Tag: Cannes film festival

  • انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت

    انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت

    دبئی : امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے کانز فلم فیسٹیول کے موقع پر شہید خاتون فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

    ہالی وڈ کی نامور امریکی اداکارہ اور آسکر ایوارڈ یافتہ انجلینا جولی نے کانز فلم فیسٹیول کے دوران منعقدہ ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ابھرتے ہوئے فنکاروں میری کولومب اور فن بینیٹ کو ’ٹرافی چوپرڈ‘ ایوارڈ پیش کیا۔

    اس موقع پر انجلینا جولی نے اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والی 23 سالہ عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونا کا خصوصی ذکر کیا، جس کا دل سوز واقعہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا تھا۔

     فاطمہ حسونہ

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجلینا جولی نے کہا کہ ہم اپنی فلموں کے ذریعے لوگوں کو جنگی میدانوں کو دکھاتے ہیں۔ ہم دوسرے ممالک سے جُڑتے ہیں اور ان سے ہمدردی رکھتے ہیں۔

    "ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم میں سے کوئی بھی سادہ نہیں ہے ہم جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں بہت سے فنکاروں کو اپنے قصے سنانے کی آزادی اور تحفظ حاصل نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب تک بہت سے فنکار اپنی جانیں کھوچکے ہیں، جیسے کہ فاطمہ حسونا جو غزہ میں شہید ہوئیں، شادن گردود جو سوڈان میں مار دی گئیں اور وکٹوریا آمیلینا جو یوکرین میں جاں بحق ہوئیں ، اور بے شمار ایسے فنکار جو آج ہمارے ساتھ ہونے چاہیے تھے جو ہم میں موجود نہیں۔

    یاد رہے کہ فاطمہ حسونہ رواں سال 16 اپریل کو ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے خاندان کے 9 افراد سمیت شہید ہوگئی تھیں۔

    فضائی حملے میں شہید ہونے والوں میں فاطمہ حسونہ کے بہن بھائی بھی شامل تھے جن میں سے ان کی ایک بہن حاملہ تھی۔

    مزید پڑھیں : معروف فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ خاندان کے 9 افراد سمیت شہید

    فرانس کے دارالحکومت پیرس میں معروف کانز فلم فیسٹیول میں منتخب ہونے والی دستاویزی فلم میں 23 سالہ فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

  • ادیتی راؤ نے کانز فلم فیسٹیول کی ساری لائم لائٹ چُرالی

    ادیتی راؤ نے کانز فلم فیسٹیول کی ساری لائم لائٹ چُرالی

    سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کردہ نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ سے شہہ سرخیوں کا حصہ بننے والی بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے کانز فلم فیسٹیول کی ساری لائم لائٹ چُرالی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aditi Rao Hydari (@aditiraohydari)

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں جاری 77ویں کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی اداکارہ سیاہ و سفید گاؤن میں جلوہ گر ہوئیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادیتی راؤ حیدری نے اس خاص موقع پر ہلکے میک اپ اور زیورات کا انتخاب کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aditi Rao Hydari (@aditiraohydari)

    اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فرانسیسی ریویرا پر کروایا گیا فوٹو شوٹ بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے سیاہ و زرد رنگ کے امتزاج والا گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aditi Rao Hydari (@aditiraohydari)

    اب ادیتی راؤ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا ہیرامندی کنکشن ہے، ویڈیو میں سیریز کی مشہور گجگامینی واک کو ری کریٹ کیا ہے، لیکن اس بار اس میں انہوں نے اپنا نیا انداز شامل کیا ہے۔

    واضح رہے کانز فلم فیسٹیول میں ادیتی راؤ حیدری کا یہ تیسرا سال ہے، یہ فیسٹیول آج اپنے اختتام کو پہنچے گا۔

  • کانز فیسٹیول میں شریک آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا منفرد انداز

    کانز فیسٹیول میں شریک آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا منفرد انداز

    پیرس: آسکر ایوارڈ یافتہ آسٹریلوی اداکارہ اور فلم پروڈیوسر کیٹ بلانشیٹ نے کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر مظلوم فلسطینیوں کیلئے منفرد انداز میں آواز اٹھائی ہے۔

    آسٹریلوی اداکارہ اور فلم پروڈیوسر کیٹ بلانشیٹ نے 20 مئی کو 2024 کانز کے ریڈ کارپٹ پر میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نہ صرف اپنے فیشن بلکہ انسانی ہمدردی کے ایک اہم مسئلے پر اپنا مؤقف بھی پیش کیا۔

    کانز فلم فیسٹیول کی جانب سے سخت انتظام و ہدایت کے بعد شریک ہونے والی کسی بھی فنکار نے فلسطین کیلئے آواز نہیں اٹھائی لیکن آسٹریلوی اداکارہ نے انوکھے انداز میں احتجاج ریکارڈ کروادیا۔

    آسٹریلوی اداکارہ اور فلم پروڈیوسر کیٹ بلانشیٹ کانز میں شرکت کیلئے سیاہ گاؤن پہنا تھا جس کا پچھلا حصہ سفید جبکہ اندرونی حصہ سبز تھا اور یہ فلسطینی جھنڈے کی طرح تھا۔

    کیٹ بلانچٹ اس سے قبل بھی مظلوم فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھا چکی ہیں اور انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا تھا، تاہم اب انٹرنیشنل فیسٹیول میں مظلوموں کیلئے آواز اٹھانے پر لوگ اداکارہ کی بہت زیادہ تحسین کررہے ہیں۔

  • علی ظفر بھی ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں شریک، تصاویر وائرل

    علی ظفر بھی ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں شریک، تصاویر وائرل

    پاکستان کے معروف گلوکار و اداکارہ علی ظفر بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں پہنچ گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی گلوکار علی ظفر بھی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے فرانس پہنچ گئے ہیں انہوں نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر و ویڈیو شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

    علی ظفر نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ سر سبز جنگل میں بارش سے لطف اندوز ہورہے ہیں، گلوکار نے کیپشن میں لکھا کہ ’جب بھی میں سفر پر جاتا ہوں تو سب سے پہلے قدرت کے حسین مناظر سے لطف اٹھاتا ہوں، بارش ہو یا طوفان یا چمکتا سورج ہو، ہر موسم کو انجوائے کریں۔

    گلوکار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنا فلم فیسٹیول میں شرکت کا لُک بھی شیئر کی، تصویر میں گلوکار کے ہمراہ اُن کی اہلیہ اور دیگر دو شخصیات موجود ہیں، اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں کے کیپشن میں یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ کانز میں اُن کا پہلا دن ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

    واضح رہے کہ فرانس کے شہر کان میں فلمی دنیا کا سب سے بڑا میلہ ’کانز فلم فیسٹیول‘ جاری ہے، چودہ مئی سے شروع ہونے والا یہ میلہ 25 مئی تک جاری رہے گا۔

    فیسٹیول میں دنیا بھر سے فلموں کی اسکریننگ، پریس کانفرنسز اور لیٹ نائٹ پارٹیز ہو رہی ہیں جس میں ہالی وڈ، بالی وڈ اور پاکستانی سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے سلیبریٹیز شریک ہیں۔

  • نئی نویلی دلہن سونم کپور ماہرہ خان سے ملنے کے لئے بے قرار

    نئی نویلی دلہن سونم کپور ماہرہ خان سے ملنے کے لئے بے قرار

    نئی دہلی : بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے ملنے کے لئے بے قرار ہے، سونم کپور کا کہنا ہے کہ ماہرہ کے ساتھ کانز کے ریڈکارپٹ پر آنے کے لئے انتظار نہیں ہورہا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شادی کی مبارک باد پر ماہرہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ کے ساتھ کانز میں جانے کے لئے بے قرار ہوں انتظار کی گھڑیاں نہیں کٹ رہیں۔

    پاکستان سے اداکارہ ماہرہ خان پندرہ مئی کو کانز فلم فیسٹول میں جلوہ گر ہوں گی، ماہرہ خان بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر واک کریں گی۔

    ماہرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ ہے جو کینز کے عالمی فلمی میلے میں شرکت کر رہی ہے۔


    مزید پڑھیں : کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ


    دوسری جانب اکہتر ویں کانز فلم فیسٹول کی رنگینیاں عروج پر ہے، فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے میں شرکت کے لئے حسینائیں فرانس کارخ کررہی ہیں۔

    ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش میں چمکتے دمکتے ستارے نت نئے دلکش ملبوسات پہن کرجلوہ گر ہوئیں اور فوٹوگرافروں کو خوب پوز دئیے۔

    بالی ووڈ اداکارائیں دپیکاپڈوکون اور ملیکہ شراوت نےبھی رنگ بکھیرے۔

    خیال رہے کہ نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اوربھارتی بزنس مین آنند آہوجا 4روز قبل 8 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، پاکستانی فنکار ماہرہ خان  نے جوڑے کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فرانس میں 68ویں کانز فلم فیسٹیول کا شاندار انعقاد

    فرانس میں 68ویں کانز فلم فیسٹیول کا شاندار انعقاد

    کانز : فرانس کےشہرکانزمیں دنیا بھر سے ستاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔رنگا رنگ فیسٹول میں ہالی وڈ فلم انسائیڈ آؤٹ کا شاندار پریمئیر ہوا۔

    کانز فلم فیسٹول میں جھلمل ستاروں کی رنگارنگ شام سجی ۔جو ہالی ووڈ کی انیمیٹڈ فلم انسائیڈ آؤٹ کے نام ہوئی۔ ارسٹھ ویں کانز فیسٹول میں انیمٹیڈ فلم انسائیڈ آؤٹ کاپریمئیر منعقد ہوا۔جہاں فلم کے ستاروں نے دھماکے دار انٹری دی۔

    مذکورہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو سخت محنت کے باوجود اپنے مقصد میں نا کام ہو جاتی ہے،ناکامی اس کو مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیتی ہے۔

    تجسس اور رنگوں سے سجی فلم انیس جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی ۔اسٹائل اور فیشن سے سجی شام میں بالی ووڈ ستارے بھی فل ایکشن میں  نظر آئے، فیشن گرل سونم کپور نے بھی ریڈ کارپٹ پراپنے جلوے بکھیرے۔