Tag: Captian Safdar

  • نااہل وزیراعظم کی تیس گاڑیوں کے شاہانہ پروٹوکو ل میں نیب کورٹ آمد

    نااہل وزیراعظم کی تیس گاڑیوں کے شاہانہ پروٹوکو ل میں نیب کورٹ آمد

    اسلام آباد : احتساب عدالت میں نااہل نوازشریف ان کی بیٹی اورداماد کی پیشی کا انداز ایسا کہ جیسے کوئی بادشاہ دورے پر نکلا ہو۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی پر آج بھی لاؤلشکرمیں کمی نہ تھی، گاڑیوں کا قافلہ پنجاب ہاؤس سے شاہانہ اندازسے نکلا اور قافلے میں ایک یا دو نہیں پوری 30 گاڑیاں ان کے آگے پیچھے تھیں۔

    مریم نواز اور کیپٹن صفدر بھی احتساب عدالت پہنچے۔

    ملزمان کے پہنچنے سے پہلے ہی وزارء، وکلاء و رہنما عدالت پہنچ چکے تھے، راجاظفرالحق ،آصف کرمانی ، مشاہداللہ، پرویز رشید، طلال چوہدری، دانیال عزیزسمیت کئی لیگی وزراء اپنے اہم امور چھوڑ کرحاضری لگانا نہ بھولے۔

    پابندی کے باوجود کارکن عدالت کے باہر جمع ہوئے اور نعرے لگائے، مختلف مقامات پر استقبالی بینرز بھی آویزاں تھے جبکہ احتساب عدالت کے باہر اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات تھی۔


    مزید پڑھیں : سزایافتہ نااہل نوازشریف کی وطن واپسی پرشاہانہ پروٹوکول


    یاد رہے گذشتہ سماعت میں بھی نااہل نوازشریف شاہانہ انداز میں چھپن گاڑیاں کے جھرمٹ میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔

  • کیپٹن صفدرجوش خطابت میں ہوش کھو بیٹھے، مضحکہ خیزانکشافات

    کیپٹن صفدرجوش خطابت میں ہوش کھو بیٹھے، مضحکہ خیزانکشافات

    لاہور : سابق وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر بہکی بہکی باتیں کرنے لگے، نوازشریف کو قائد اعظم ثانی کہہ ڈالا، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پھر سعودی عرب چلے جائیں گے1999کا معجزہ پھر ہونے والا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر جوش خطابت میں ہوش کھو بیٹھے، ایک تقریب سے خطاب کے دوران انتہائی مضحکہ خیز انکشاف کر بیٹھے۔

    انہوں نے کہا کہ انیس سو اکیاون میں شہید ہونے والے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کو جدید نائن ایم ایم کی گولی لگی تھی۔

    انہوں نے اپنے سسر نواز شریف کو قائد اعظم ثانی کا خطاب بھی دے ڈالا، ان کا کہنا تھا کہا اللہ تعالیٰ نے نواز شریف کو قائد اعظم ثانی بنا کر اتارا ہے۔


     جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،پاناما اسی کیخلاف ہے، کیپٹن صفدر


     انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ انیس سو ننانوے میں جب نواز شریف جیل میں تھے تو ایک معجزہ ہوا اور وہ سعودی عرب چلے گئے۔ اب وہ معجزہ پھر ہونے والا ہے۔ اس کے علاوہ کیپٹن صفدر نے جے آئی ٹی ارکان کے لیے بھی کچھ عجیب ہی باتیں کیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔