Tag: Car parking

  • سعودی عرب: کار پارکنگ کے حوالے سے حکام کی اہم ہدایت

    سعودی عرب: کار پارکنگ کے حوالے سے حکام کی اہم ہدایت

    ریاض: سعودی عرب میں حکام نے کار پارکنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ پری پیڈ پارکنگ کے ابتدائی 20 منٹ فری ہیں، اس پر کوئی فیس لاگو نہیں ہوگی۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور کا کہنا تھا کہ پری پیڈ پارکنگ کے ابتدائی 20 منٹ فری ہیں، اس پر کوئی فیس لاگو نہیں ہوگی۔

    وزارت نے پری پیڈ کارپارکنگ کے ضوابط جاری کیے ہیں۔

    ضوابط کے تحت 3 قسم کی کار پارکنگ ہوگی، کاروباری اداروں کی پارکنگ، سرکاری اداروں، محکموں اور وزارتوں کی پارکنگ ان میں کھلے میدان، تہہ خانے، کثیر منزلہ تجارتی مراکز، عوامی بازاروں، ہوٹلوں، سپورٹس کلب کی پارکنگ شامل ہیں۔

    دوسری قسم کی پارکنگ میں خالی پلاٹ والی پارکنگ، کثیر منزلہ کار پارکنگ یا تجارتی شاہراہوں پر واقع کھلے پلاٹس میں قائم کی جانے والی کثیر منزلہ پارکنگ شامل ہیں۔

    تیسری قسم میں کمپیوٹر سسٹم کے تحت چلائی جانے والی پارکنگ ہے، یہ سرکاری اداروں کے احاطوں، تجارتی استعمال والے پلاٹس پر بنائی جانے والی وہ پارکنگ ہے جہاں گاڑیوں کو پارک کرنے، اتارنے، چڑھانے کا تمام کام مشینی سسٹم کے تحت کیا جاتا ہے۔

  • کار پارکنگ کا شیڈ اچانک گر پڑا، سی اے اے ملازمین بال بال بچ گئے

    کار پارکنگ کا شیڈ اچانک گر پڑا، سی اے اے ملازمین بال بال بچ گئے

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں گاڑیوں کی پارکنگ کے ایک حصہ کا پارکنگ شیڈ اچانک گرگیا۔

    اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھاری بھرکم پارکنگ شیڈ گرنے سے سی اے اے ملازمین بھی بال بال بچ گئے، پارکنگ شیڈ جب گرا تو نیچے کوئی گاڑی کھڑی نہیں تھی۔

    سی اے اے ذرائع کے مطابق پارکنگ شیڈ ضروری مرمت اور دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث زنگ لگنے خستہ ہوگیا تھا۔

    سی اے اے ہیڈ کوارٹرز میں گاڑیوں کی پارکنگ شیڈ کا بقیہ حصہ بھی خستہ حال ہے کسی بھی وقت گرسکتا ہے، پارکنگ شیڈ میں سی اے اے ملازمین کی گاڑیاں پارک کی جاتی ہیں۔

  • سعودی عرب میں اچانک زمین دھنسنے سے خوفناک حادثہ، ویڈیو وائرل

    سعودی عرب میں اچانک زمین دھنسنے سے خوفناک حادثہ، ویڈیو وائرل

    الخبر : سعودی عرب میں ایک عمارت کی کار پارکنگ اچانک زمین بوس ہوگئی، جس کے نتیجے میں پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں، حادثے میں ایک شخص معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مشرقی ریجن کے شہر الخبر کے مشہور عمارت کی کار پارکنگ اچانک منہدم ہوگئی تاہم ایک شخص کو مرنے سے بچا لیا گیا۔

    شہری دفاع کے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زمین دھنسنے سے کار پارکنگ منہدم ہوگئی تھی، پارکنگ کے انہدام کے مناظر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئے تھے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد گاڑیاں پارکنگ میں کھڑی نظر آرہی ہیں جبکہ ایک شخص پارکنگ کے زینے سے سیڑھیاں اتر رہا ہے۔

    پارکنگ کے اچانک منہدم ہو جانے سے ایک حصہ گرگیا جبکہ ایک شخص جو پارکنگ کے زینے پر موجود تھا محفوظ رہا اور وہیں کھڑا رہا۔

    سعودی عرب کے ایک نجی چینل نے پارکنگ کے ملبے میں پھنسے شخص کو نکالے جانے کا منظر نشر کیا ہے جس میں امدادی کارکنان اور سکیورٹی اہلکار متاثرہ شخص کو اسٹریچر پر ڈال کر اسپتال لے جاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

  • کراچی ایئر پورٹ کے اطراف گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کو پولیس کی وارننگ

    کراچی ایئر پورٹ کے اطراف گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کو پولیس کی وارننگ

    کراچی ایئر پورٹ اور اس کے اطراف میں موٹر سائیکل اور کاریں کھڑی کرنے والے ہوشیار ہوجائیں، گاڑی یا موٹرسائیکل جب بھی کھڑی کریں اچھی طرح لاک کردیں انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوگی۔

    ایئرپورٹ پولیس نے گاڑی اور موٹر سائیکل کی پارکنگ محفوظ بنانے کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ جناح ٹرمینل اور کارگو ایریاز کی پارکنگ میں جب بھی گاڑی اور موٹر سائیکل کھڑی کی جائے اسے اچھی طرح لاک کیا جائے۔

    جناح ٹرمینل اور ملحقہ علاقوں میں بغیر لاک کئے کھڑی کی گئیں کار اور موٹر سائیکلوں کو حوالہ پولیس کردیا جائے گا، اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ اور کارگو کمپلیکس میں کام کرنے والے ملازمین کو وارننگ جاری کر دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں بڑھتی ہوئی موٹر سائیکلوں کی چوری اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر جناح ٹرمینل کارگو ٹرمینلز اور ملحقہ علاقوں کے لئے سخت ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا، گاڑیوں کے لفٹ کئے جانے میں ہونے والے نقصانات کے ذمہ دار کار اور موٹر سائیکل مالکان خود ہوں ہے۔

  • کارپارکنگ کی تعمیرکیلئے سندھ اسمبلی سے متصل مکانات مسمار

    کارپارکنگ کی تعمیرکیلئے سندھ اسمبلی سے متصل مکانات مسمار

    کراچی : سندھ اسمبلی سے متصل کوارٹرزپربلڈوزرچڑھادیا گیا۔ بیس سال سےرہائش پذیرشہری منٹوں میں فٹ پرپاتھ پرآگئے.

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت روٹی کپڑا تو دے نہیں سکی۔ سائیں سرکارنےغریبوں کے سر سے چھت بھی چھین لی۔ سندھ اسمبلی ممبران کے لئے عالی شان کار پارکنگ بنانے کے لئے غریب ملازمین کے آشیانے گرا دیئے گئے۔

    کھانےکونوالہ نہیں،بدن ڈھانپنےکوکپڑا نہیں، روٹی کپڑااور مکان کا نعرہ لگانےوالوں نےغریبوں کےمکان بھی توڑڈالے، اراکین سندھ اسمبلی کی پارکنگ کیلئےغریبوں کےمکانات توڑے گئے.

    حکمرانوں کو پُکارتاشخص ہوش ہی کھو بیٹھا، بےگھرہونےپرخواتین سائیں سرکارکوکوستی رہیں، فٹ پاتھ پر بیٹھےمعصوم بچےبھی روتےرہے .

     مکینوں کاکہناتھا کہ محلوں میں رہنےوالوں نےان کی چھت چھین لی ، سندھ اسمبلی کوارٹرزمیں رہائش پذیرافرادغلط رپورٹنگ پرنجی ٹی وی چینل سےنالاں دکھائی دیئے.

    اسمبلی سےمتصل کوارٹرز کے مکینوں نےدعویٰ کیاکہ وہ بیس سال سےرہائش پذیرہیں گھر خالی کرنے کیلئےنوٹس دیا نہ ہی متبادل جگہ دی، بس مکان گرادیئے۔


    SAMAA TV's erroneous reporting, residents lose… by arynews