Tag: Candy Crush

  • مائیکرو سافٹ نے کینڈی کرش خرید لیا

    مائیکرو سافٹ نے کینڈی کرش خرید لیا

    کچھ عرصہ قبل تک مقبول ترین ویڈیو گیم کینڈی کرش کو مائیکرو سافٹ نے خریدنے کا اعلان کیا ہے، کینڈی کرش کی ملکیتی گیمنگ کمپنی کو ملازمین کے ساتھ بدسلوکی اور غیر مساوی تنخواہ کے الزامات کا سامنا ہے۔

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے گیمنگ کمپنی ایکٹیویژن بلیزرڈ کو 68.7 ارب ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد کال آف ڈیوٹی اور کینڈی کرش جیسی بلاک بسٹر گیمز تک رسائی ممکن ہوگی۔

    نقد ادائیگی میں ہونے والی اس ڈیل کے ذریعے مائیکرو سافٹ کو موبائل گیمنگ میں تیزی سے پیش رفت اور میٹا ورس یعنی ورچوئل ماحول کی تیاری کے لیے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

    ایکس باکس گیمنگ سسٹم بنانے والی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ایکٹیویژن کو خریدنے کا اعلان منگل کو کیا تھا۔

    دوسری جانب گیمنگ کمپنی کو ملازمین کے ساتھ بدسلوکی اور غیر مساوی تنخواہ کے الزامات کا سامنا ہے۔

    مائیکرو سافٹ کے سربراہ ستیا نڈیلا نے سرمایہ کاروں کے ساتھ کانفرنس کال میں کہا کہ آرگنائزیشن کا کلچر ان کی اولین ترجیح ہے اور ایکٹیویژن بلیزرڈ کے لیے بھی اہم ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے کمپنی کے کلچر کو بہتر کریں۔

    گیمنگ کمپنی ایکٹیویژن نے گزشتہ سال انکشاف کیا تھا کہ امتیازی سلوک کی شکایات پر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن، کمپنی کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔

    ایکٹیویژن بلیزرڈ کے سربراہ بوبی کوٹک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور اپنی ٹیم کے ہمراہ کمپنی کے کلچر کو مضبوط کرنے اور کاروباری ترقی میں تیزی لانے پر توجہ مرکوز کریں گے۔

  • فیس بک کا کینڈی کرش کی درخواستوں کو ’کرش‘ کرنے کا فیصلہ

    فیس بک کا کینڈی کرش کی درخواستوں کو ’کرش‘ کرنے کا فیصلہ

    نئی دہلی: فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ نے کہا ہےکہ فیس بک صارفین عاجزکردینے والی کینڈی کرش درخواستوں سے جان چھڑا پائیں گے۔

    فیس بک کے تمام صارفین جانتے ہیں کہ کینڈی کرش اور اس جیسی دوسری گیمز کی ریکوئسٹ ان افراد کو کس قدرعاجزکردیتی ہیں اوران درخواستوں کا شمار دنیا کی سب سے زیادہ تنگ کرنے والی چیزوں میں ہوتاہے۔

    فی الحال صارفین فیس بک کی ترتیب میں جاکراس قسم کی درخواستوں کو بند کرسکتے ہیں تاہم اس کے سبب کئی اور چیزیں بند ہوجاتی ہیں۔

    فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں آئی ٹی کے اسٹوڈنٹس سے گفتگو کررہے تھے اوراسی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ فیس بک صارفین جلد ہی کینڈی کرش کی درخواستوں کو بلاک کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ فیس بک اس سے قبل بھی ڈس لائیک بٹن کی ڈیمانڈ پر’’ری ایکشن اموجی‘‘ متعارف کرایا تھا جسے فی الحال جانچ کیا جارہا ہے۔

  • کینڈی کرش کھیلنا آئرش خاتون کے لئے خطرناک ثابت ہوا

    کینڈی کرش کھیلنا آئرش خاتون کے لئے خطرناک ثابت ہوا

    کراچی (ویب ڈیسک) – مشہور زمانہ آن لائن گیم کینڈی کرش کی مداح خاتون کو گیم کی ریکوئسٹ بھیجنا مہنگا پڑگیا۔

    آئرلینڈ کے علاقے بلفاسٹ کی 47 سالہ خاتون کوکینڈی کرش نامی گیم کی بہت زیادہ گزارشات یہ ریکوئسٹس بھیجا کرتی تھی جس سے عاجز آکرنامعلوم افراد نے خاتون پر قاتلانہ حملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے خاتون کو اس کے گھرکے باہر نشانہ بنایا اوراس کے پیروں پرفائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔

    پولیس کی تحقیقات کے نتیجے میں یہ دلچسپ حقیقت سامنے آئی ہے کہ خاتوں پر حملہ آورہونے والے افراد خاتون کی جانب سے بھیجی گئی گیم ریکوئسٹس سے عاجز تھے لہذا انہوں نے خاتون کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔

    آئرلینڈ میں اس نوعیت کے واقعات کی شرح میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جہاں معمولی نوعیت کے تنازعے پرکسی کو نشانہ بنایا گیا ہو۔

  • جیکولین فرنینڈس کا رنبیر کپور کے بارے میں انکشاف

    جیکولین فرنینڈس کا رنبیر کپور کے بارے میں انکشاف

    کراچی 🙁 ویب ڈیسک) بالی ووڈ راک اسٹار رنبیر کپور بھی دنیا بھر میں کھیلے جانے مشہور گیم کینڈی کرش کے دیوانے ہیں۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور،جیکولین اور ارجن رام پال کی آنے والی ہے نئی فلم ’رائے‘ جس کی شوٹنگ میں آج کل بہت ہی مصروف ہیں۔

     تاہم مصروفیت کے باوجود بھی لیجنڈ اداکار رشی کپور کے صحابزادے رنبیر کپور نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر کھیلے جانے والے مقبول گیم کینڈی کرش کھیلنا نہیں چھوڑاہے۔

    شوٹنگ کے دوران سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈس نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور شوٹنگ کے دوران ملنے والے بریک میں رنبیر موبائل فون پرکینڈی کرش کھیلتے رہتے ہیں۔ جس کے باعث کبھی کبھی وہ اپنے سین بھی بھول جاتے ہیں۔