیس میں اداکارہ نازش جہانگیر کے پیش ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کینٹ کی کچہری عدالت کے میجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے گزشتہ روز اداکارہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 22 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

    تاہم اداکارہ نازش جہانگیر آج خود ہی عدالت پیش ہوئیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

    نازش جہانگیر اپنے وکیل بیریسٹر حارث کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں اور انہوں نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

    عدالت نے آئندہ ماہ 28 اپریل تک کیس کی سماعت ملتوی کردی واضح رہے کہ اداکارہ کیخلاف ساتھی اداکار اسود ہارون نے فراڈ کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

  • لاس اینجلس میں آتشزدگی: 96 سالوں میں پہلی بار آسکرز کی تقریب منسوخ ہونے کا امکان

    لاس اینجلس میں آتشزدگی: 96 سالوں میں پہلی بار آسکرز کی تقریب منسوخ ہونے کا امکان

    نیو یارک: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی بدترین آگ کے سبب تاریخ میں 96 سالوں مین پہلی بار آسکرز ایوارڈ کی تقریب منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق لاس اینجلس کی صورت حال کو مد نظر  رکھتے ہوئے برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹی وی آرٹس ٹی پارٹی، اے ایف آئی ایوارڈز لنچ اور کریٹکس چوائس ایوارڈز سمیت کئی دیگر تقاریب  بھی ملتوی کر دی گئی ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق آسکر ایوارڈ کی تقریب رواں برس 2 مارچ کو شیڈول ہے تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر تقریب منسوخ کی جاسکتی ہے، منسوخی  کا فیصلہ ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہینکس، ایما اسٹون، میریل اسٹریپ، اور اسٹیون اسپیلبرگ کی زیر قیادت کمیٹی صورت حال کا تعین کرنے کے بعد کرے گی۔

    امریکی مسلمان لاس اینجلس میں متاثرین آتشزدگی کی امداد کیلئے پہنچ گئے

    رواں ماہ کے آغاز میں لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے سبب97 ویں اکیڈمی ایوارڈز آسکر کی نامزدگیاں ملتوی کردی گئی،  آسکرز کی نامزدگیوں کا  اعلان 19 جنوری کو کیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب منسوخی کے حوالے سے  ذرائع نے دعویٰ کا کہنا ہے کہ بورڈ کو تشویش ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بہت سے لوگ دکھی دلوں اور ناقابل تلافی نقصان سے نمٹ رہے ہوں جشن منانا مناسب نہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ سے معروف شوبز شخصیات کے گھر بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

  • ڈرائیونگ کے دوران گیم کھیلنے والے بس ڈرائیور کا لائسنس کینسل

    ڈرائیونگ کے دوران گیم کھیلنے والے بس ڈرائیور کا لائسنس کینسل

    لاہور : آئی جی موٹروے پولیس نے ڈرائیونگ کے دوران گیم کھیلنے والے بس ڈرائیور کا لائسنس کینسل کردیا، ترجمان نے کہا کہ مقامی پولیس بس ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس نے بس ڈرائیور کے موبائل استعمال کا نوٹس لے لیا ، ترجمان موٹروے پولیس محمود علی کھوکھر نے کہا کہ متعلقہ اوقات پرنکلنےوالی روٹ پر بسوں کو چیک کیاگیا، ٹریس کرنےکےبعدپتہ چلاکراچی سےلاڑکانہ کا روٹ استعمال ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بس ڈرائیورکالائسنس کینسل کردیاگیاہے، مقامی پولیس بس ڈرائیور کے خلاف کارروائی کرے گی، غفلت کا مرتکب کسی بھی شخص کی اطلاع ہیلپ لائن پردیں۔

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تمام بس اڈوں کیلئےبریفنگ ٹیم بنائی گئی ہے، بریفنگ ٹیم ڈرائیورزکودوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرے گی۔

    گذشتہ روز موٹر وے پولیس نے دورانِ ڈرائیونگ مجرمانہ غلفت کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا۔

    خیال رہے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مسافر بس کا ڈرائیور موبائل فون پر گیم کھیلنے میں مصروف تھا جبکہ گاڑی تیز رفتاری سے چل رہی تھی۔

    ڈرائیور نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا اور مسافروں کی قیمتی جانیں داؤ پر لگائیں کیونکہ کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔

    انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موٹروے پولیس کے انسپیکٹر جنرل نے ڈرائیور کی سنگین غلفت کا نوٹس لیا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مطلوبہ بس کو ٹریس کرنے کی ہدایت کی۔

  • امت مسلمہ کا احتجاج رنگ لے آیا، نیدرلینڈز میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ

    امت مسلمہ کا احتجاج رنگ لے آیا، نیدرلینڈز میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ

    ایمسٹرڈیم: امت مسلمہ کا احتجاج رنگ لے آیا، نیدرلینڈز میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز میں ہونے والے خاکوں کے متنازع مقابلے کے خلاف مسلم دنیا، باالخصوص پاکستانی حکومت کی کوششوں کے بعد اسے ختم کر دیا گیا۔

    ڈچ حکومت نے اس ضمن میں تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق یہ متنازع مقابلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اس ضمن میں سخت موقف اختیار کیا گیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

    گستاخانہ خاکے: ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے لیے پٹیشن دائر

    اس ضمن میں پاکستان وزیر خارجہ نے مسلم دنیا سے رابطے شروع کر دیے تھے، حکومت پاکستان نے او آئی سی کو متحدہ کرکے یو این کے پلیٹ فورم پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    البتہ ان اقدامات سے قبل مسلم دنیا کے ردعمل کے پیش نظر ڈچ حکومت نے اسے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    گستاخانہ خاکے ہرمسلمان کامسئلہ ہے، اقوام متحدہ کےسامنے معاملہ اٹھائیں گے: وزیراعظم

    قبل ازیں اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ گستاخانہ خاکے ایک سنگین مسئلہ ہے، اقوام متحدہ کے سامنے یہ معاملہ اٹھائیں گے، حضرت محمدﷺ ہمارے دل میں رہتے ہیں، ان کی شان میں گستاخی سے ہم سب کو تکلیف ہوتی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ تمام مسلمان ممالک مل کر ہی مغرب کو سمجھا سکتے ہیں، مسلمان ممالک او آئی سی کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر یو این کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں، سنگین معاملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • نواز شریف کا کیس سننے والے جج کی ایک ہفتے کی چھٹیاں منسوخ

    نواز شریف کا کیس سننے والے جج کی ایک ہفتے کی چھٹیاں منسوخ

    اسلام آباد : ایوان فیلڈ میں سزا یافتہ نواز شریف کا کیس سننے والے جج کی ایک ہفتے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ، عدالت نے نواز شریف کا کیس جولائی کے آخری ہفتے میں مقرر کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان فیلڈ میں سزا یافتہ نواز شریف کا کیس سننے والے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی ایک ہفتے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی۔

    پہلے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 20جولائی سے تین اگست تک چھٹیوں پر جانا تھا جبکہ نئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 28 جولائی سے تین اگست تک کیسز سنیں گے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر اسسٹنٹ رجسٹرار لیگل نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    ڈویژن بنچ جولائی کے آخری ہفتے میں نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔

    عدالت نے نواز شریف کا کیس جولائی کےآخری ہفتے میں مقرر کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف، مریم اور کیپٹن صفدر نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کی تھی۔

    جس کے بعد 17 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے شریف خاندان کی سزا کیخلاف اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا تھا جبکہ نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

    بعد ازاں درخواست پرسماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی تھی۔


    بر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسرائیل: افریقی مہاجرین کی ملک بدری کا منصوبہ منسوخ ہوگیا

    اسرائیل: افریقی مہاجرین کی ملک بدری کا منصوبہ منسوخ ہوگیا

    تل ابیب: اسرائیلی حکام نے اقوام متحدہ سے معاہدے کے بعد غیرقانونی طریقوں سے اسرائیل میں داخل ہونے والے مہاجرین کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ منسوخ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ اسرائیلی عدالت عالیہ نے حکومت کی جانب سے ہزاروں افریقی تاریکین وطن کو ملک بدر کرنے کے منصوبے کو متنازع قرار دے کر معطل کردیا تھا۔

    اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا اقوام متحدہ سے معاہدہ ہوا ہے، جس کے تحت 16000 افریقی تارکین وطن کو کینیڈا، اٹلی، جرمنی، سمیت دیگر مغربی ممالک میں منتقل کیا جائے گا، جس کے بعد ہم نے ملک بدر کرنے کا منصوبہ منسوخ کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 16000 افریقی مہاجرین کو مغربی ممالک میں منتقل کرنے کے بعد دیگر سولہ ہزار افراد کو اسرائیل میں مستقل بنیادوں پر رہنے کے اجازت نامے دے دیے جائیں گے۔

    نیتن یاہو نے کہا کہ افریقی ممالک یوگنڈا اور راوانڈا کے متعدد شہری اسرائیل ہجرت کرکے آئے تھے، عدالتی فیصلے کے بعد نئے منصوبے پر آئندہ پانچ سالوں میں عمل درآمد کیا جائے گا۔


    افریقی مہاجرین کی ملک بدری کا فیصلہ اسرائیلی عدالت نے مسترد کردیا


    یاد رہے کہ اسرائیلی حکام نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ اسرائیل میں موجود افریقی مہاجرین مارچ کے اختتام تک رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں۔

    رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے والے افراد کو حکومت نے 3500 ڈالر اور جہاز کا ٹکٹ دینے کی پیشکش بھی کی تھی، ساتھ ہی متنبہ کیا ہے کہ مقررہ مدت تک اسرائیل نہ چھوڑنے والے تارکین وطن کو گرفتاری اور جبراً ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • مشکوک کوائف پر 29ہزار پاسپورٹ منسوخ، تفصیلات ایئرپورٹس کو ارسال

    مشکوک کوائف پر 29ہزار پاسپورٹ منسوخ، تفصیلات ایئرپورٹس کو ارسال

    اسلام آباد:امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے مشکوک کوائف کی بنیاد پر 29 ہزار پاسپورٹ منسوخ کردیے، ان پاسپورٹس کے حامل افراد کا جمع کرایا گیا ڈیٹا مشکوک تھا۔

    اطلاعات کے مطابق وزار ت داخلہ کے ماتحت امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے مشکوک کوائف کو بنیاد بناتے ہوئے 29ہزار پاسپورٹ کو منسوخ کردیا ہے، گزشتہ برس بھی 24 ہزار پاسپورٹس منسوخ کیے گئے تھے۔

    ذرائع کا کہناہے کہ ان پاسپورٹس کو منسوخ کرنے کی سفارش نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کی جانب سے کی گئی۔منسوخ کیے گئے ان 29ہزار پاسپورٹ کی تمام تر تفصیلات ملک بھر کے ائیرپورٹس کو ارسال کردی گئی ہیں جس کے بعد ان پاسپورٹس کے حامل افراد ویزا ہونے کے باوجود کسی بھی طرح ملک سے باہر نہیں جاسکتے انہیں امیگریشن کا عملہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے سبب وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملک بھر کے قومی شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا حکم جاری کیا ہے، پاسپورٹ کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال اور منسوخی اسی کا تسلسل ہے۔