Tag: captured

  • ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 6 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا

    ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 6 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا

    جیل حکام  کا کہنا ہے کہ کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 6 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ملیر جیل سے فرار ہونے والے 158 قیدیوں کو پکڑا جاچکا ہے جبکہ مفرور 67 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔

    جیل حکام کے مطابق ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے ان فرار قیدیوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ کراچی میں پیر اور منگل کی درمیانی شب کو زلزلے کے خطرے کی وجہ سے ملیر جیل میں اپنے بیرکس سے باہر نکلے ہوئے قیدیوں نے دروازہ توڑا اور فرار ہو گئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-225-prisoners-escape-from-malir-jail-instead-of-216-reveals-report/

    جبکہ گزشتہ دنوں ایک رپورٹ سامنے آئی جس میں ملیر جیل سے 216 کے بجائے 225 قیدی فرار ہونے کا انکشاف سامنے آیا، 10 قیدیوں کی عدم موجودگی ابتدائی فرار رپورٹ میں ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

    سپرنٹنڈنٹ جیل نے انکشاف کیا 10 اضافی قیدی جیل کے احاطے سے لاپتہ پائے گئے ہیں، 10 قیدیوں کی عدم موجودگی ابتدائی فرار رپورٹ میں ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

  • چمکدار خلائی تکون کی حیرت انگیز تصویر

    چمکدار خلائی تکون کی حیرت انگیز تصویر

    ماہرین فلکیات نے خلا میں ایک تکون کی تصویر جاری کی ہے جو دراصل دو کہکشاؤں کا تصادم ہے، تصادم کی وجہ سے وہاں بے شمار ستارے بن رہے ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق خلا میں موجود ناسا کی ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے ایک خلائی تکون کی تصویر کھینچی ہے جس میں دو کہکشاؤں کا تصادم ہو رہا ہے، اس کے سبب بڑی تعداد میں ستارے پیدا ہوں گے۔

    ان دونوں کہکشاؤں کا مشترکہ نام Arp 143 ہے۔ جس کہکشاں میں چمک زیادہ ہے اس کا نام NGC 2445 ہے جبکہ کم چمک رکھنے والی کہکشاں NGC 2444 ہے۔

    NGC 2445 کی ساخت بدل کر تکون ہو گئی ہے جس میں چمکیلی روشنی موجود ہے کیوں کہ تصادم کے نتیجے میں وہاں موجود مٹیریل ہلا ہے اور تیزی سے ستارے بننے کا عمل جاری ہے۔

    امریکا کے ماہرینِ فلکیات جن کا تعلق نیویارک میں قائم فلیٹرون انسٹی ٹیوٹ کے سینٹر فار کمپیوٹیشنل آسٹرو فزکس اور سیئٹل میں قائم یونیورسٹی آف واشنگٹن سے ہے، انہوں نے زمین کے نچلے مدار میں موجود 32 سال سے موجود ٹیلی اسکوپ کی جانب سے کھینچی جانے والی تصاویر کا جائزہ لیا۔

    ماہرین نے بتایا کہ کہکشائیں ایک دوسرے کے اندر سے گزریں جس کی وجہ سے ستاروں کی تشکیل کے لیے منفرد آگ کا طوفان بپا ہوا، جہاں ہزاروں ستارے وجود میں آنے کےتیار ہیں۔

    NGC 2445 کہکشاں س تاروں کی پیدائش سے بھری پڑی ہے کیوں کہ اس میں وہ گیس بھرپور ہے جو ستارے بننے کا سبب بنتی ہے، لیکن اس کا NGC 2444 کی کششِ ثقل سے نکلنا باقی، جس رسہ کشی میں NGC 2444 جیتتی دکھائی دے رہی ہے۔

  • ابوبکر البغدادی کی بہن  گرفتار

    ابوبکر البغدادی کی بہن گرفتار

    انقرہ : ترکی نے شمالی شام کے علاقے سے ابوبکر البغدادی کی بہن کو گرفتار کرلیا، ترک عہدیدار کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں ابوبکر البغدادی کی بہن، ان کے شوہر اور بہو شامل ہیں ، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی نے کالعدم عسکریت پسند گروہ دولت اسلامیہ (داعش) کے ہلاک ہونے والے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بہن کو شمالی شام سے گرفتار کرلیا۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سینئر ترک عہدیدار نے بتایا کہ ترکی نے شمالی شام کے شہر آزاز میں ابوبکر البغدادی کی بہن کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والوں میں ابوبکر البغدادی کی بہن، ان کے شوہر اور بہو شامل ہیں، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

    عہدیدار نے سرحد کے قریب واقع ترکی کے زیر کنٹرول شامی شہر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 65 سالہ راسمیہ کو عازاز کے قریب ایک چھاپے میں حراست میں لیا گیا، راسمیہ کے ہمراہ 5 بچے بھی تھے، ہمیں امید ہے کہ داعش کے اندرونی کاموں پر ابوبکر بغدادی کی بہن سے اہم معلومات حاصل کی جا سکے گی۔

    مزید پڑھیں :  داعش نے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی، نیا خلیفہ مقرر

    ابوبکرالبغدادی کی بہن کی گرفتاری سے متعلق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے کمیونیکشن ڈائریکٹر فرحتین التون نے کہا کہ خاتون کی گرفتاری ترکی کے داعش کے خلاف لڑنے کے عزم کا ثبوت ہے، ابوبکر البغدادی کی بہن کی گرفتاری ہماری انسداد دہشت گردی کارروائیوں کی کامیابی کی ایک اور مثال ہے۔

    واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو امریکا نے ابوبکر البغدادی کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور تین دن بعد حملے کی ویڈیو بھی جاری کی۔بعدازاں داعش کی جانب سے ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی اور ساتھ ہی تنظیم کے نئے سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کا اعلان کیا تھا۔

    ابوابراہیم الہاشمی القریشی کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں، تاہم ماضی میں متعدد مرتبہ جب ابوبکر البغدادی کے قتل کی اطلاع سامنے آئی تھی تو ان کا ممکنہ جانشین کے طور پر ذکر کیا گیا تھا۔

  • برطانوی تیل بردار جہاز پرقبضہ ناقابل جواز ہے، جرمنی،فرانس کی مذمت

    برطانوی تیل بردار جہاز پرقبضہ ناقابل جواز ہے، جرمنی،فرانس کی مذمت

    پیرس/برلن: فرانسیسی اور جرمن وزارت خارجہ نے الگ الگ بیان میں کہا ہے کہ ایران فوری طور پربرطانوی آئل ٹینکر اوراس میں سوار عملے کے ارکان کو چھوڑ دے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی اور فرانس نے ایران کی طرف سے برطانوی تیل بردار جہازوں کو اپنی تحویل میں لینے کے عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    جرمن وزارت خارجہ نے جاری ایک بیان میں کہاکہ آبنائے ہرمز میں برطانوی تجارتی جہاز پر آرانی قبضہ ناقابل جواز ہے، بیان میں مزید کہا گیا کہ اس طرح خطے میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب فرانسیسی وزارت خارجہ نے بھی جاری کیے گئے ایک بیان میں ایران پر زور دیا کہ وہ اس ٹینکر اور اس میں سوار عملے کے ارکان کو فوری طور پر چھوڑ دے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانوی بحریہ نے شام جانے والے ایرانی آئل ٹینکر کوبرطانوی کالونی جبرالٹر کے علاقے میں قبضے میں لیا تھا۔

    مزید پڑھیں: برطانوی آئل ٹینکر پر ایرانی قبضے کی کوشش ناکام

    واضح رہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، صدر حسن روحانی اور آرمی چیف محمد باقری نے آئل ٹینکر کو رہا نہ کرنے کی صورت میں برطانوی ٹینکر کو روکنے کی دھمکی دی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ایرانی ٹینکر کے قبضے کا جواب دینے کے لیے ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر کو پکڑنے کی کوشش کی تھی جو ناکام ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ یورپی یونین نے شام کو تیل کی سپلائی پر پابندی عائد کررکھی ہے جس پر ایرانی ٹینکر جبرالٹر سے شام خام تیل لے جاتے ہوئے گزشتہ ہفتے پکڑا گیا تھا۔

  • پیرس: فلمی انداز میں‌ جیل سے فرار ہونے والا مجرم دوبارہ گرفتار

    پیرس: فلمی انداز میں‌ جیل سے فرار ہونے والا مجرم دوبارہ گرفتار

    پیرس : فرانسیسی دارالحکومت سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فلمی انداز میں فرار ہونے والے خطرناک مجرم کو پولیس اہلکاروں نے پیرس کے شمالی علاقے سے دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرنسیسی پولیس نے ملک میں دارالحکومت پیرس کی جیل سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرار اختیار کرنے والے مجرم ریدوئن فائد کو آج صبح دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ریدوئن فرئڈ کے دوبارہ گرفتار ہونے کا مقام

    فرانسیسی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 46 سالہ ریدوئن فائڈ ملک کے سب سے خطرناک مجرموں میں شمار ہوتا ہے جو اپنے بھائی اور دو افراد کی مدد سے جیل سے فرار ہوا تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ فائد ہالی ووڈ فلموں کا بے حد شوقین ہے اور امریکی ڈائریکٹر مائیکل مین کی کرائم فلموں کا دیوانہ ہے۔

    ان کے مطابق ایک بار پیرس فلم فیسٹیول کے دوران وہ مائیکل مین سے ملا اور اس سے کہا، ’تم میرے تکنیکی مشیر ہو‘۔ اس نے کئی جرائم میں مائیکل کی فلموں میں دکھائی جانے والی مجرمانہ تکنیکیں بھی استعمال کیں۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مجرم ریدوئن فائد کو پہلی مرتبہ سنہ 1998 میں مسلح ڈکیتی کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم سنہ 2009 میں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم کو سنہ 2010 میں خاتون پولیس افسر کو دوران ڈکیتی قتل کرنے کے جرم میں 25 قید کی سزا ہوئی تھی تاہم وہ رواں برس 1 جولائی کو فلموں کا شوقین گینگسٹر نے فلمی انداز میں ہی جیل سے فرار ہوگیا تھا۔

    فرانسیسی پولیس کا کہنا تھا کہ فائد کے ساتھی ایک جگہ سے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کو یرغمال بنا کر اسے ہیلی کاپٹر سمیت جیل کے اندر لے آئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مجرم کا ایک ساتھی جیل کے احاطے میں ہیلی کاپٹر کی حفاظت کرتا رہا جبکہ 2 ساتھی اندر داخل ہوئے اور دھوئیں کے بم چلائے اور کمرہ ملاقات کے دروازے توڑ کر فائد کو ہیلی کاپٹر میں بٹھا کر فرار ہوگئے۔


    مزید پڑھیں : فلموں کا شوقین مجرم فلمی انداز میں جیل سے فرار


    فرانسیسی پولیس کا کہنا ہے کہ فائد اس سے قبل بھی ایسی ہی ایک خطرناک تکنیک سے جیل سے فرار ہوچکا ہے۔ سنہ 2013 میں اس نے جیل کے گارڈز کو ڈھال بنا کر ڈائنامائٹ سے ذریعے جیل کے دروازوں کو توڑا اور فرار ہوگیا۔

    فرانسیسی حکومت نے 2013 میں جیل سے فرار ہونے کے بعد ریدوئن فرئڈ کا نام اشتہائی مجرموں کی فہرست میں شامل کردیا تھا

    فرار کی یہ کامیاب کوشش اس نے جیل پہنچنے کے صرف ایک گھنٹے کے اندر کی تھی۔