Tag: captian-r-safdar

  • سخت سوالات اورپریشر ڈال کر وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی ،کیپٹن (ر)صفدر

    سخت سوالات اورپریشر ڈال کر وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی ،کیپٹن (ر)صفدر

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ سخت سوالات اورپریشر ڈال کر وعدہ معاف گواہ بنانےکی کوشش کی گئی، ابھی میاں صاحب کو مریم نوازکی زیادہ ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے داماد اور رہنما ن لیگ کیپٹن (ر) صفدر نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی میں پیشی پر انہوں نےپوچھا پاناما کیا ہے، میں نے جواب دیا پاناما
    58 ٹو بی ہے ، سخت سوالات اورپریشر ڈال کروعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

    صحافی نے سوال کیا کہ آپ آج عدالت میں تنہا ہیں،کوئی ساتھ دینے ساتھ کھڑا نہیں ہوا؟ کیپٹن صفدر کا کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی بیان قلمبند کراؤں تو خاندان کی کوئی شخصیت ساتھ نہ ہو۔

    گفتگو کے دوران صحافی نے پھر سوال کیا کہ مریم نواز بھی آپ کے ساتھ عدالت میں موجود نہیں؟ جس پر کیپٹن (ر) صفدر نے جواب دیا کہ مریم نواز میرے ساتھ 25سال سے ہیں، ابھی میاں صاحب کو مریم نوازکی زیادہ ضرورت ہے۔

    خیال رہے کہ احتساب عدالت میں ایوان فیلڈ ریفرنس کی سماعت جاری ہے اور کیپٹن(ر)صفدر کا بیان ریکارڈ کیاجا رہا ہے۔

    بیان سے پہلے مریم نواز نے اپنے میاں کیپٹن صفدر کو پاس بلایا اوربیان کی کاپی کا معائنہ کیا، کیپٹن صفدر کے بیان شروع کرنے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو جانے کی اجازت مل گئی، جس پر نواز شریف داماد کو عدالت میں اکیلا چھوڑ کر بیٹی کے ہمراہ روانہ ہوگئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران صاحب، یہ تھپڑ دانیال کو نہیں پارلیمان کے منہ پر مارا گیا، کیپٹن(ر) صفدر

    عمران صاحب، یہ تھپڑ دانیال کو نہیں پارلیمان کے منہ پر مارا گیا، کیپٹن(ر) صفدر

    اسلام آباد : کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ یہ تھپڑ صرف دانیال عزیزکو نہیں پورے پارلیمان کو مارا گیا ہے، عمران خان کو نوٹس لینا چاہیے، کے پی کی ناکام حکومت ملنے پر آپ نے تھپڑ مارنا شروع کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)صفدر نے احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دانیال عزیز کی جرات اور برداشت کو سراہتا ہوں، عمران صاحب، یہ تھپڑ دانیال کو نہیں پارلیمان کے منہ پر مارا گیا۔

    کیپٹن صفدر نے کہا کے پی کی ناکام حکومت ملنے پرآپ نے لوگوں کو تھپڑ مارنا شروع کردیئے، ، عمران خان کو نوٹس لینا چاہیے ، یہ کلچرختم ہوناچاہیے

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نے کہا کہ یہ پہلے دن سے کنٹینر کی سوچ لےکر ٹی وی چینلوں پرآئے ہیں،دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے والے نوجوانوں کو یہ کلچر دے رہے ہیں۔

    کیپٹن صفدر نے کہا کہ اگر خدانخواستہ پی ٹی آئی کے ہاتھ میں ماچس آگئی تو کیا ہوگا؟۔

    یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر تنقید کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن سے پہلے نواز شریف کیخلاف سازشیں کی گئی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک نقطے نے محرم سے مجرم بنا دیا، سازش کنٹینر سےشروع ہوکر عدالتوں تک پہنچی، نواز شریف کے بیان کو صحیح طرح سے پڑھاجائے، بھارتی میڈیا نے نواز شریف کے بیان کو تبدیل کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔