Tag: car baramad

  • اغواء کی واردات میں ملوث عورت گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمد

    اغواء کی واردات میں ملوث عورت گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمد

    کراچی : پولیس نے کراچی میں کارروائی کرکے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث عورت نصرت کو گرفتار کرلیا۔ لیاری کینگ وار کا کمانڈر بحرام بلوچ بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرکے شارٹ ٹرم کڈنپنگ میں ملوث نصرت نامی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتارخاتون کی نشاندہی پر چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی۔

    پولیس کے مطابق گرفتار خاتون اپنے شوہر اور دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک شخص کو اغواء کرکے محمود آباد کے علاقے لے گئے اور دو لاکھ روپے کا چیک اور گاڑی لینے کے بعد مغوی کو چھوڑ۔

    پولیس کے مطابق اس گروہ کے تین کارندے پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں، پولیس کے مطابق یہ گروہ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    علاوہ ازیں قانون نافذ کرنے والوں نے ایک مقامی اسپتال پر چھاپہ مار کر لیاری گینگ وار کا ملزم کمانڈر بحرام بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم ارشد پپو گروپ کا کمانڈر ہے اور مختلف جرائم میں ملوث ہے۔ ملزم نے ایک شخص کو قتل اور خاتون کو زخمی کیا تھا۔

     

  • وسیم اکرم پر فائرنگ : واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد

    وسیم اکرم پر فائرنگ : واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد

    کراچی : پولیس نے وسیم اکرم پر فائرنگ کرنے والے شخص کی اصل گاڑی برآمد کرتے ہوئے ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

    ڈی آئی جی کراچی شرقی ڈاکٹرمنیرشیخ کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج، وسیم اکرم کی جانب سے دی گئی معلومات اورعینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں گزشتہ روزالطاف نامی شخص کو حراست میں لیا گیا تھا جس کی نشاندہی پرہی واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی گئی ہے۔

    جس کا رنگ سرمئی اوراس کا نمبر اے ای جے 061 ہے۔ واقعے کے وقت ملزم الطاف گاڑی چلارہا تھا جب کہ فائرنگ عامربٹ نامی شخص نے کی ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے ملزم نے واقعے کے بعد گرفتاری کے ڈر سے اپنی گاڑی چھپا دی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم نے تصویر کی مدد سے ملزم کو شناخت کر لیا ہے۔

    وسیم اکرم کی بتائی گئی معلومات کی مدد سے فائرنگ کرنے والے شخص کی اصل گاڑی برآمد کرلی گئی ہے، اس کے علاوہ واقعے کے وقت گاڑی چلانے والے کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 3 روز قبل کراچی کے علاقےکارساز روڈ پر ملزمان نے وسیم اکرم  سے جھگڑے کے بعد ان کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی تاہم جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔ بعد ازاں ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔