Tag: car accident

  • ایشوریا رائے بچن کی گاڑی حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل

    ایشوریا رائے بچن کی گاڑی حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو، ایشوریا رائے بچن کی گاڑی ایک حادثے کا شکار ہوئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی گاڑی کی 26 مارچ کو ایک ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایشوریا رائے بچن کی کار کو ایک لوکل بس نے پیچھے سے ٹکر ماری جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اس حادثے کے وقت ایشوریا  کی گاڑی میں موجود نہیں تھیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اس حادثے کے باعث ممبئی کے اس علاقے میں تقریباً آدھے گھنٹے تک ٹریفک جام رہا، جسے بعد میں پولیس نے کلیئر کر دیا۔

     پولیس نے فوری طور پر ایشوریا کی کار کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جبکہ پبلک بس اپنی منزل کی جانب چلی گئی تاکہ مزید ہجوم اکٹھا نہ ہو۔

    جیسے ہی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی، بالی ووڈ کی اداکارہ ایشوریا کے مداح اداکارہ کی خیریت کے حوالے سے کافی فکر مند ہوگئے۔

  • وین اور کار میں خوفناک تصادم، ماں بیٹا جاں بحق

    وین اور کار میں خوفناک تصادم، ماں بیٹا جاں بحق

    چوک اعظم: تحصیل چوبارہ کے قریب وین اور کار میں خوفناک تصادم کے باعث کار سوار ماں، بیٹا جاں بحق،باپ شدید زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں وین میں سوار 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل ٹنڈو جام میں مسافر کوسٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوگئے تھے، جس میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے نواحی علاقے ٹنڈو جام میں مسافر کوسٹر اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا۔

    جس کے کے نتیجے میں بیس افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    کراچی : ٹریلر اور کار میں خوفناک تصادم، ایک خاتون جاں بحق ، 3 زخمی

    مسافر کوسٹر ٹنڈو الہ یار سے حیدرآباد آ رہی تھی۔۔ حادثہ اوورٹیک کرنے کے دوران پیش آیا۔

  • شیر افضل مروت خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

    شیر افضل مروت خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت خوفناک حادثے سے بال بال بچ  گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی، گاڑی کے 2 ٹائر ڈی آئی خان موٹروے پر پھٹ گئے۔

    اے آر وائی نیوز راولپنڈی کے نمائندے بابر ملک کا کہنا ہے کہ مین شاہراہ پر چلتے ہوئے گاڑی اگلا اور پچھلا ٹائر دھماکے سے پھٹا تاہم گاڑی معجزانہ طور پر الٹنے سے بچ گئی۔

    گاڑی میں سوار ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت اور ان کے دیگر ساتھی زخمی ہونے سے محفوظ رہے۔ بعد ازاں شیر افضل مروت دوسری گاڑی میں بیٹھ کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔

  • تیز رفتار کار نے دوسری کار کو ٹکر مار دی، دل دہلا دینے والی فوٹیج

    تیز رفتار کار نے دوسری کار کو ٹکر مار دی، دل دہلا دینے والی فوٹیج

    کراچی: شہر قائد میں رات گئے ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے کراچی کے علاقے کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب ایک تیز رفتار کار نے دوسری کار کو ٹکر مار دی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

    تیز رفتار کار کے ٹکر کے بعد دوسری کار الٹ کر نالے کے پاس فٹ پاتھ سے بری طرح ٹکرا گئی، فوٹیج میں کار کو فٹ پاتھ پر الٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اس حادثے میں دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔ حادثے میں سڑک سے گزرنے والی ایک گاڑی کو دوسرے گاڑی نے ٹکر ماری تھی، تیز رفتار کار تو ٹکرا کر آگے چلے گئی، جب کہ دوسری کار فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی۔

    دیگر حادثات میں نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور پر ٹرک کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، جب کہ مائی کلاچی ایم ٹی خان روڈ پر بھی ایک موٹر سائیکل ٹریلر کی زد میں آنے سے ایک شخص جاں بحق، جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

  • کار کی زد میں آکر آٹھویں جماعت کی طالبہ جاں بحق، 2 زخمی

    کار کی زد میں آکر آٹھویں جماعت کی طالبہ جاں بحق، 2 زخمی

    میاں چنوں: گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے سامنے تیز رفتار کار نے 3 افراد کو روند دیا، جس کے باعث آٹھویں جماعت کی طالبہ زندگی کی بازی ہار گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تیز رفتار کار بے قابو ہوکر پیدل چلنے والوں پر چڑھ دوڑی، جس کے باعث کار کی زد میں آکر آٹھویں جماعت کی طالبہ جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    دوسری جانب کراچی میں تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    فیصل آباد: کمسن ملازمہ عائشہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد ناگن پل کے نیچے سوئے ہوئے تھے، لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • بی آر ایس پارٹی کی رکن اسمبلی نندیتا کی کار حادثے میں موت

    بی آر ایس پارٹی کی رکن اسمبلی نندیتا کی کار حادثے میں موت

    بھارت میں سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کی بی آر ایس ایم ایل اے لسیہ نندیتا سڑک حادثہ میں جان کی بازی ہار گئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایم ایل اے کی کار حیدرآباد کے آوٹر رنگ روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔

    سکندرآباد کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کی بی آر ایس ایم ایل اے لسیہ نندیتا جس گاڑی میں سفر کررہی تھیں پٹن چیرو کے قریب ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی۔

    حادثے کے نتیجے میں کار ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوگیا، جبکہ نندیتا کی موت واقع ہوگئی، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

    سکندرآباد کنٹونمنٹ کے ایم ایل اے سائی انا کی موت کے بعد ان کی بیٹی لاسیہ نندیتا کو بی آر ایس سربراہ نے کے سی آر نے کنٹونمنٹ سے امیدوار بنایا تھا انہوں نے کانگریس امیدوار کے خلاف زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔

    ویڈیو: سونے کی کان گرنے سے 23 افراد لقمہ اجل بن گئے

    بی آر ایس پارٹی کے صدر و سابق چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے نندیتا کی سڑک حادثہ میں اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • اسلام آباد میں خوف ناک کار حادثے میں 4 افراد جاں بحق، پانچ زخمی

    اسلام آباد میں خوف ناک کار حادثے میں 4 افراد جاں بحق، پانچ زخمی

    اسلام آباد: ایکسپریس وے اسلام آباد پر ڈھوک کالا خان کے قریب کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے پر ڈھوک کالا خان کے قریب ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوس ناک حادثہ کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر کے باعث پیش آیا۔

    حادثے میں جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق مسیحی برادری سے ہے جو کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں کہیں جا رہے تھے۔

    ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کار اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب اس نے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو بچانے کی کوشش کی، تاہم دونوں ہی حادثے کا شکار ہو گئے۔

    ادھر پنجاب کے شہر پھالیہ میں لاکھا کدھر پل کے قریب ریسکیو کی گاڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ریسکیو ڈرائیور جاں بحق، اور 2 افراد زخمی ہو گئے، ریسکیو کی گاڑی ایمرجنسی پر قادر آباد جا رہی تھی۔

  • تبلیغی اجتماع کے شرکا کی گاڑی کو حادثہ، 3 جاں بحق

    تبلیغی اجتماع کے شرکا کی گاڑی کو حادثہ، 3 جاں بحق

    چاغی: بلوچستان کے علاقے چاغی میں تبلیغی اجتماع کے شرکا کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چاغی میں تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے آنے والوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے سبب تین افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی الٹنے کی وجہ سے پیش آیا، شدید زخمیوں کو کوئٹہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • ویڈیو : تیز رفتار کار کی ٹکر سے چیتا ہلاک

    ویڈیو : تیز رفتار کار کی ٹکر سے چیتا ہلاک

    ممبئی : تیز رفتار کار نے سڑک سے گزرنے والے چیتے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور بعد ازاں ہلاک ہوگیا۔

    بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے گونڈیا ضلع میں گزشتہ رات ایک واقعہ پیش آیا جس میں سڑک سے گزرنے والی تیز رفتار کار کی زد میں آکر چیتا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    کار سے ٹکر لگنے کے بعد زخمی چیتا لڑکھڑاتے ہوئے جنگل میں چلا گیا، اس واقعے کا منظر وہاں پر لگے سی سی ٹی وی میں محفوظ ہوگیا۔

    اس کے لنگڑاتے ہوئے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین اپنے رنج و غم کا اظہار کررہے ہیں۔

    واقعے کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی جانب سے چیتے کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا تاہم دوسرے دن صبح وہ شدید زخمی حالت میں مل گیا۔

    زخمی چیتے کو علاج کے لیے ناگپور لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

  • رحیم یار خان: تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

    رحیم یار خان: تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

    رحیم یار خان: صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں ایک تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی فیملی کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں موٹر وے ایم فائیو پر ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق، جب کہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

    موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار کار سڑک کے کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی تھی، حادثے کی شکار فیملی سکھر سے ایم فائیو کے ذریعے ملتان جا رہی تھی۔

    موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں اور زخمی قریبی اسپتال منتقل کیے گئے ہیں، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔