Tag: cantonment board election

  • کنٹونمنٹ الیکشن: ایم کیوایم اورجماعت اسلامی کا اتحاد

    کنٹونمنٹ الیکشن: ایم کیوایم اورجماعت اسلامی کا اتحاد

    پشاور: کنٹونمنٹ بورڈز میں ہونے والے انتخابات کے لئے جماعت اسلامی اور متحدہ قومی موومنٹ نے انتخابی اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے رہنماء محمد نعیم کے مطابق جماعت اسلامی اور ان کی جماعت ایک دوسرے کے ساتھ کنٹونمنٹ بورڈ میں ہونے والے انتخابات میں ایک دوسرے کی حمایت کریں گے۔

    اس سے قبل جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی میں اپنی اتحادی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد قئم کررہی تھی لیکن پی ٹی آئی کے اندراس اتحاد کی مخالفت کے بعد یہ فیصلہ ملتوی کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم اورجماعت اسلامی کراچی کے حلقہ این اے 246 میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں ایک دوسرے کے حریف ہیں، ایم کیو ایم کے کنور نوید کے مقابلے پر جماعت اسلامی نے راشد نسیم کوالیکشن کا ٹکٹ دیا ہے۔

    کنٹونمنٹ بورڈز میں 25 اپریل کو ملک بھر میں انتخابات کا انعقاد ہوگا۔

    واضح رہے کہ ایم کیوایم اور جماعت اسلامی کا یہ اتحاد پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے اس سے قبل یہ دونوں جماعتیں نظریات میں مشرق و مغرب کا فرق ہونے کے سبب ایک دوسرے کی روایتی حریف سمجھی جاتی تھیں۔

  • پشاور: کنٹونمنٹ بورڈ کےانتخابات کیلئے پولنگ اسکیم مرتب

    پشاور: کنٹونمنٹ بورڈ کےانتخابات کیلئے پولنگ اسکیم مرتب

    پشاور:  کنٹونمنٹ بورڈ میں ہونیوالے انتخابات کے لیے پولنگ اسکیم مرتب کرلی گئی ہے۔

    پشاور میں پچیس اپریل کو ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے پولنگ اسکیم مرتب کرلی گئی، پولنگ اسکیم کی کاپی اے آروائی نیوزنے حاصل کرلی ہے۔

    اسکیم کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ میں تئیس پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائینگے، مرد اور خواتین کیلئے نو نو پولنگ اسٹیشن علیحدہ جبکہ پانچ مشترکہ قائم کیے جائینگے۔

    کنٹونمنٹ بورڈ میں ووٹرز کی تعداد ستائیس ہزار ہیں، جن میں چودہ ہزار مرد اور تیرہ ہزار خواتین ووٹرز شامل ہیں۔