Tag: Car Production

  • پابندیاں نظرانداز، روسی کارساز کمپنی کا اہم اعلان

    پابندیاں نظرانداز، روسی کارساز کمپنی کا اہم اعلان

    ماسکو: حکومت کی زیر سرپرستی چلنے والی کار ساز کمپنی نے بڑا اقدام اٹھالیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تین ماہ کی بندش کے بعد روسی کارساز کمپنی ‘اوٹوواز’ نے اپنی پیداواری یونٹ کو دوبارہ فعال کردیا ہے، جو ممکنہ طور یر یوکرین جنگ کے باعث بند کردیا گیا تھا۔

    روسی کارساز کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ‘اوٹوواز’ نے اپریل کے بعد کار کی پیداوار شروع کردی ہے، یونٹ میں سال کی پہلی ماڈل کلاسک کاریں تیار کی جائیں گی،اس ماڈل کو تیار کرنے کا مقصد سب سے سستی کار کو متعارف کرانا ہے۔

    کمپنی مینیجر کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر ہمیں کاروں کی پیداوار جاری رکھنی چاہیئےجو سب سے زیادہ مانگ رکھتی ہو، اور روسی مارکیٹ کے لئے بھی سستی ہو اور ان کی پیداوار کے درآمدی اسپیئر پارٹس کی کمی سے متاثر نہیں ہوگی۔

    یہ بھی پڑھیں: روسی فوج کا بڑا حملہ، یوکرینی فورسز پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئیں

    انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اس کار کی پیداوار کا مقصد زیادہ سے زیادہ گاڑیوں کی لوکلائزیشن فراہم کرنا اور غیر ممالک سے درآمد شدہ اسپیئر پارٹس کے بغیر روسی ساختہ پارٹس سے کار بنانا ہے۔

    ہولڈنگ نے ابھی تک نئی کاروں کی قیمت کے بارے میں نہیں بتایا، اوٹوواز کے صدر میسکم سوکولوف نے ایک بیان میں کہا کہ پروڈیوسر آپریشنز کی ترقی کے لئے ملکی سپلائرز کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

  • سعودی عرب میں تیار کار جلد دستیاب ہونے کی توقع

    سعودی عرب میں تیار کار جلد دستیاب ہونے کی توقع

    ریاض: سعودی حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ مملکت کے اندر بنائی گئی پہلی کار سنہ 2022 میں دستیاب ہوجائے گی، کار اسمبلی سینٹر کا انجینیئرنگ ڈیزائن حتمی مراحل میں ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق انڈسٹریل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد الزہرانی کا کہنا ہے کہ جبیل میں رائل کمیشن نے مطلوبہ انفراسٹرکچر پر کام شروع کیا ہے جو تین بین الاقوامی کار ساز کمپنیوں کو مملکت میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرے گا۔

    محمد الزہرانی نے توقع ظاہر کی کہ سنہ 2022 میں سعودی عرب میں پہلی کار تیار ہو جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کار اسمبلی سینٹر کا انجینیئرنگ ڈیزائن حتمی مراحل میں ہے، یہ سینٹر جنوبی کوریا کے کار ساز ادارے سانگ یونگ موٹر کمپنی کے اشتراک سے بنایا جا رہا ہے۔

    انڈسٹریل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ رائل کمیشن کی جانب سے کی گئی اسٹڈی کے مطابق سنہ 2040 تک سعودی عرب میں آٹو انڈسٹری میں 10 ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ سعودی عرب کی جی ڈی پی میں 80 ارب ریال کا حصہ ڈالے گا اور 27 ہزار براہ راست ملازمتیں فراہم کرے گا۔

    محمد الزہرانی کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کا آٹو کمپلیکس اسٹریٹجک انڈسٹریل منصوبے کا حصہ ہے۔ جبیل انڈسٹریل سٹی اور راس الخیر انڈسٹریل سٹی گاڑیوں کی تیاری کے لیے خام مال کا 90 فیصد فراہم کرتے ہیں۔