Tag: Cannes

  • عالمی فلم میلے کینز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

    عالمی فلم میلے کینز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

    پیرس : عالمی فلمی میلے کینز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں دنیا کے مشہور و معروف فلمی ستارے شرکت کریں گے جبکہ پاکستان سے ماہرہ خان اس فیسٹیول میں شریک ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے فلم کے معتبر ترین میلے کینز فلم فیسٹیول کا آغاز گذشتہ رات ہوچکا ہے جو 19 مئی تک جاری رہے گا۔ فرانس کے شہر کینزز کے 71 ویں فلمی میلے میں دنیا بھر کی بہترین فلموں کی نمائش بھی کی جائے گی۔

    کینز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوتے ہی دنیا کے مشہور و معروف اداکار و آسکر ایوارڈ یافتہ پینی لوپ کروز اور جاویر بارڈیم سب سے پہلے مہمان تھے جو کینز فلم فیسٹیول میں تشریف لائے، ان کے علاوہ بینیکو ڈیل ٹورو، جولیانی مورے، ازابیل ایڈجانی سمیت دیگر عالمی شہرت یافتہ فلمی ستارے ریڈ کارپیٹ پر فیسٹیول کی رونق بڑھانے کے لیے موجود ہیں۔

    اس بار کینز فلم فیسٹیول میں خاص بات یہ ہے کہ ریڈ کار پیٹ پر آنے والے فلمی ستاروں کو یا ان کے ساتھ کسی کو بھی سیلفی یا فوٹو بنوانے کی اجازت نہیں ہے، اگر کسی نے سیلفی بنوائی تو اسے فیسٹیول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

    کینز فلم فیسٹیول میں مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اداکاروں کے ساتھ تصاویر بنوانا چاہتے ہیں، لیکن سیکیورٹی کے باعث سیلفی اور فوٹو بنوانے پر پابندی ہے۔


    کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ


    فرانس کے شہر کینز میں منعقد ہونے والے فلم کے متعبر ترین عالمی فلمی میلے میں پہلی بار ایک پاکستانی فنکار کو بھی شرکت کرنے کا موقع مل رہا ہے، وہ پاکستانی فلم اسٹار کوئی اور نہیں بلکہ کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان ہیں۔


    فلم ’منٹو‘ کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے منتخب


    عالمی فلمی میلے میں اردو کے شہرہ آفاق افسانہ نگار سعادت حسن منٹو پر بنائی جانے والی بالی ووڈ فلم ’منٹو‘ بھی کینز فلم فیسٹیول 2018 میں پیش کی جائے گی، جس میں بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے ’منٹو‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

    یاد رہے کہ منٹو کی زندگی پر پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی سنہ 2015 میں فلم پیش کی جا چکی ہے جس میں مرکزی کردار سرمد کھوسٹ نے ادا کیا تھا۔ معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید بھی فلم کا حصہ تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی فلم ’’کینز‘‘ میں تہلکہ مچانے پہنچ گئی

    پاکستانی فلم ’’کینز‘‘ میں تہلکہ مچانے پہنچ گئی

    کراچی ( ویب ڈیسک) – ایسا معلوم ہوتا ہے کہ 2015 پاکستانی سینما کے لئے ایک لکی سال ہے جہاں ہماری ’’جلیبی جیسی فلمیں باکس آفس پر دھوم پچارہی ہیں وہیں ہماری مختصر دورانیے کی فلمیں بھی نئی کہکشاؤں کی کھوج میں نکل پڑیں ہیں۔

    جی ہاں! ڈائریکٹررایکا چوہدری کی مختصر دورانیے کی فلم ’’بات چیت‘‘ فرانس کے شہرکینز میں ہونے والے اڑسٹھویں ’’سالانہ کینزفلم فیسٹیول‘‘ میں تہلکہ مچانے پہنچ گئی ہے۔

    download

    فلم کی کہانی لکھنے اور ہدایتکاری کےفرائض انجام دئیے ہیں رایکا چوہدری نے اور فلم کے مرکزی کرداروں میں ثروت گیلانی، جوشیندر چھاگڑ اور فہاد مرزا شامل ہیں جبکہ دیگر نمایاں کرداروں میں وسعت اللہ خان اورحماد حسن عسکری شامل ہیں۔

    یہ فلم اس سال کی شروعات میں انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فلم ایوارڈ میں تین گولڈ ایوارڈ جیت چکی ہے۔