Tag: captain of India T20 team

  • بھارت نے شبمن گل کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنانے پر غور شروع کردیا

    بھارت نے شبمن گل کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنانے پر غور شروع کردیا

    بھارتی سلیکٹرز کی جانب سے شبمن گل کو ٹی 20 ٹیم کا بھی کپتان بنانے پر غور کیا جانے لگا۔

    روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد شبمن گل کو ٹیسٹ میں کپتان بنایا گیا تھا، جس کے بعد بھارتی ٹیم نے انگلینڈ میں سیریز 2-2 سے برابر کرلی۔

    بھارتی بلے باز شبمن گل کی قائدانہ صلاحیتوں سے سلیکٹرز کافی متاثر دکھائی دے رہے ہیں، اس وجہ سے وہ انھیں ٹی 20 ٹیم میں واپس لانے کا سوچ رہے ہیں۔

    یہی نہیں گل کو آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول ایشیا کپ کے لیے کپتان بنانے پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ 2025 شروع ہونے سے قبل ہی ہرزہ سرائی شروع کردی ہے سابق اسپنر نے پاکستان کے خلاف کھیلنے پر اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ 2025 میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے فیصلے پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پہلگام کا واقعہ اور پھر آپریشن سندور کے بعد ملک کے موجودہ جذبات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ میں پاکستان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تھا اور ہمیں ہر سطح پر پاکستان کو بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

    ٹیسٹ ممالک کے دیوالیہ ہونے سے متعلق آسٹریلین کرکٹ چیف کا بڑا دعویٰ

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بورڈ کو سمجھنا چاہیے کہ کیا ضروری ہے اور کیا نہیں مگر میرے لیے وہ فوجی زیادہ اہم ہیں جو سرحد پر کھڑا ہے۔

    ہربھجن سنگھ نے مؤقف دیا کہ بھارتی فوجی کبھی اپنی جان قربان کر دیتا ہے اور واپس نہیں آتا، ان کی قربانی ہمارے لیے بے مثال ہے۔ اس کے مقابلے میں ایک کرکٹ میچ نہ کھیلنا کوئی بڑی بات نہیں، یہ تو ایک معمولی سی بات ہے۔