Tag: cancelling

  • امریکا میں‌ کتوں کیلئے ساؤنڈ پروف ڈاگ ہاؤس تیار

    امریکا میں‌ کتوں کیلئے ساؤنڈ پروف ڈاگ ہاؤس تیار

    واشنگٹن : امریکا کتوں کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ گھر میں شیشے کے آٹومیٹک دروازے لگائے گئے جو شور زیادہ ہونے پر خودبخود بند ہو جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کتوں کو شور شرابے سے بچانے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے ساؤنڈ پروف ڈاگ ہاؤس تیار کرلیے گئے ہیں۔ اس گھر میں شیشے کے آٹو میٹک دروازے لگائے گئے ہیں جو شور زیادہ ہونے پر خودبخود بند ہو جائیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرحیوانات کا کہنا ہے کہ کتے کی سننے کی صلاحیت بہت حساس ہوتی ہے اور شور سے اس کے اعصاب پر برا اثر پڑتا ہے جس کے پیش نظر ایسا ڈاگ ہاؤس تیار کیا گیا ہے جو ساؤنڈ پروف ہے۔

    ماہر حیوانات کا کہنا تھا کہ اس خصوصی طور پر تیار کردہ گھر میں شیشے کے آٹومیٹک دروازے لگائے گئے جو شور زیادہ ہونے پر خودکار طریقے سے بند ہو جاتے ہیں، اس کے علاوہ انتہائی حساس سنسرز کا استعمال کیا گیا ہے جو شور کو ختم کرنے میں بھی مددگار ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس ڈاگ ہاؤس سے میوزک اور آتشبازی کے شور سے کتوں کو محفوظ رکھا جا سکے گا۔

  • سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    لاہور : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے قراردادجمع کرادی گئی ، جس میں عوام اور پنجاب اسمبلی کے وقار کی خاطر چوہدری نثار کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری نثار کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے قرارداد جمع کرادی گئی ، پنجاب اسمبلی میں مومنہ وحیدنے قرارداد جمع کرائی۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ چوہدری نثارحلف نہ اٹھاکرحلقےکےعوام اوراسمبلی کی تضحیک کررہےہیں، اور عوام اورپنجاب اسمبلی کےوقارکی خاطرچوہدری نثاررکنیت ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    خیال رہے چوہدری نثار میاں نواز شریف سے اختلافات کے باعث الیکشن سے قبل پارٹی سے الگ ہوگئے تھے اور جیپ کے نشان پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی دو دو نشستوں سے الیکشن میں‌ اترے لیکن انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

    مزید پڑھیں : چوہدری نثار کا مستقبل سے متعلق اہم اعلان

    چوہدری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، لیکن طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے بیرون ملک چلے گئے تھے، جس کی باعث وہ حلف نہ اٹھا سکے تھے۔

    بعد ازاں چوہدری نثار نے الیکشن 2018 میں ناکامی کے بعد اعلان کیا تھا کہ اُن کا کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں، احتساب اورانتقام میں فرق ہونا چاہیے، ملک شدید محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے۔