Tag: Cannes 2018

  • کانز فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کی خوبصورتی اورفیشن کے چرچے

    کانز فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کی خوبصورتی اورفیشن کے چرچے

    پیرس : کانز فلم فیسٹیول میں جہاں دنیا بھر کی حسینائیں شرکت کررہی ہیں، وہیں فیسٹول میں ماہرہ خان کی خوبصورتی اورفیشن کےچرچے ہیں، پاکستان کی جانب سے ماہرہ خان پہلی بار آج کانز میلےمیں جلوے بکھیریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے فلم کے بڑے میلے کانز فلم فیسٹول کی رنگینیاں عروج پر ہے، فیسٹول میں شرکت کے لئے حسینائیں فرانس کارخ کررہی ہیں، اب کی بار پاکستان کی جانب سے اداکارہ ماہرہ خان کانز ریڈ کارپٹ میں شرکت کیلئے فرانس پہنچی ہیں۔

    جہاں بالی ووڈحسیناؤں کے ساتھ ماہرہ خان کی خوبصورتی اور فیشن کے چرچے ہورہے ہیں۔

    ریڈ کارپٹ پر واک سے پہلے ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ، جس میں انھوں نے منفرد انداز اپناتے ہوئے فوٹوسیشن کرایا، جنہیں بہت سراہا جا رہا ہے۔


    ماہرہ خان آج کانز فلم فیسٹول کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیریں گے، ماہرہ خان بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر واک کریں گی۔

    ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخرہورہا ہے، تھوڑی گبھراہٹ ہے لیکن خوشی زیادہ ہے۔

    ماہرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ ہے جو کانز کے عالمی فلمی میلے میں شرکت کر رہی ہے۔

    دنیا بھر سے حسینائیں کانز ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش میں چمکتے دمکتے ستارے نت نئے دلکش ملبوسات پہن کرجلوہ گر ہورہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فلم ’منٹو‘ کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے منتخب

    فلم ’منٹو‘ کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے منتخب

    ممبئی: شہرہ آفاق افسانہ نگار سعادت حسن منٹو پر بنائی جانے والی بالی ووڈ فلم ’منٹو‘  کینز فلم فیسٹیول 2018 میں پیش کرنے کے لیے منتخب کرلی گئی ہے۔ فیسٹیول 8 سے 19 مئی تک منعقد کیا جائے گا۔

    فلم کی ہدایت کارہ نندتا داس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اس بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دو بار کینز فلم فیسٹیول میں بطور جیوری رکن اور کئی بار بطور ناظر شرکت کر چکی ہیں۔ ’میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ حاضرین اس فلم پر کیسا ردعمل دیں گے جو گزشتہ 7 سال سے میرے خیالوں میں ہے‘۔

    فلم میں منٹو کا کردار ادا کرنے والے نواز الدین صدیقی نے بھی اس بارے میں اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ’یہ ممکن ہے کہ سعادت حسن مر جائے، لیکن منٹو ہمیشہ زندہ رہتا ہے‘۔

     

    خیال رہے کہ یہ فلم اردو کے صف اول کے افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی پوری زندگی پر نہیں بنائی جارہی تاہم منٹو کی زندگی کے آخری چند سال اور خاص طور پر تقسیم برٖصغیر کے وقت کے کچھ مناظر پیش کیے جائیں گے۔

    اس بارے میں نواز الدین کا کہنا ہے، ’آپ منٹو کو مکمل طور پر بیان کر ہی نہیں سکتے۔ یہ تو صرف منٹو کی ذرا سی جھلک ہوگی جو ہم پیش کرنے جارہے ہیں‘۔

    فلم کے لیے نندتا داس نے لاہور میں مقیم منٹو کی بیٹیوں اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کی۔ منٹو کے اہل خانہ نے نندتا کو منٹو کی زندگی اور شخصیت کے ان پہلوؤں سے بھی آگاہ کیا جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: منٹو کو سمجھنا ان کا کردار ادا کرنے سے زیادہ مشکل

    ’منٹو‘ کی نمائش کی کوئی حتمی تاریخ تاحال طے نہیں کی جاسکی ہے۔ نندتا کا کہنا ہے کہ فلم پر کام جاری ہے، اور وہ کچھ نہیں کہہ سکتیں کہ یہ کب مکمل ہو کر پردہ اسکرین پر پیش کی جاسکے گی۔ ’دراصل منٹو کی شخصیت اس قدر ہمہ جہت اور نیرنگی ہے کہ اس کا احاطہ کرنا نہایت مشکل کام ہے‘۔

    منٹو کی زندگی پر پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی سنہ 2015 میں فلم پیش کی جا چکی ہے جس میں مرکزی کردار سرمد کھوسٹ نے ادا کیا تھا۔ معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید بھی فلم کا حصہ تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔