Tag: capitol-hill

  • متحد ہو کر انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

    متحد ہو کر انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ متحد ہو کر انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کریں گے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ کی 6 جنوری 2021 کے حملے کے بعد پہلی بار کیپیٹل آمد ہوئی، اس موقع پر ٹرمپ کی ریپبلکن قیادت سے اہم ملاقات ہوئی جبکہ نائب صدر کیلئے ناموں اور ایوان نمائندگان کے بعد سینیٹ میں بھی اکثریت کیلئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    سابق امریکی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریپبلکن پارٹی متحد ہوکر الیکشن میں کامیاب ہوگی، متحد ہوکر انتقامی کارروائیوں کا مقابلہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف کیپیٹل حملہ اور الیکشن فراڈ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

    دوسری جانب امریکی صدربائیڈن نے سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش کی تحقیقات کیلئے سنجیدگی کا اظہار کیا ہے، امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی آج اٹلی میں جاری جی 7 سمٹ میں ملاقات متوقع ہے۔

    امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ امریکی صدربائیڈن مودی کے سامنے بھارتی قاتلانہ سازش کامعاملہ اٹھائیں گے۔

    سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش، امریکی صدر کا اہم فیصلہ

    جیک سلیوان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں سکھ رہنماکے قتل کی سازش پربات ہوگی، اس سے قبل امریکی صدرنے بھارتی سازش بے نقاب ہونے پر گزشتہ سال نئی دہلی کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔

  • وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی کیپٹل ہل میں اہم ملاقاتیں

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی کیپٹل ہل میں اہم ملاقاتیں

    واشنگٹن: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دورہ امریکا کے موقع پر ارکان کانگریس سے ملاقاتیں کر کے انھیں سانحہ 9 مئی کے بعد ہونے والے بے بنیاد پروپیگنڈے سے آگاہی فراہم کی۔

    تفصیلات کے مطابق اعظم نذیر تارڑ نے کیپٹل ہل میں اہم ملاقاتیں کی ہیں، انھوں نے 6 ارکان کانگریس کو ملاقات میں سانحہ 9 مئی سے متعلق آگاہ کیا، وفاقی وزیر نے انسانی حقوق کے نام پر بے بنیاد پروپیگنڈے اور اس کے محرکات بتائے۔

    اعظم نذیر نے کہا کسی جماعت یا فرد کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کر رہے ہیں، بلکہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف ملکی قوانین کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے۔

    وزیر قانون نے ارکان کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے نہیں جا رہے۔

    کیپٹل ہل میں ملاقاتوں کا اہتمام پاکستانی نژاد ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ نے کیا تھا، انھوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیر قانون نے ارکان کانگریس کو حقائق سے آگاہ کیا ہے، کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی نے بھی وفاقی وزیر سے ملاقات کی، اعظم نذیر نے شیلا جیکسن لی کے پاک امریکا تعلقات کے لیے کردار کو سراہا۔

    وزیر قانون نے ارکان کانگریس ایلکس مونی، جم بارڈ، اینڈی حارث اور رون ایسٹی سے بھی ملاقات کی، ارکان کانگریس کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں کسی جماعت اور فرد کی حمایت نہیں کرتا۔

  • امریکی پارلیمان میں پائپ بم کہاں سے آئے؟ تحقیقات میں اہم پیشرفت

    امریکی پارلیمان میں پائپ بم کہاں سے آئے؟ تحقیقات میں اہم پیشرفت

    واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کی جانے والی کیپٹل ہل ہنگامہ آرائی میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، پائپ بموں کے علاوہ آگ پکڑنے والا دھماکہ خیز مواد بھی مل گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں دو پائپ بم نصب کیے گئے تھے، ایف بی آئی اہلکار بم نصب کرنے والے ملزمان کو تلاش کررہے ہپں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیپٹل ہل میں اسلحہ لے جانے اور توڑپھوڑ کرنے پر90 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے ہنگاموں اور پارلیمنٹ کی عمارت کی توڑ پھوڑ کی تحقیقات بھی تاحال جاری ہیں۔

    اس حوالے سے سکیورٹی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہاں موجود ایک گاڑی میں آگ پکڑنے والے مواد سے بھرا کولر بھی برآمد ہوا ہے۔

    امریکی رائے عامہ میں کہا جا رہا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس پرتشدد ہنگامہ آرائی کو روکنے میں ناکام ہوئی،  دوسری جانب کانگریس سے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے، میئر واشنگٹن نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دے دیا۔

  • ٹرمپ کے حامیوں کا دنگا فساد کیپٹل ہل کے پولیس چیف کو لے ڈوبا

    ٹرمپ کے حامیوں کا دنگا فساد کیپٹل ہل کے پولیس چیف کو لے ڈوبا

    واشنگٹن: امریکا میں کیپیٹل ہل پولیس کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کے اہم علاقے کیپٹل ہل میں بدھ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے دنگا فساد کیا تھا جس پر پولیس چیف کو مستعفی ہونا پڑا۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کیپٹل ہل پولیس چیف اسٹیون سَنڈ نے اپنا استعفیٰ پولیس بورڈ کو بھجوا دیا ہے جو 16 جنوری 2021 سے مؤثر ہوگا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے بدھ کے روز کیپیٹل ہل کی عمارت (پارلیمنٹ ہاؤس) میں دنگا فساد کیا تھا، ٹرمپ کے حامیوں کے تشدد سے 5 افراد کی موت ہو گئی تھی۔

    واقعے کے بعد امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا جانا چاہیے یا کانگریس ان کا مواخذہ کرے، انھوں نے کہا ٹرمپ ملک کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

    امریکی پارلیمان میں ہنگامہ آرائی، وائٹ ہاؤس کے اہم عہدیداران مستعفی

    واضح رہے کہ امریکی کانگریس پر حملے کے بعد کابینہ نے ٹرمپ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور استعفوں کی بارش کر دی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور سیکریٹری تعلیم نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کے 3 عہدے دار پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں جب کہ اسپیکر کے مطالبے پر کیپیٹل پولیس چیف نے بھی استعفیٰ دے دیا۔

    حملے کی فوجداری تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی کے استعفیٰ مانگنے پر کپیٹل پولیس چیف نے سولہ جنوری کو عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا، سینیٹ سارجنٹ اور ڈور کیپر بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔

    بدھ کو امریکی پارلیمنٹ پر حملے اور ہنگامہ آرائی میں ملوث 90 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، مزید 35 افراد کی تلاش جاری ہے، ایف بی آئی نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے عوام سے مدد مانگ لی ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں

    ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں

    واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدر ڈو نلڈ ٹرمپ کی حلف برادری کی تقریب میں صرف دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں اور اس سلسلے میں کیپیٹل ہل کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل ہونے کو ہے۔

    نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں کیپیٹل ہل کی عمارت کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کو ہے اور منتظمین کے مطابق اس تقریب میں دس لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے ۔

    us1

    کیپیٹل ہل میں لوگوں کے لئے داخلی اور خارجی راستوں سمیت چیکنگ کیلئے بھی مختلف جگہیں تعمیر کی گئی ہیں۔

    us4

    us2

     

    ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ان تیاریوں کے حوالے سے کچھ روز قبل کیپیٹل ہل کا دورہ کیا تھا، جہاں ہاؤس اسپیکر پال رائن نے انہیں اہم مقامات سمیت وہ جگہ بھی دکھائی، جہاں ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

    us5

    کیپیٹل ہل کے دورے کے موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ صدر بننے کے بعد ان کی ترجیحات میں امیگریشن، ہیلتھ کئیراور امریکیوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔

    prade

    ڈونلڈ ٹرمپ حلف برداری کی تقریب کے موقع پر پینسیلوینیا ایوینیو پر پریڈ ہوگی، جس کے بعد وائٹ ہاؤس کے باہر بھی ایک تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا خوش آمدید کہا جائے گا جبکہ اس موقع پر ٹرمپ کے مخالفین اور حامیوں کا مظاہرہ بھی ہوگا۔