Tag: Captain Hasnain

  • حکومت فوج اورعدلیہ میں بال برابر بھی فرق نہیں، احسن اقبال

    حکومت فوج اورعدلیہ میں بال برابر بھی فرق نہیں، احسن اقبال

    ننکانہ صاحب: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس قوم میں کیپٹن حسنین جیسے جوان ہوں اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا، پاک فوج کی پشت پرحکومت اورحکومت کی پشت پرپاک فوج ہے، حکومت،فوج اور عدلیہ میں بال برابر بھی فرق نہیں۔

    یہ بات انہوں نے  شہید کیپٹن حسنین کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہی، قبل ازیں وزیر داخلہ احسن اقبال شہید کیپٹن حسنین کے اہلخانہ سے ملاقات کے لیے ننکانہ پہنچے۔

    انہوں نے شہید کے والد اوربھائیوں سے ملاقات اور تعزیت کی اور شہید کیپٹن حسنین کے لیے فاتحہ خوانی بھی  کی، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ننکانہ کی زمین نے ایسا بہادر سپوت جنم دیا جو آج قوم کا فخر ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ حکومت فوج اور عدلیہ میں بال برابر فرق نہیں، پاکستان کے لیے سب ایک ہیں۔

    ملک دشمنوں کی کوشش ہے کہ حکومت اور فوج میں بداعتمادی اورعدم استحکام پیدا کیاجائے لیکن انہیں اس میں کامیابی نہیں ہوگی، میں نے بیان دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس کی وضاحت کردی اور معاملہ ختم ہوگیا۔


    مزید پڑھیں: کرم ایجنسی دھماکے میں شہید کیپٹن حسنین سپردخاک 


    چند روز قبل متنازع بیان دینے والے وزیر داخلہ بولے کہ حکومت فوج اور فوج حکومت کی پشت پر ہے، پاکستان دہشت گردی کے ساتھ ساتھ اقتصادی جنگ بھی لڑرہا ہے۔

    وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکیوں کی بازیابی کے بعد پوری دنیا پاک فوج کی کارروائیوں کی معترف ہے۔

  • کرم ایجنسی دھماکے میں شہید کیپٹن حسنین کو سپردخاک کردیا  گیا

    کرم ایجنسی دھماکے میں شہید کیپٹن حسنین کو سپردخاک کردیا گیا

    ننکانہ صاحب: کرم ایجنسی دھماکے میں  شہید ہونے والے کیپٹن حسنین کو ننکانہ صاحب میں سپردخاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید کیپٹن حسنین کا جسد خاکی ننکانہ صاحب پہنچا تو پورا علاقہ امڈ آیا، شہید کے جنازے پر پھول نچھاور کیے گئے، نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد شریک ہوئے ، جس کے بعد شہید کیپٹن حسنین کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر
    دیا گیا ۔

    آرمی چیف اور صدر مملکت کی طرف سے قبر پر پھول چڑھائے گئے۔

    شہید کے والد نے بیٹے کی شہادت پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ 100 بیٹے بھی ہوتے تو تووہ بھی وطن پر قربان کرتا، شہید کا والد بننے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

    جوان بیٹے کی شہادت پرماں کی آنکھیں نم تھیں، بھائیوں نے کہا حسنین ان کے لیے ہمیشہ زندہ رہیگا۔


    مزید پڑھیں :  کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ‘ 4 اہلکار شہید


    یاد رہے گذشتہ روز کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت 4 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے، شہید اہلکار غیرملکیوں کے اغواکاروں کی تلاش میں مصروف تھے کہ دھماکا ہوگیا۔

    دھماکے میں شہید ہونے والوں میں کیپٹن حسنین،سپاہی سعید باز،سپاہی قادراورسپاہی جمعہ خان شامل تھے جبکہ سپاہی ظاہر،نائیک انور اورلانس نائیک شیر افضل زخمی ہوئے ۔

    خیال رہے کہ دوروز قبل پاک فوج نےانٹیلی جنس بنیاد پرکامیاب آپریشن کے دوران کرم ایجنسی سے کینیڈین امریکن خاندان کوبازیاب کرایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔