Tag: Capt (R) Safdar

  • جو آئین کیلئے لڑے وہ بھٹو اور نواز شریف بن جاتے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر

    جو آئین کیلئے لڑے وہ بھٹو اور نواز شریف بن جاتے ہیں، کیپٹن (ر) صفدر

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ جو آئین کیلئے لڑے وہ نواز شریف اور ذوالفقار علی بھٹو بن جاتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم نے ووٹ کو عزت دلانی ہے، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز وطن واپس تشریف لارہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے ہمارے الیکشن چوری کئے ان کا پہلے احتساب ہوگا، ہم آئین کی جنگ لڑرہے ہیں نواز شریف تمہارے حقوق کی جنگ لڑرہا ہے، ووٹ کے چوروں کا احتساب کرو ،ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی،

    کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ مہنگائی ہے اور بجلی نہیں, شکر کرو شہباز شریف نے ملک کو بچا لیا، ورنہ ملک سری لنکا بننے جارہا تھا، شہباز شریف نے اپنی سیاست نہیں بچائی ملک بچایا ہے۔

    مریم نواز پر یہ فرض ہے کہ قوم کو بتائیں کہ جمہوریت اور آئین کے خلاف سازش کیسے ہوئی کس نے کی؟
    الیکشن سے پہلے 2013کو الیکشن چوری ہوا،2018کو پورا الیکشن چوری کرلیا گیا۔

    25تاریخ کو ایک بارپھر کے پی والے عمران خان کو شکست دیں گے، ن لیگ نے پہلے دلدل سے بچایا اب ڈیفالٹ سے بچائیں گے۔

    عمران خان لوگ کہتے ہیں تم نے ملک کو تباہ کیا ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنا چاہتے تھے،27تاریخ کو ہم پاکستان کو بچانے کی ابتدا کریں گے، ہم ٹھپے لگا کر نواز شریف کو اسلام آباد پہنچائیں اور ثاقب نثار ایک قلم سے اسے ہٹا دے۔

    جن طاقتوں نے عمران خان کو کھڑا کیا انہوں نے پاکستان کو دھکیل کر پیچھے کردیا،جب تک ثاقب نثار ،اس کے حواری اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے یہ الیکشن نہیں ہوگا۔

  • شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ

    شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ

    اسلام آباد: شریف خاندان کے لئے مزید مشکلات، اسلام آبادہائیکورٹ نے مریم نواز ،کیپٹن(ر) صفدر  کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کیلئےمقرر کردیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی دونوں اپیلیں خارج کرتے ‏ہوئے سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا، تاہم آج عدالت نے نےمریم نواز ،کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کیلئےمقرر کردیں۔

    اس سلسلے میں عدالتی حکم نامہ بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت پر مریم نواز ،کیپٹن (ر)صفدر اپنے کیسز میں پیش ہوں، عدالتی حکم نامے میں تشریح بھی کی گئی ہے کہ مریم نواز کی کرمنل اپیل نمبر 122 سماعت کیلئے مقرر کی گئی جبکہ کیپٹن(ر) صفدرکی کرمنل اپیل نمبر 123 کو بھی سماعت کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیلیں خارج، سزا برقرار

    عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ نیب کی کرمنل اپیل نمبر 2/2019 کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے جس میں نیب نے نواز شریف کی سزا بڑھانےکی استدعا کی ہے، اسی طرح کرمنل اپیل نمبر 3 /2019 کو بھی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا، نیب کی اپیل نمبر 3فلیگ شپ میں نواز شریف کی بریت کے خلاف ہے۔

    گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی دونوں اپیلیں خارج کرتے ‏ہوئے سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا،ہائیکورٹ نے فیصلے میں احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو دی گئیں سزائیں برقرار رکھی ‏گئیں۔

    یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10سال اور العزیزیہ ریفرنس میں ‏‏7سال سزا سنائی تھی۔

  • کراچی : کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، تھانے منتقل

    کراچی : کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، تھانے منتقل

    کراچی : مزارقائد کے تقدس کی پامالی کے الزام میں پولیس نے کیپٹن(ر)صفدرکو گرفتارکرلیا، ان کی گرفتاری نجی ہوٹل سےعمل میں لائی گئی، کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتاری کے بعد عزیز بھٹی تھانے منتقل کردیا گیا۔

    ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر اور پارٹی رہنما کیپٹن(ر) صفدرکو پولیس نے گرفتار کرلیا، مذکورہ گرفتاری نجی ہوٹل میں کارروائی کے دوران ہوئی، کیپٹن(ر)صفدرکو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    اس حوالے سے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ پولیس نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ہے، میں جس ہوٹل میں ٹھہری تھی پولیس اس کے کمرے کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئی۔

    واضح رہے کہ مزار قائد کے تقدس کی پامالی پر مریم نواز اور کیپٹن صفدر کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ شہری کی مدعیت میں بریگیڈ تھانے میں علی الصبح درج کیا گیا تھا۔

    ، مقدمہ قائداعظم مزار آرڈیننس کی خلاف ورزی کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا، بریگیڈ تھانے میں درج مقدمے میں مزید 200نامعلوم افراد بھی نامزد ہیں۔پولیس نے کیپٹن(ر) صفدر کو گرفتاری کے بعد عزیز بھٹی تھانے منتقل کردیا۔

    بعد ازاں کیپٹن صفدرسے ملنے لیگی رہنماعزیز بھٹی تھانے پہنچ گئے، لیگی رہنماؤں نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ کیپٹن صفدر سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، کیپٹن صفدر کو ادویات اور سامان دینے آئے تھے، پولیس نے ہمیں دھکے دے کر باہر نکالا، تھانے میں گئے تو ہم پربدتمیزی کا الزام لگا دیا گیا۔

    واضح رہے کہ مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر مزار کے احاطے میں کیپٹن (ر) صفدر نے سیاسی نعرے لگوائے تھے۔

    پی ٹی آئی رہنما راجہ اظہر اور حلیم عادل شیخ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سمیت رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کروانے بریگیڈ تھانے پہنچے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ درخواست جمع کروائی گئی تو مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کراچی میں جلسہ کیا گیا، مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے جلسے میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • گرفتاری کا ڈر ،  کپیٹن (ر) صفدر نے ‌حفاظتی ضمانت حاصل کرلی

    گرفتاری کا ڈر ، کپیٹن (ر) صفدر نے ‌حفاظتی ضمانت حاصل کرلی

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کپیٹن (ر) صفدر نے گرفتاری کے ڈر سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ، پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی پر کپیٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمہ درج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کپیٹن (ر) صفدر نے گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کیا۔

    سیشن کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اہلکاروں سے ہاتھا پائی کے معاملے پر پولیس حکام نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے۔

    درخواست میں کہا گیا یہ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا، استدعا ہے کہ عدالت ضمانت منظور کرے

    دلائل کے بعد عدالت نے کیپٹن(ر)صفدرعلی کوگرفتار کرنے سے روک دیا اور پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض 7 ستمبر تک درخواست ضمانت منظور کرلی اور ساتھ ہی تھانہ اسلام پورہ پولیس سے کپٹین (ر) صفدر کیخلاف مقدمے کی رپورٹ طلب کر لی۔

    مزید پڑھیں: پولیس اہلکارکے ساتھ بد معاشی سابق وزیر اعظم کے دامادکیپٹن صفدر کو بھاری پڑ گئی

    یاد رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنوں نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور پولیس کے ساتھ دھکم پیل کی ۔

    پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کو گرفتار کرنا چاہا کیپٹن صفدر درمیان میں آگئے، کیپٹن صفدر نے ایک اہلکار سے ڈنڈا چھین لیا اور اسے مارنےآگے بڑھے اور دھمکیاں بھی دی جبکہ پیچھے سے آنے والے اہلکار نے ان سے ڈنڈا چھین لیا تھا۔

    بعد ازاں اسلام پورہ پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں کیپٹن صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا تھا۔

  • اڈیالہ میں گورنر راج، نوازشریف کی خفیہ ملاقاتیں

    اڈیالہ میں گورنر راج، نوازشریف کی خفیہ ملاقاتیں

    راولپنڈی: نیب عدالت سے سزا یافتہ مجرم نواز شریف اور کپیٹن صفدر نے اڈیالہ جیل میں خفیہ وی آئی پی ملاقاتیں شروع کردیں۔

    ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اور خیبرپختونخواہ کے گورنر ظفر اقبال جھگڑا نے نوازشریف سے ملاقات کے لیے اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کیا اور انتظامیہ سے اجازت لیے بغیر اڈیالہ پہنچے۔

    دونوں گورنروں سے مجرم نوازشریف نے خفیہ طور پر ملاقات کی جس میں مریم نواز، کپٹن صفدر بھی موجود تھے، آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد رفیق رجوانہ اور اقبال جھگڑا پنجاب ہاؤس واپس چلے گئے۔

    دوسری جانب  وزیر اعظم نواز شریف کے ابتدائی طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی، جس میں ڈاکٹرز نے ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرم کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا اور ادویات روزانہ کی بنیاد پر کھانے کی ہدایت کی۔

    دس سالہ قید کی مدت شروع ہوئے نو روز ہی گزرے تھے کہ نوازشریف کی بیماری کی خبریں سامنے آنے لگیں، لیگی قیادت نے علالت پر بنا تحقیق کے جیل انتظامیہ پر الزامات عائد کیے۔

    سابق وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے خبریں سامنے آنے کے بعد صدرِ پاکستان ممنون حسین نے نواز شریف کے مکمل علاج کو یقینی بنانے اور تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    دوسری طرف آئی جی جیل خانہ جات نے اڈیالہ جیل کے قیدی کی صحت کی خرابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں آ کر سب ہی بیمار ہو جاتے ہیں، جب مریم اور صفدر ٹھیک ہیں تو نواز شریف کیوں بیمار ہو گئے۔

    جیل انتظامیہ نے پمز اسپتال کے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ سے نوازشریف کی صحت کا معائنہ کروایا جنہوں نے خون، پیشاب، شوگر وغیرہ کے ٹیسٹ کیے جن کی رپورٹس کو بورڈ نے تسلی بخش قرار دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔