Tag: car accident

  • تیز رفتاری کے ریکارڈ توڑنے کا عزم رکھنے والی امریکی خاتون حادثے میں ہلاک

    تیز رفتاری کے ریکارڈ توڑنے کا عزم رکھنے والی امریکی خاتون حادثے میں ہلاک

    واشنگٹن:امریکی چینل کی میزبان اور کار ریس ڈرائیور جیسی کامبس تیز رفتار ڈرائیونگ کے تمام ریکارڈز توڑنے سے پہلے ہی حادثے کا شکار ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق 36سالہ جیسی کومبس لینڈ اسپیڈ ریکارڈ بنانے کیلئے کوشاں تھیں۔وہ امریکا کی ریاست اوریگون میں طاقتور جیٹ کی شکل والی کار میں سوار تھیں کہ حادثے کا شکار ہو گئیں اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

    جیسی کامبس 1976میں’ کیٹی او نیل ‘ کے قائم کردہ 512میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بنایا گیا ’ویمنز لینڈ اسپیڈ ریکارڈ ‘ توڑنے کا عزم رکھتی تھیں،ریکارڑ توڑنے کی کوشش میں جیسی کومبس امریکا میں ’ڈرائی لینڈ بیڈ‘ کے مقام پر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال انتقال کرنے والی 72سالہ کیٹی او نیل نے تین پہیوں والی سواری پر اپنا ریکارڈ بنایا تھا تاہم جیسی کومبس چار پہیوں والی جیٹ نما کار میں ریکارڈ توڑنے کی خواہاں تھیں۔

    اس سے قبل جیسی کامبس 2013 میں 398 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ،چار پہیے پر تیز رفتار خاتون‘ کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں ، اس کے بعد انہوں نے اس رفتار کو آگے بڑھایا ، لیکن ان کی پرفارمنس کا ریکارڈ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے دور رہا۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ موت سے کچھ روز قبل جیسی کامبس اپنے انسٹاگرام پر کیٹی او نیل کے ریکارڈ کو توڑنے کی خواہش کا اظہار کرتی نظر آئیں۔

    ریس ٹریک کے علاوہ جیسی کومبس نے 2009 سے 2010 تک ڈسکوری چینل کے ایک پروگرام میتھبسٹرز کی میزبانی کی ، شو کے موجودہ میزبان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ جیسی کامبس ایک حادثے میں ہلاک ہوگئیں ، میں بہت غمزدہ ہوں ، وہ نہایت عمدہ بلڈر ، انجینئر اور ڈرائیورتھیں۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ جیسی کامبس اپنی حیرت انگیز مثال سے دوسروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر روز جدوجہد کرتی تھیں ، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ایک بہترین ساتھی کی عدم موجودگی انہیں محسوس ہوگی۔

  • برطانیہ : کار سوار نے شہریوں کو روند دیا، دو افراد زخمی

    برطانیہ : کار سوار نے شہریوں کو روند دیا، دو افراد زخمی

    لندن : برطانیہ میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے کھڑے شخص کو روند دیا، گاڑی کی زد میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے علاقے بریڈ فوڈ میں تیز رفتار گاڑی نے سڑک کنارے کھڑے شخص پر جان بوجھ کر گاڑی چڑھا دی، اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں دو افراد گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہونے والے شہریوں کی ٹانگ کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں جبکہ جسم کے دیگر حصّوں میں بھی شدید زخم آئے ہیں، چوٹیں اتنی شدید ہیں جو باقی کی زندگی پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہیں۔

    واقعے کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ کار سوا شہری کو کچلنے کے بعد تیز رفتاری سے فرار ہوگئی، تاہم جائے حادثہ پر موجود ایک شخص نے گاڑی میں ملزم کا پیچھا کیا لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    برطانوی پولیس حادثے کے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فٹ پاتھ پر موجود شخص کو کچلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جس میں سرخ رنگ کی تیز رفتار گاڑی کو مجمے پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے کار سوار نامعلوم وجوہات کی بنا پر فٹ پاتھ پر کھڑے شخص کو جان بوجھ کر کچلنے کی کوشش کرتا ہے اور ناکامی کی صورت میں دوسری مرتبہ پھر مذکورہ شخص پر گاڑی چڑھاتا ہے جس کی زد میں آکر ایک اور راہ گیر بھی زخمی ہوا۔

    ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر موجود دیگر افراد نے متاثرین کو زخمی افراد کو اٹھا کر فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا۔

    مزید پڑھیں : برطانیہ: کار سوار نے عوام پر گاڑی چڑھادی، چار افراد زخمی

    یاد رہے کہ رواں برس برطانیہ میں تیز رفتار گاڑی نے نیو پورٹ کلب کے باہر کھڑے سیکڑوں لوگوں روند دیا تھا، گاڑی کی زد میں آکر چار افراد شدید زخمی ہوئے تھے، کار سوار کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

  • کار ایکسیڈنٹ کے دوران جانی نقصان سے بچنے کی تجاویز

    کار ایکسیڈنٹ کے دوران جانی نقصان سے بچنے کی تجاویز

    گاڑی چلانا ایک ایسا کام ہے جس کے لیے نہایت مشاقی و مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈرائیونگ کے دوران دماغی طور پر حاضر رہنا بھی نہایت ضروری ہے تاکہ کسی ہنگامی صورتحال میں سیکنڈ کے ہزارویں حصہ میں فیصلہ کر کے اپنی اور گاڑی میں بیٹھے دیگر افراد کی جانیں بچائی جائیں۔

    لیکن ہر شخص ان اصولوں کی پاسداری نہیں کرتا۔ ڈرائیونگ کے دوران آپ کا واسطہ بے شمار ایسے افراد سے پڑے گا جو نہایت لاپرواہی سے گاڑی چلا کر اپنی اور دوسروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیں گے۔

    یہاں ہم آپ کو کچھ ایسی تجاویز بتارہے ہیں جن کو اپنا کر کسی حادثے کی صورت میں آپ اپنا بچاؤ کر سکتے ہیں۔

    یہ تجاویز آپ کو شدید زخمی ہونے سے بچائیں گی جن کے بعد آپ اپنے ہوش و حواس بحال رکھتے ہوئے قریبی اسپتال جا کر ابتدائی طبی امداد حاصل کرسکتے ہیں۔

    گاڑی خریدنے کا پہلا اصول

    accident-5

    جب بھی آپ گاڑی خریدیں تو اس سے پہلے کچھ ہوم ورک ضرور کریں۔ انٹرنیٹ پر اس گاڑی کے ماڈل کی سیفٹی ریٹنگز سے ضرور آگاہی حاصل کریں۔

    یہ ریٹنگز بتاتی ہیں کہ کسی حادثے کی صورت میں گاڑی میں بیٹھے افراد کو اگلی گاڑی نے زیادہ نقصان پہنچایا یا جس گاڑی میں وہ بیٹھے تھے وہی گاڑی ان کے زخمی ہونے کا سبب بنی۔

    سیٹ بیلٹ کا استعمال

    accident-4

    سفر کے دوران سیٹ بیلٹ کا استعمال ایک ایسی مفید عادت ہے جو آپ کو کسی بھی خطرناک صورتحال سے بچا سکتی ہے۔

    نہ صرف حادثے کی صورت میں، بلکہ سڑک پر اگر ایمرجنسی بریک بھی لگائے جائیں تب بھی آپ کا سر اگلی سیٹ یا شیشے سے ٹکرا سکتا ہے جس سے بچنے کا واحد حل سیٹ بیلٹ پہننا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سڑک پر پیش آنے والے کار ایکسیڈنٹس میں 98 فیصد اموات سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے باعث ہوتی ہیں۔

    یہ عمل اس وقت اور بھی ضروری ہے جب آپ کے ساتھ گاڑی میں بچے بھی موجود ہوں۔ بچوں کو گاڑی میں بٹھا کر سیٹ بیلٹ باندھنے سے قبل کبھی بھی گاڑی نہ چلائیں۔

    گاڑی میں موجود ایئر بیگ

    accident-2

    گاڑی کے اسٹیئرنگ وہیل پر لگا ائیر بیگ کسی حادثے کی صورت میں آپ کے سر اور چہرے کو شدید زخمی ہونے سے بچا سکتا ہے تاہم اس کے لیے بھی کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ضروری ہیں۔

    ڈرائیونگ کے دوران ہاتھوں میں گھڑی یا زیورات پہننے سے گریز کریں۔ اکثر حادثات میں ایئر بیگ اور چہرے کے درمیان ہاتھ آگئے جن میں پہنی گھڑیاں اور زیورات چہرے کو شدید زخمی کرنے کا سبب بنیں۔

    بازؤں کو اسٹیئرنگ وہیل پر ترچھا (کراس) کر کے مت رکھیں۔ دایاں ہاتھ دائیں جانب اور بایاں ہاتھ بائیں جانب رکھ کر گاڑی چلائیں۔

    اسی طرح ڈرائیونگ کے دوران اپنی گود میں کوئی ایسی چیز رکھنے سے گریز کریں جو حادثے کے دوران آپ کا چہرہ ایئر بیگ تک پہنچنے سے روک دے۔

    ایئر بیگ کو کچھ عرصے بعد اچھی طرح چیک کرتے رہیں تاکہ اگر اس میں کوئی خرابی ہے تو اس کا علم ہوسکے اور فوری طور پر اس کو درست کیا جاسکے۔

    گاڑی میں غیر ضروری سامان

    accident-3

    گاڑی میں بغیر کسی سہارے کے رکھا ہوا ہلکا پھلکا سامان جیسے بیگ، موبائل فون، کھانے پینے کی اشیا یا لیپ ٹاپ وغیرہ کسی حادثے کی صورت میں اپنی جگہ سے اچھل کر آپ سے ٹکرا سکتے ہیں جس سے آپ کے زخمی ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

    ایکسیڈنٹ کے بعد

    ایکسیڈنٹ کے فوراً بعد قریبی اسپتال ضرور جائیں۔ ہوسکتا ہے آپ کو کوئی ظاہری چوٹ نہ لگی ہو، لیکن جھٹکے سے آپ کو کوئی اندرونی جسمانی یا دماغی چوٹ لگنے کا امکان ہو سکتا ہے جس کی درست تشخیص کوئی ڈاکٹر ہی کرسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: ٹریفک حادثے کی صورت میں کیا کیا جائے؟

  • لندن: نمازکی ادائیگی کے لیے جانے والی کمسن بچی کارتلے روندی گئی

    لندن: نمازکی ادائیگی کے لیے جانے والی کمسن بچی کارتلے روندی گئی

    لندن: برطانیہ میں اپنے والد کے ساتھ نماز کی ادائیگی کے لیے جانے والی کمسن بچی کو تیز رفتار کار نے روند کر قتل کر ڈالا، پولیس نے سانحے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق  چھ سالہ جنت البقیہ اپنے والد کے ساتھ ویسٹ مڈلینڈز کے علاقےاسمتھ وک میں اولڈ بری روڈ سڑک عبور کررہی تھی جب یہ سانحہ پیش آیا۔

     معصوم بچی  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی ۔ پولیس نے اس واقعے کی تفتیش کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتارکیا ، بعد ازاں انہوں چھوڑدیا گیا تاہم ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

    پولیس کے مطابق مشکوک افراد میں ایک 27 سالہ مرد ہے جس کا تعلق اسمتھ وک کے علاقے سے ہے جبکہ ایک 26 سالہ خاتون ہیں جو کہ بیئر ووڈ کی رہائشی ہیں۔ دونوں کو حادثے کے کچھ ہی دیر بعد غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔

    کمسن بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ’’ان کی بیٹی بہت خوش مزاج تھی اور اس کا وجود ہر کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لے آتا تھا، ہم اس کا صدمہ نجانے کس طرح سہہ پائیں گے‘‘۔

    پولیس کے سراغ رساں گبسن کا کہنا ہے کہ  ’’ان کی تحقیقات جاری ہیں  اور معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ کونسی وجوہات اس سانحے کا سبب بنیں‘‘۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ’’ اگر کوئی اس واقعے کا عینی شاہد ہے جس نے تصادم دیکھا ہو، یا کسی کے سی سی ٹی وی کیمرے یا ڈیش بورڈ کیمرے میں  اس حادثے کے مناظر ریکارڈ ہوئے ہیں تو وہ پولیس کے ساتھ شیئر کرے‘‘۔

    انہوں نے بتایا ہے کہ پولیس کے فیملی لیاژیان آفیسر متاثرہ خاندان کی دیکھ بھال کررہے ہیں اور صدمے اور دکھ کی اس گھڑی  میں ان کی تمام تر ہمدردیاں اس خاندان کے ساتھ ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
  • چکوال میں تیزرفتار کار الٹ گئی‘ 3 افراد جاں بحق

    چکوال میں تیزرفتار کار الٹ گئی‘ 3 افراد جاں بحق

    چکوال : صوبہ پنجاب کے شہر چکوال میں تیزرفتار گاڑی بے قابو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چکوال میں بالکسر انٹرچینج کے قریب تیزرفتار گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

    کار میں سوار افراد چکوال سے راولپنڈی جارہے تھے کہ تیزرفتاری کی وجہ سے کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی، حادثے کی اطلاع ملنے پرامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔


    حب : اوتھل زیروپوائنٹ پرکوچ اور ٹرک میں تصادم‘ 6 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے شہراوتھل کے قریب کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 12 فروری کو ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثے میں 9 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، خواتین نجی کمپنی کی سیلز ویمن تھیں۔


    جامشورومیں انڈس ہائی وے پرٹریفک حادثہ‘ 10 افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ گزشتہ برس 24 دسمبر کو صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پروین اور دو مسافربسوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گاڑی کو حادثہ، 2 بھارتی اداکارہلاک

    گاڑی کو حادثہ، 2 بھارتی اداکارہلاک

    ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن کے 2 اداکار ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے‘ مخالف سمت سے تیز رفتاری سے آتا ہوا ٹرک حادثے کا سبب بنا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رچنا اور جیون نامی یہ اداکار اپنے ایک دوست کی سالگرہ پر جا رہے تھے کہ اچانک ان کی کار کے سامنے مخالف سمت سے تیز رفتار ٹرک آگیا۔

    ٹرک ڈرائیور تیزرفتاری کے باعث کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا اور وہ گاڑی پر چڑھ گیا جس کے نتیجے اداکار جیون اور رچنا جائے وقوعہ پر ہی ہلاک  ہوگئے جبکہ گاڑی میں بیٹھے مزید تین لوگ شدید زخمی ہوئے۔

    ریسکیو اداروں کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو انہوں نے دیگر تین زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال پہنچایا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ ٹی وی اسٹارز کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گاڑی کو حادثہ مگدی گاؤں کے قریب پیش آیا کیونکہ متعلقہ سڑک پر دوطرفہ ٹریفک چلتی ہے، مخالف سمت سے آنے والا ٹرک تیز رفتار تھا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    پڑھیں: ممبئی: ناریل کا درخت گرنے سے خاتون اینکر جاں بحق

    مزید پڑھیں: شوہر کی موت، خاتون نیوز اینکر نے ضبط کی انتہاء کردی

      پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ڈرائیور کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • قومی ایتھلیٹ نادیہ نذیر کار حادثہ میں جاں بحق

    قومی ایتھلیٹ نادیہ نذیر کار حادثہ میں جاں بحق

    لاہور :قومی ایتھلیٹ نادیہ نذیر بیٹے سمیت کار حادثہ میں جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایتھلیٹ نادیہ نذیر بہاولنگر جا رہی تھی کہ انکی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں وہ اور انکا 5سالہ بیٹا حذیفہ شدید زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر دونوں ماں بیٹا جانبر نہ ہو سکے ۔

    نادیہ نذیر نے ساوتھ ایشین گیمز اور اسلامک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ وہ واپڈا کی بھی نمائندگی کرچکی ہیں، انہیں 2010ءمیں واپڈا کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر تیز ترین ایتھلیٹ کے اعزازاور بینظیر بھٹو شہید ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔

    nadia

    پاکستان اسپورٹس بورڈ، ایتھلیٹکس فیڈریشن اور پاکستان اولمپک ایسوسی کے صدر لیفٹینٹ جنرل ر عارف حسن نے سانحہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔


    مزید پڑھیں : فٹبال ٹیم کی کھلاڑی شاہ لیلیٰ بلوچ کار حادثے میں جاں بحق


    یاد رہے کہ گذشتہ سال قومی فٹبالر شاہ لیلیٰ بلوچ بھی کار حادثہ میں جاں بحق ہوگئیں تھی،  شاہ لیلیٰ بلوچ کی گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، جس کے باعث کار الٹ گئی۔ لیلیٰ کو اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

  • ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کو حادثہ، سیاسی رہنماؤں کی نیک خواہشات

    ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کو حادثہ، سیاسی رہنماؤں کی نیک خواہشات

    کراچی: سربراہ ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کو حادثے کے بعد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے کراچی واپس آتے ہوئے نوری آباد پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار  کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اُس میں موجود حفاظت پر مامور پولیس اہکاروں، ڈرائیور اور پرسنل سیکریٹری میں موجود تھے، حادثے کے نتیجے میں ڈاکٹر فاروق ستار کو چوٹیں آئیں تاہم اُن کے گارڈز اور سیکریٹری سبطین کی حالات تشیویش ناک ہے، تمام زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار کو ناظم آباد میں واقع اے او کلینک منتقل کیا گیا ہے۔

    پڑھیں: نوری آباد پرڈاکٹرفاروق ستار کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، شدید چوٹیں آئیں

    اس ضمن میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کے حادثے پر شدید تشیویش کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جبکہ تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نے اپوزیشن لیڈر سندھ خواجہ اظہار الحسن سے رابطہ کر کے تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل نے قائد ایم کیو ایم اور کنونیئر ندیم نصرت کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کی گاڑی کے حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

    علاوہ ازیں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بھی ڈاکٹر فاروق ستار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور اُن کی سیاسی زندگی میں جلد واپسی کی خواہش کا اظہار کیا۔

    ایم کیو ایم کی منحرف رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی نے بھی فاروق ستار کی گاڑی کے حادثے پر اُن کے لیے دعائے صحت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر سلیم ضیاء اے او کلینک پہنچے اور ایم کیو ایم کے پارلیمنٹیرین سے ملاقات کر کے فاروق ستار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے پارٹی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری ڈاکٹر فاروق ستار اور اُن کے ساتھ زخمی ہونے والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

  • کراچی میں تیزرفتارکارکوحادثہ، دوجاں بحق

    کراچی میں تیزرفتارکارکوحادثہ، دوجاں بحق

    کراچی: تیزرفتارکارفٹ پاتھ پرچڑھ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی مرکزی شاہراہ، شاہراہِ فیصل پرایک تیزرفتارکارفٹ پاتھ پرچڑھ کربجلی کے کھمبے سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں کارکے اندر موجود دونوں افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد فرحان اورمحمد طلحہ کے نام سے ہوئی۔

    حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی یہاں تک کہ ریسکیواہلکاروں کو حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں باہر نکالنے میں بھی شدید دشواری پیش آئی۔

    عینی شاہد کے مطابق گاڑی کی رفتار اس قدر تیز تھی کہ جب حادثہ ہوا تو سی این جی سلینڈر اور سیٹیں کل کر باہر جاگریں۔

  • ماڈل اور ڈرامہ  اداکارہ مومل خالد کار حادثہ میں شدید زخمی

    ماڈل اور ڈرامہ اداکارہ مومل خالد کار حادثہ میں شدید زخمی

    کراچی :ماڈل اور ڈرامہ  اداکارہ مومل خالد ایک کار حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی جبکہ انکا منگیتر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مومل خالد اپنے منگیتر کے ہمراہ گاڑی میں جارہی تھی کہ انکی گاڑی دوسری گاڑی سے جا ٹکرائی، حادثہ میں مومل خالد کے منگیتر شاہ زیب مگسی موقع پر ہی انتقال کر گئے جبکہ مومل خالد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، اس وقت وہ آئی سی یو میں ہے۔

    ہسپتال ذرائع کے مطابق مومل خالد کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی کا ایک طرف کا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ اور ماڈل مومل خالد بہت سے ٹی وی ڈراموں میں ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، مومل خالد ایک ٹیکسٹائل ڈیزائننر ہے انھوں نے ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان میں تعلیم حاصل کی ہے۔
    مومل خالد نے ماڈلنگ کے بعد اداکاری سے شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور تیزی سے کامیابی کی سیڑھی چڑھنے لگی، مومل خالد کو  آئندہ سیریل "عاشق حسین میں دیکھا جائے گا، جس میں اداکارہ صائمہ اور اداکار فیصل قریشی  بھی انکے ساتھ شامل ہیں۔