Tag: #captainsadar

  • طیارے میں لیگی رہنماؤں کی نعرے بازی، ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

    طیارے میں لیگی رہنماؤں کی نعرے بازی، ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

    کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر، مریم نواز اور مریم اورنگزیب نے طیارے میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں، جہاز میں لیگی رہنماؤں نے نعرے بازی کی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مزار قائد کا تقدس پامال کرنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر ضمانت پر رہا ہونے کے بعد لاہور روانگی کے لیے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں بھی انہوں نے کورونا ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر، مریم اورنگزیب ودیگر نے پرواز میں بغیر ماسک کے سفر کیا، فضائی میزبان نے ماسک کے استعمال کا کہا تو نظر انداز کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں: کیپٹن (ر) صفدر کیس، سندھ حکومت کا دہرا معیار سامنے آگیا

    ذرائع کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت طیارے میں ایک سیٹ چھوڑ کر مسافر کو بٹھایا جارہا ہے لیکن کیپٹن (ر) صفدر اپنی سیٹ چھوڑ کر مریم کے برابر والی سیٹ پر بیٹھ گئے۔

    واضح رہے کہ کورونا ایس او پیز کے مطابق مسافر اپنی سیٹ سے اٹھ کر دوسری سیٹ پر نہیں بیٹھ سکتا، ایس او پیز خلاف ورزی پر مسافروں کے خلاف کپتان ایکشن لے سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو سندھ پولیس نے مزارِ قائد کا تقدس پامال کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا جنہیں مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔

  • وفاقی وزیر کا وزیراعلیٰ اور آئی جی سندھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    وفاقی وزیر کا وزیراعلیٰ اور آئی جی سندھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کیپٹن (ر) صفدر کیس میں وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مزار قائد میں سابق وزیراعظم بھی موجود تھے کیا ان کونہیں پتہ وہ کس مقام پر ہیں، ہم ساری رات مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانے میں رہے، آئی جی سے کہہ دیا تھا مقدمہ درج نہ ہوا تو تحریک استحقاق جمع ہوگی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی جی اغوا ہوا ہے تو مراد علی شاہ استعفیٰ دیں یا آئی جی مستعفی ہو، آپ کا آئی جی آپ کے کنٹرول میں نہیں تو آپ کس بات کے وزیراعلیٰ ہیں۔

    علی زیدی نے کہا کہ مریم نوازنے کہا ہوٹل کا دروازہ توڑ کر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا گیا، کیا فائیو اسٹار ہوٹل کا دروازہ لات مارنے سے ٹوٹ جاتا ہے؟ وہ گانا گاتے ہوئے پولیس کی موبائل میں بیٹھے۔

    مزید پڑھیں: کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت منظور

    انہوں نے سوال اٹھایا کہ گرفتاری کے معاملے پرسندھ پولیس کا ٹویٹ ڈیلیٹ کیوں ہوا؟ دنیا نے وہ ٹویٹ دیکھا جس میں لکھا گیا گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی، پولیس نے پہلے ٹویٹ میں مقدمہ درج اور میرٹ پر کاروائی کا بولا، سندھ پولیس نے پھر اپنا ہی ٹویٹ ڈیلیٹ کیا۔

    علی زیدی نے کہا کہ ان لوگوں نے تماشا لگایا ہوا ہے، مزار قائد پر نعرے بازی کی گئی، مریم نواز نے بھی مزار قائد کا تقدس پامال کیا اورتالیاں بجائیں، وہ اجلاس کررہی ہیں انہیں بھی گرفتار کریں، پوری پارٹی پارلیمںٹ میں تحریک استحقاق جمع کروائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری سندھ کو بھی کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پولیس سوچ میں ہے گرفتار کریں کہ نہ کریں، ملک میں قانون کی بالادستی ہونی چاہئے۔