راولپنڈی: نیو ٹاؤن پولیس نے انتہائی مطلوب 5 رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 10 مسروقہ گاڑیاں اور 2 رکشے برآمد ہوگئیں۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کے مطابق برآمد شدہ گاڑیوں میں 4 کرولا، 2 مہران، 1 کورے، 2 پک اپ، 1 خیبر اور 2 رکشے شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں جہانگیر، خورشید، کامران، افتخار اور خاندان خان شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شاپنگ مالز اور پارکنگ سے ماسٹر کی اور دیگر طریقوں سے گاڑیاں چوری کرتے تھے، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی ماسٹر کی بھی برآمد ہوئی ہیں۔
ملزمان گاڑیاں چوری کر کے دیگر اضلاع میں فروخت کرتے تھے، راولپنڈی پولیس کار و موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے ایک ایسے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو برے اثرات سے بچنے کے لیے کارچوری کرنے سے پہلے صدقہ خیرات دیتے تھے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ تین رکنی کار لفٹر گروہ میں سسر داماد اور ایک رشتہ دار شامل ہے۔
ملزمان کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اے آر وائی نیوز نے حاصل کی ہے جس میں ملزمان کو ڈیفنس کے علاقے میں ایک ڈاکٹر کی کار چرانے سے قبل فقیروں کو پیسے دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسی دوران تیسرا ملزم اختر جو کہ ملزم کاشف کا سسر بھی ہے وہاں پہنچ جاتا ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم جاکر کار کھول کر بیٹھتا ہے اور اشارہ پا کر گاڑی لے جاتا ہے۔
عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزمان نے دو ماہ قبل یہ گروہ تشکیل دیا تھا ملزمان دو ماہ میں اب تک کراچی کے مختلف علاقوں سے 4 کاریں چوری کرچکے ہیں اور سب سے بڑا انکشاف یہ بھی ہے کہ ملزمان کاریں چاہے کسی بھی ماڈل یا کمپنی کی ہوں مالاکنڈ لے جا کر حجاب خان نامی شخص کو صرف 1 لاکھ 60 ہزار میں فروخت کردیتے تھے۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ وہ ہر واردات سے پہلے فقیروں میں صدقہ خیرات اس لیے تقسیم کرتے تھے تاکہ برے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔
عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ ملزمان یہ نہیں جانتے تھے کہ صدقہ و زکوٰۃ صرف بلاؤں سے بچاتا ہے پولیس سے نہیں ، پولیس حکام کے مطابق گرفتار کارلفٹرز سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
اتر پردیش : بھارت میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 100 سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے ریاست اترپردیش کے ٹاپ ٹین چوروں کو گرفتار کیا ہے۔
بھارتی ریاست اترپردیش ضلع نوئیڈا کے سیکٹر58 کی پولیس نے سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے بدنام زمانہ ملزم بدمعاش شاہد سمیت چار ملزمان کو ایک خالی گراؤنڈ سے گرفتار کیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے سات گاڑیاں، ایک کار کا کٹا ہوا انجن، چابیاں، غیرقانونی پستول،کارتوس اور چاقو برآمد کیا ہے۔
واضح رہے کہ گرفتار ہونے والے ان ملزمان کی شناخت ڈمپل، یوگیش اور ریحان کے طور پر کی گئی ہے۔ نوئیڈا پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان شاہد اور یوگیش نوئیڈا، غازی آباد، بلند شہر، متھرا اور علی گڑھ سے گاڑیاں چوری کرتے تھے اور فرضی نمبر پلیٹ لگا کر فروخت کیا کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کباڑی کو گاڑیوں کے پرزے علیحدہ کرکے فروخت کرتے تھے تاہم جعلی طریقہ سے اولیکس میں بھی گاڑیاں فروخت کرتے تھے۔