Tag: Capitol Hill attack

  • کپیٹل ہل حملہ کیس : ڈونلڈ ٹرمپ نے سزا یافتہ مجرمان کو معاف کردیا

    کپیٹل ہل حملہ کیس : ڈونلڈ ٹرمپ نے سزا یافتہ مجرمان کو معاف کردیا

    واشنگٹن : امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وعدے کے مطابق حلف اٹھاتے ہی کیپٹل ہل حملہ کیس میں ملوث تمام افراد کو عام معافی دینے کا اعلان کردیا۔

    نئے امریکی صدر ٹرمپ نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انتخابات میں قوم سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنا شروع کردیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی اہم اعلانات کر دیے، ان کا کہنا تھا کہ 6 جنوری سمیت دیگر کئی ملزمان کی عام معافی کے اعلانات پر دستخط کرنے جارہے ہیں۔

    انہوں نے اپنے وعدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کپیٹل ہل حملہ کیس میں سزا پانے والے تمام افراد کیلئے معافی کا اعلان کردیا۔

    اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کے آرڈرز کے علاوہ فیڈرل ملازمین کی بھرتیاں منجمد کرنے کے آرڈرز پر بھی دستخط کردیے۔

    امریکی سینیٹ نے مارکو روبیو کی بطور وزیر خارجہ تقرری کی توثیق کردی گئی، ٹرمپ نے (اے آئی) مصنوعی ذہانت کی پالیسی سے متعلق جوبائیڈن کا ایگزیکٹو آرڈر بھی منسوخ کردیا۔

    ٹرمپ نے سابق امریکی صدر بائیڈن کا2030 تک الیکٹرک کاروں کی فروخت کا ہدف50 فیصد کرنے کا آرڈر بھی منسوخ کردیا، اس کے علاوہ انہوں نے اب تک پچھلی حکومت کے کم ازکم 80 ایگزیکٹو آرڈرز منسوخ کردیے۔

    کیپٹل ہل capitol hill ٹرمپ

    یاد رہے کہ کپیٹل ہل پر حملے میں ملوث 1,572 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی تھی اور سزائیں سنائی گئی تھیں، اس کارروائی کو امریکا کی اب تک کی سب سے بڑی مجرمانہ تحقیقات قرار دیا گیا تھا۔

    گرفتار افراد کو ممنوعہ علاقے میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے سے لے کر بغاوت کی سازش اور پرتشدد حملے تک کے جرائم کے ارتکاب پر سزائیں دی گئی تھیں۔

    امریکی محکمہ انصاف کے مطابق اس کیس میں 645 کو جیل کی سزا سنائی گئی تھی، جن کی سزا چند دنوں سے لے کر 22 سال تک ہے۔

  • امریکا میں کیپٹل ہل حملہ کیس، 2 ملزمان بغاوت کی سازش کے مجرم قرار

    امریکا میں کیپٹل ہل حملہ کیس، 2 ملزمان بغاوت کی سازش کے مجرم قرار

    واشنگٹن: کیپٹل ہل حملہ کیس میں 2 ملزمان بغاوت کی سازش کے مجرم قرار دے دیے گئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں کیپٹل ہل حملہ کیس میں 2 ملزمان کو بغاوت کی سازش کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

    فرد جرم اوتھ کیپر ملیشیا گروپ کے بانی اسٹیورٹ رھوڈز اور کیلی مگس پر عائد کی گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق فرد جرم عائد ہونا محکمہ انصاف کے لیے اہم کامیابی ہے، استغاثہ نے 8 ہفتے کی ٹرائل سماعت کے دوران الزام عائد کیا۔

    رپورٹس کے مطابق یہ حملہ صدر جو بائیڈن کی انتخابی فتح کی تصدیق روکنے کی ایک کوشش تھی، واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کے خلاف بھی کیپٹل حملہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

    موساد سے تعاون، ایران میں 4 افراد کو سزائے موت

    ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ نے اس کیس کو بائیڈن انتظامیہ کی انتقامی کارروائی قرار دے دیا، جب کہ ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کہتے ہیں کہ عدالتی فیصلے سے جمہوریت کا تحفظ ہوا۔

    یاد رہے کہ 6 جنوری 2022 کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں امریکی کیپیٹل پر حملہ کیا تھا۔

    منگل کو آنے والے فیصلے کے ساتھ رھوڈز اور اس کا ساتھی کیلی مگس تقریباً تین دہائیوں میں پہلے لوگ بن گئے ہیں، جن پر خانہ جنگی کے دور کا الزام عائد کیا گیا ہے، جو کہ شاذ و نادر ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کیس میں تین دیگر اوتھ کیپر ممبران نے بغاوت کی سازش کا اعتراف کیا ہے۔

    آخری بار امریکی محکمہ انصاف نے 1995 میں نیو یارک شہر میں تاریخی مقامات کو بم سے اڑانے کی منصوبہ بندی کرنے پر مسلم عسکریت پسندوں پر فرد جرم عائد کی تھی۔

  • کیپیٹل ہل حملے میں ملوث افراد کو کتنی سزا ہوسکتی ہے؟ امریکی حکام نے بتا دیا

    کیپیٹل ہل حملے میں ملوث افراد کو کتنی سزا ہوسکتی ہے؟ امریکی حکام نے بتا دیا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ انصاف نے کیپیٹل ہل حملے میں ملوث افراد کے خلاف ہر صورت کارروائی کا اعلان کیا ہے،  ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے ملزمان 20 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی محکمہ انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ کانگریس کی عمارت پر حملے اور ہنگامہ آرائی میں جو شخص بھی ملوث ہوا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ترجمان محکمہ انصاف کا مزید کہنا تھا کہ بغاوت اور سازش پر اکسانے کے مقدمات کی پیروی کررہے ہیں جس کی سزا 20 سال قید ہے جب کہ ایف بی آئی نے حملے کے160 کیسز کھول دیے ہیں جس کے بعد مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کے حامیوں کے دھاوے اور ہنگامہ آرائی کے بعد پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے 52 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ٹرمپ کے حامیوں کی کانگریس پر چڑھائی، واشنگٹن میں کرفیو نافذ

    علاوہ ازیں کپیٹل ہل کے باہر ٹرمپ کے حامیوں کے احتجاج کے دوران بھارتی جھنڈے بھی نظر آئے، امریکی عوام و سیاست دانوں نے کیپٹل ہل کے باہر ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں بھارتی جھنڈوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔