Tag: Captain Pak Team

  • بنگلہ دیش کیخلاف مجموعی طور پر اچھا نہ کھیلے سکے، اظہرعلی

    بنگلہ دیش کیخلاف مجموعی طور پر اچھا نہ کھیلے سکے، اظہرعلی

    میرپور: پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف مجموعی طور پر اچھا نہ کھیلے سکے۔ سرفراز احمد کو ڈراپ نہیں کیا گیا وہ خود سمیع اسلم کو موقع دینا چاہتے تھے۔

    ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کےکپتان اظہر علی نے کہا کہ بنگلہ دیش نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سیریز اپنے نام کرلی۔

    انکا کہنا تھا کہ کھلاڑی اگر گراؤنڈ میں پرفارم نہ کریں تو ناکامی کی ذمہ داری بھی اٹھانی چاہیے،سرفراز احمد کے ڈراپ کرنے کے حوالے سے اظہر علی کا کہنا تھا کہ نائب کپتان نے خود سمیع اسلم کو موقع دیا ہے۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو خامیوں سے سیکھتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانی ہوگی۔

  • بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے، اظہرعلی

    بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے، اظہرعلی

    ڈھاکہ: پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کو اسی کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہے۔

    ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ بنگلہ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھا چکی ہے۔

    سیریز کے تمام میچز کو ترنوالہ سمجھنا غلطی ہوگی۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ سائیڈ میچ میں بنگلہ دیش اے ٹیم نے ٹف ٹائم دیا،کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کیلئے یہ اہم موقع تھا۔

    کوچ وقار یونس نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے یہ بات کہی کہ انیس سو ننانوے ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش نے اچھی پرفامنس پیش کی تھی۔

    میزبان ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے فیورٹ ہے، اب پاکستانی ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔

  • پی سی بی نےاظہرعلی کو ون ڈے کا کپتان اورٹیسٹ کانائب کپتان بنا دیا

    پی سی بی نےاظہرعلی کو ون ڈے کا کپتان اورٹیسٹ کانائب کپتان بنا دیا

    لاہور: پی سی بی نے ٹیم مینجمنٹ تبدیل کردی،اظہرعلی کو ون ڈے کا کپتان اور ٹیسٹ کے نائب کپتان مقرر کردیا۔

    اے آر وائی نیوز نے اظہرعلی کوپاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی خبرجمعہ کوہی نشر کردی تھی، دوسری جانب مصباح الحق ٹیسٹ اور شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے کپتان برقرار ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نے پریس کانفرنس میں اظہر کو ون ڈے ٹیم کا کپتان ٹیسٹ ٹیم کا نائب مقرر کردیا۔

    چیئرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں ہماری فٹنس عالمی معیار کی دوسری ٹیموں کے مقابلے میں نہیں تھی، ہم اب اپنی ٹیم کو دوبارہ بنارہے ہیں اس لئے اظہر علی کو ون ڈے فارمیٹ میں قومی ٹیم کا نیا کپتان بنایا ہے گوکہ  وہ ورلڈ کپ میں ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں تھے  تاہم ان کے ڈسپلن کو دیکھ کر یہ فیصلہ کیا ہے۔

     چیئرمین پی سی بی نے مصباح کو ٹیسٹ اور آفریدی کو  ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا، جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں سرفراز احمدکو ٹیم نائب مقرر کردیا۔

     نو منتخب کپتان اظہر علیکا کہنا تھا کہ ٹیم ایک کھلاڑی سے نہیں چلتی، ہمیں ایک ہوکر مل کر کھیلنا ہوگا۔

     انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی پر بےجا تنقید کی دوسری ٹیمیں بھی ہارتی ہے، لیکن وہاں ایسا نہیں ہوتا۔