Tag: capsule

  • جدید ترین کیپسول ٹرین متعارف

    جدید ترین کیپسول ٹرین متعارف

    کیلی فورنیا: امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی نے دنیا کی پہلی جدید ترین کیپسول ٹرین متعارف کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق ہائپر لوپ ٹرانسپورٹیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے دنیا کی پہلی جدید ترین کیپسول ٹرین نمائش کے لیے پیش کی گئی جس کی لمبائی 105 فٹ ( 32 میٹر) جبکہ وزن 5 ٹن کے قریب ہے۔

    امریکی کمپنی نے اپنی نئی پروڈکٹ اسیپن میں منعقد ہونے والی نمائش میں پیش کی، کیپسول ٹرین کو ’کوئینٹیرو ون‘ کا نام دیا گیا جسے مختلف دھاتوں سے تیار کیا گیا ہے۔

    کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مسافر ٹرین کم دباؤ کے باوجود ایک گھنٹے کے اندر 1200 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کیپسول ریل گاڑی پٹری پر کم رگڑ دے گی۔

    کیپسول ٹرین کی تیاری کا آئیڈیا کمپنی نے 2013 میں پیش کیا تھا، ٹیوب کی مدد سے چلنے والی جدید ترین ریل گاڑی لاس ایجنلس سے سانس فرانسسکو کا سفر ڈیڑھ گھنٹے کے اندر پہنچانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

    کمپنی نے جب 2013 میں آئیڈیا پیش کیا تو ماہرین کی جانب سے اس میں کئی نقائص کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے بعد ہائپر لوپ نے پروجیکٹ پر کام کو روک دیا تھا۔

    جدید ترین کیپسول ٹرین کو مسافروں کی سہولت کے لیے کب پیش کیا جائے گا اس بارے میں کمپنی کی جانب سے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا البتہ ہائپر لوپ کا دعویٰ ہے کہ یہ ایجاد ٹرانسپورٹ کی دنیا میں ایک نیا انقلاب ثابت ہوگی۔

  • پین کلرادویات کی زیادتی دل کی بیماریوں کاسبب بنتی ہے

    پین کلرادویات کی زیادتی دل کی بیماریوں کاسبب بنتی ہے

    روزانہ درد اورسوزش میں آرام پہنچانےوالی گولیوں کےزیادہ استعمال سےدل کی بیماری میں پچھتر فیصدامکان بڑھ جاتا ہے۔

    درد کو زائل کرنے والی ادویات وقتی طورپردرد سےنجات حاصل کرنےمیں مفیدثابت ہوتی ہیں لیکن پین کلرادویات سےصحت پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، پین کلرادویات کوسراور پٹھوں کےدردسمیت جوڑوں کےدرد اوردیگر پرانی اورشدید تکالیف کےعلاج کے طور پر ہر روزاستعمال کیاجاتا ہے۔

    پین کلرکی زیادتی آٹیریل فیبریلیشن یعنی اختلاج قلب کا سبب بنتی ہے،آٹیریل فیبریلیشن کی کیفیت میں دل کی دھڑکن میں بےقاعدگی پیداہوتی ہے اورباربار چکر آنے اور سانس لینے میں تنگی محسوس ہوتی ہے یا پھر بعض اوقات دل کی دھڑکن بھی بند ہوجاتی ہے، پین کلرکی زیادتی سے دل کے جان لیوا دورے کا خطرہ تین گنا اورفالج کے حملے کاخطرہ چار گنا بڑھ جاتاہے۔