Tag: Cancer Medicines

  • 36 کروڑ کی کینسر ادویات چوری اسکینڈل بے نقاب کرنے والے اسپتال ملازم پر جان لیوا حملہ، زہاد احمد شدید زخمی

    36 کروڑ کی کینسر ادویات چوری اسکینڈل بے نقاب کرنے والے اسپتال ملازم پر جان لیوا حملہ، زہاد احمد شدید زخمی

    کراچی: سول اسپتال کراچی میں 36 کروڑ کی کینسر ادویات چوری کا اسکینڈل بے نقاب کرنے والے آئی ٹی انچارج پر جان لیوا حملہ ہوا ہے، جس سے زہاد احمد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ میمن کوآپریٹو سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے سول اسپتال کے آئی ٹی انچارج زہاد احمد شدید زخمی ہو گئے ہیں، واقعے کی ایف آئی آر اقدام قتل کی دفعات کے تحت ملیر کینٹ تھانے میں درج کر لیا گیا۔

    مقدمہ زخمی کے بھائی سعد احمد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں مدعی مقدمہ نے کہا ’’میرا بھائی دفتر سے اپنے دوسرے دوست ڈاکٹر سنجے کے ساتھ ڈیوٹی ختم کر کے گھر کی جانب آ رہے تھے، انھوں نے ماڈل کالونی میں اپنے ساتھی ڈاکٹر سنجے کو اتار دیا اور جناح ایونیو سے ہوتے ہوئے میمن کو آپریٹو سوسائٹی کے مین گیٹ پر پہنچے۔‘‘

    مدعی کے مطابق اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد آئے اور جان سے مارنے کی نیت سے ان پر فائرنگ کر دی۔

    کراچی: راشد منہاس روڈ پر ڈمپر نے پیپلز ریڈ بس کو ٹکر مار دی

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 گولیاں زہاد احمد کو لگی ہیں، جب گولیاں لگیں تو زہاد احمد نے زخمی حالت میں بھی گاڑی چلاتے ہوئے صائمہ ریزیڈنسی کے قریب روکی، زخمی کو پہلے قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے اسے آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام پیش آیا تھا، زخمی زیاد احمد اسکیم 33 کے رہائشی ہیں۔ ادھر اسپتال انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ زہاد احمد نے 36 کروڑ کینسر ادویات چوری اسکینڈل بے نقاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، اور ان کو اسکینڈل میں ملوث افراد کی طرف سے متعدد بار دھمکیاں موصول ہو چکی تھیں۔

  • گھر میں کینسر اور دیگر امراض کی جعلی ادویات بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی

    گھر میں کینسر اور دیگر امراض کی جعلی ادویات بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لائنز ایریا میں ایک گھر میں کینسر اور دیگر امراض کی جعلی ادویات بنانے کی فیکٹری پکڑی گئی ہے۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی کے علاقے لائنز ایریا کے ایک گھر میں کینسر اور دیگر امراض کی جعلی ادویات بنائی جا رہی تھیں، اہلکاروں کے چھاپے کے دوران گھر سے 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

    گھر میں بنی فیکٹری سے مشینیں اور آلات بھی برآمد ہوئے ہیں جن کی مدد سے گھر میں 82 سے زیادہ مختلف اقسام اور کمپنیوں کی جعلی ادویات تیار کی جا رہی تھیں۔

    وفاقی وزارت صحت کا غیر قانونی انٹرنیشنل این جی اوز سے معاونت لینے کا انکشاف

    ایف آئی اے کے مطابق یہ کارروائی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ مشترکہ طور پر کی گئی، ملزمان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ جعلی ادویات کراچی کے پوش علاقوں میں قائم میڈیکل اسٹورز پر سپلائی کرتے تھے۔