Tag: cantonment boards

  • کنٹونمنٹ بورڈز میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاریاں کر لی گئیں

    کنٹونمنٹ بورڈز میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاریاں کر لی گئیں

    کراچی: شہر قائد میں بڑے پیمانے پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام کنٹونمنٹ بورڈز میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

    ترجمان کنٹونمنٹ بورڈ کے مطابق کورنگی کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے آج کورنگی بھٹائی کالونی اور اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا، کلفٹن، ڈیفنس، درخشاں اور گزری کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوگا۔

    ملیر کینٹ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے صفورہ چورنگی اور اطراف میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شاہراہ فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے ڈی ایچ اے میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

    کراچی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ 7 فروری کو وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سہراب گوٹھ ٹاؤن میں درپیش مسائل سے متعلق اجلاس میں تجاوزات، برساتی نالوں سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی تھی، اور کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لے کر آپریشن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا تھا کہ کراچی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن بلاتفریق جلد شروع ہوگا۔

  • کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، کس بنیاد پر کرائے جائینگے؟ اعلان ہوگیا

    کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، کس بنیاد پر کرائے جائینگے؟ اعلان ہوگیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں گے، فیصلے کے بعد سیاسی جماعتوں کےسربراہان کو آگاہ کردیا گیا کہ وہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سات اگست تک نامزد امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیےجائیں، پارٹی سربراہ خود یا مقررہ نمائندے کو ٹکٹ جاری کرسکتا ہے، ٹکٹ جاری کرنے والے نمائندے کے کوائف پارٹی سربراہ اپنے دستخط کے ساتھ فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ امیدواران سے متعلق معلومات چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو سات اگست تک ارسال کریں، تیرہ اگست کو متعلقہ ریٹرننگ افسران امیدواروں کو پارٹی نشانات الاٹ کریں گے۔

    کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری

    الیکشن کمیشن پہلے ہی بیالیس کنٹونمنٹ بورڈ کی جنرل نشستوں پر بارہ ستمبر کو انتخابات کرانے کا اعلان کرچکا ہے جبکہ نتائج کا اعلان سترہ ستمبر کو کیا جائے گا۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار چھبیس جولائی سے انتیس جولائی تک کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال اکتیس جولائی سے تین اگست تک کی جائےگی۔

    الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق چار سےسات اگست تک اپیلیں دائرکی جائےگی، دس اگست تک اپیلیں نمٹائی جائیں گی، امیدوار بارہ اگست تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔