Tag: captain safdar arrest

  • کپیٹن صفدر کی گرفتاری ،  شہباز گل نے تمام حقائق سے پردہ اٹھادیا

    کپیٹن صفدر کی گرفتاری ، شہباز گل نے تمام حقائق سے پردہ اٹھادیا

    لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کپیٹن صفدر کی گرفتاری کے واقعے کے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا سی سی ٹی وی فوٹیج سے واضح ہے، دروازے پر باہر سے کسی قسم کا نشان نہیں، دروازے کا لیچ اندر سے ٹوٹا ہے، مطلب اسے اندر سے توڑا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج کے پریس کانفرنس میں چند حقائق رکھنے ہیں، پچھلے چالیس سال دو ٹبرایسے آئے جن کی پی ایچ ڈی جھوٹ میں ہے ، کرپشن پکڑوانے میں بڑا ہاتھ مریم نواز کاہے ، تین چار کردار ایسے ہیں جنہوں نے خاندان کی کرپشن کو پبلک کیا، اب یہ چاہتی ہے انکے ہر ڈرامے اوربات کوتسلیم کیا جائے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سلام میں ایسی گواہ کی گواہی کونہیں ماناجاتا جو جھوٹا ہو، عدالتوں سے انکا ماضی ڈکلیئرڈ ہے ،اعلی ترین عدالت نے لکھا مریم صفدر کےجعلی دستاویزات جمع کیے، کہاکہ والدکی تیمارداری کرنی ہیں اسی لیے جیل سے باہرہیں، والد کی بیماری پر انکو ضمانت ملی ،یہ سرٹیفائیڈ جھوٹی ہے۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ بڑی بات ہوئی دروازہ توڑا گیا، پولیس آئی ، اپنی ہی گارڈ ان سے ہدایات لے رہے تھے، اپنے گارڈز کو اداروں کا بنا کر پیش کیا گیا ، کراچی واقعےکی یہ لوگ اپنی ویڈیو کیوں نہیں دےرہے؟ ہر سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص ویڈیوبنانظرآتاہے، ایک ایک پولیس والے کی ویڈیوبنائی گئی۔

    انھوں نے بتایا کہ ویڈیو بنانے والا پروفیشنل تھا،ٹرائی پوڈکی مددسےویڈیوبنائی گئی، پہلےاس ویڈیو کولندن اورپھرپاکستان میں چلوایاگیا، ویڈیوبنانےوالاہرجگہ موجودتھا لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج سےواضح ہے دروازے پر باہر سے کسی قسم کا نشان نہیں ، دروازے کا لیچ اندر سے ٹوٹا ہے، مطلب اسے اندر سے توڑا گیا ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی سے تحقیقات کی اپیل کرتے ہیں اور کیپٹن (ر)صفدر کہتے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو نوٹس لینا چاہیے جبکہ مریم نوازالگ بات کرتی ہیں عدلیہ اور حکومت کو نوٹس لینا چاہیے۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم نوازکوپروفیشنل کیمرہ مین کی ویڈیوشیئرکرنی چاہیے، لندن سےمن پسندصحافی اورچینل کوویڈیو جاری کی گئی، اصل میں ان لوگوں نےمریم نوازکومادرملت بناناہے۔

    انھوں نے مزید کہا گڑگڑاکراین آراومانگاجارہاتھاجونہیں ملا، کہاگیاان کی بیٹی کانوازشریف کی تیمارداری کےلیےجاناضروری ہے، اشرافیہ اورعوام کے لئے قانون کی روش بدلنی پڑے گی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا خواتین کی عزت کی بات ہےتوجیلوں میں خواتین کیوں ہیں؟ مریم نوازکوملک کےخلاف بیانیہ بنانے کے لیے چھوڑا ہے تو دیگرخواتین کو بھی چھوڑیں، دہشت گردی میں ملوث خواتین بند رکھیں دیگرکو چھوڑیں، یہ وہ دہرے معیار ہیں جن پرچل کر یہ بادشاہ بنتے ہیں۔

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ کیپٹن (ر)صفدرکو پکڑنا ہوتا تو اور طریقوں سے پکڑا جاسکتا ہے، ان کو سندھ میں ایسے جرم پر پکڑا جائے گا، جس کی ضمانت ہوجائے، منہ بولے بھائی بہن نے یہ ڈرامہ رچایا ہے یا بلاول نے بدلہ لیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کیپٹن صفدر کو پکڑا گیا تو بھارت میں خانہ جنگی کی خبریں چلیں، یہ سب کچھ پلانٹڈ تھا،بھارت کے مستند چینلز پر خبریں چلیں، عوام کو اندازہ نہیں یہ ملک کے لیے کونسے گڑھے کھودنے کی کوشش کررہےہیں۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ میجرکللکرنی کہہ رہاتھاکوئی شک نہیں پاکستان میں خانہ جنگی ہورہی ہے، ان کاسوداتویہ ہےکہ کرپشن کیسزسےجان چھڑائی جائے، بدلےمیں فوج ،سی پیک اور چین کونشانہ بنایاجارہاہے،مریم صفدرصرف تب جھوٹ نہیں بولتیں جب نہیں بولتیں۔

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ مریم صفدرکی تعلیم اچھی نہیں ،ڈرامہ بناتی ہیں جوفیل ہوجاتاہے، اب ان سےیہ بیانیہ چل نہیں رہا،کل بلوچ طلبا کواستعمال کرنے کی کوشش کی، دوسرابیانیہ ہےاپنی کرپشن بچانےکےلیےعالمی اسٹیبلشمنٹ کی مددلیناہے، عالمی اسٹیبلشمنٹ کامقصدفوج کوہدف بناناہے، تیسرا ایجنڈا نوازشریف صاحب کوانقلابی بناناہے۔

    انھوں نے کہا کہ سب سےپہلےنوازشریف کوخودقانون پرعمل کرناچاہیے، ان کوپاکستان آکرسزائیں بھگتناچاہییں، پہلےتویہ طےکرلیں کہ یہ انقلابی ہیں یافالتوہیں، اگرآپ واپس نہ آئیں تویادرکھیں عمران خان جو طے کرلے وہ کرتا ہے۔

  • ‘ کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کی خبرسن کر  شدید صدمہ ہوا’

    ‘ کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کی خبرسن کر شدید صدمہ ہوا’

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کی خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، واقعے کی مکمل تحقیقات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری اور مریم نوازکےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ، جس میں بلاول بھٹو نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کی خبرسن کر شدیدصدمہ ہوا۔

    بلاول بھٹو کا مریم سے مکالمے میں کہنا تھا کہ تکلیف دہ گھڑی میں آپ کےساتھ مکمل اظہاریکجہتی کرتاہوں، رات گئےاس طرح کی گرفتاری سندھ کی روایات کےبھی منافی ہے۔

    چیئرمین پی پی نے کہا سندھ حکومت کوگرفتاری سےآگاہ نہیں کیاگیا، وزیراعلیٰ سندھ کوہدایات جاری کی ہیں واقعے کی مکمل تحقیقات ہو۔

    اس سے قبل مولانافضل الرحمان اور مریم نوازکے درمیان ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں مولانافضل الرحمان کی کیپٹن (ر)صفدرکی گرفتاری کی مذمت کی تھی۔

    واضح رہے مزارقائد تقدس پامالی کیس میں کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتار کر لیا گیا تھا ، کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری نجی ہوٹل سےعمل میں لائی گئی تھی۔

    مزار قائد کے تقدس کی پامالی کامقدمہ وقاص احمد نامی شہری کی مدعیت میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت دو سو نامعلوم افراد کیخلاف بریگیڈ تھانے میں درج کیا گیا تھا، مقدمے میں قائداعظم مزار آرڈیننس کی خلاف ورزی جان سے مارنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل کی گئی۔

  • کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری  آصف زرداری کی چال قرار

    کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری آصف زرداری کی چال قرار

    اسلام آباد : معاون خصوصی زلفی بخاری نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کو آصف زرداری کی چال قرار دے دیا اور کہا یہ دونوں جماعتیں چاہتی ہیں سیاست اور حکمرانی کا کھیل چلتا رہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز اور بلاول بھٹو کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر یہ کہہ رہے ہیں،آئیے’’مک مکا‘‘پر اتفاق کرتےہیں، آپ ہماری کرپشن بچائیں گے اور ہم آپ کی حفاظت کریں گے، یہ دونوں جماعتیں چاہتی ہیں سیاست اورحکمرانی کا کھیل چلتا رہے۔

    زلفی بخاری نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کوآصف زرداری کی چال قرار دیتے ہوئے کہا 12 گھنٹے بعد سندھ پولیس نے زرداری کی کلاسک چال کے نتیجے میں گرفتار کیا، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں، یہ اندر سےغدار ہیں۔

    واضح رہے مزارقائد تقدس پامالی کیس میں کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتار کر لیا گیا تھا ، کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری نجی ہوٹل سےعمل میں لائی گئی تھی۔

    بعد ازاں پیپلزپارٹی کےصوبائی وزیر سعیدغنی نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر مریم نواز کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے الزام کراچی پولیس پرڈال دیا تھا اور کہا تھا کہ مزارقائدپرکیپٹن صفدرنےجوکچھ کیاوہ نامناسب تھا، جس اندازمیں کراچی پولیس نےگرفتاری کی وہ قابل مذمت ہے، کیپٹن صفدرکی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پرنہیں ہوئی۔