Tag: Cancer Hospital

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب والوں کیلئے بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب والوں کیلئے بڑا اعلان

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویلنشیاء ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ویلنشیا ٹاؤن کے قریب اسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ پنجاب کو کینسر اسپتال کی سائٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    وزیر اعلیٰ نے دنیا بھر سے بہتر ین  اسپشلسٹ ڈاکٹرزبلانے کی ہدایت کی اور تیمارداروں کے لئے ہوٹل بنانے  کی ہدایت بھی کی گئی۔

    اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کیلئے سرکاری اسپتال بنائیں گے، اس سرکاری اسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ کینسر اسپتال کیلئے بہترین ڈاکٹرز اور جدید ترین مشینری لائیں گے۔

  • کراچی کا شوکت خانم اسپتال  پاکستان کا سب سے بڑا کینسراسپتال ہوگا،وزیراعظم

    کراچی کا شوکت خانم اسپتال پاکستان کا سب سے بڑا کینسراسپتال ہوگا،وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کراچی شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیرکے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ پاکستان کا سب سے بڑا کینسر اسپتال ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کراچی شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیرکاآغازدیکھ کراچھالگا، طب و علاج کے جدید ترین سازوسامان سے آراستہ یہ کینسراسپتال پاکستان کا سب سے بڑا مرکز شفا ہوگا۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے کراچی  میں شوکت خانم فنڈ ریزنگ کی تقریب سے  خطاب میں کہا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کے لیے شروع میں مسائل ہوئے لیکن ہمت نہیں ہاری ، ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، شروعات میں شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈنگ میں مشکلات تھیں، ایک اینٹ خریدنے سے اسپتال شروع کیا آج تیسرا بننے جا رہا ہے ۔

  • وزیر اعظم عمران خان کا کوئٹہ میں کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

    وزیر اعظم عمران خان کا کوئٹہ میں کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

    اسلام آباد:‌ وزیراعظم عمران خان نے شہر کوئٹہ میں کینسراسپتال بنانےکا اعلان کر دیا.

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے بلوچستان کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت زمین دےرہی ہے، اب کوئٹہ میں اسپتال بنائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ بڑے صوبے میں ترقی مشکل کام ہے، جس کا واحد حل بلدیاتی نظام ہے، یہی مسائل کا حل ہے۔

    [bs-quote quote=” بڑے صوبے میں ترقی مشکل کام ہے، جس کا واحد حل بلدیاتی نظام ہے: وزیراعظم” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کا بڑا روزگار  پروگرام شروع کر رہے ہیں، پانی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہےجس پر ٹاسک فورس بنا دی ہے.

    انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں کم پانی سے نشونماپانے والےدرخت لگانے کا ارادہ ہے، پاکستان میں کھیلوں کےمیدان بنانےکی منصوبہ بندی کر رہے ہیں.


    مزید پڑھیں: سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا: وزیرِ اعظم کا بڑا اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد بلوچستان معدنی ذخائر کا بڑا منبع ہے، بلوچستان میں4 معدنیات کی مالیت 460ارب ڈالرہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے صوبے کے لیے اہم اعلانات کیے۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ  بلوچستان کی ترقی پر قطعی توجہ نہیں دی گئی، سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا۔