Tag: car sales

  • پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی

    پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی

    اسلام آباد : پاکستان میں کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر56 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 25589یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 56 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 57539 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

    ستمبر کے مہینہ میں ملک میں 9213 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو اگست کے مقابلہ میں 3 فیصد زیادہ اورگزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں 51 فیصد کم ہے۔

    ماہ اگست میں ملک میں 8980 یونٹس کاروں جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں ملک میں 18971 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔1300 سوسی سی اوراس سے زیادہ پاورکی کاروں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 36 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    پہلی سہ ماہی میں 1300 سی سی اوراس سے زیادہ پاورکی 14862 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 23316 یونٹس تھی۔1000 سی سی کی کاروں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر79 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    پہلی سہ ماہی میں ملک میں ایک ہزارسی سی کے 3236 یونٹس کاروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 15602 یونٹس تھی۔ ایک ہزار سی سی سے کم پاورکی کاروں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 60 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • پاکستان میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت میں زبردست اضافہ

    پاکستان میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت میں زبردست اضافہ

    کراچی: مالی سال کے آغاز پر پاکستان میں گاڑیوں کی سالانہ فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں مالی سال 22 – 2021 میں گاڑیوں کی فروخت میں 91 فی صد اضافہ دیکھا گیا، جولائی کے دوران ریکارڈ 29 ہزار 593 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

    صرف جولائی میں 19 ہزار 173 آٹو موبیل یونٹ فروخت ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی فروخت میں یہ اضافہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی رعایت کے سبب ہے۔

    پسنجر کار میں 800 سی سی کی گاڑیوں کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے، 800 سی سی کار کی فروخت میں ماہانہ 403، جب کہ سالانہ بنیادوں پر 164 فی صد کا اضافہ دیکھا گیا۔

    جولائی میں 800 سی سی پسنجر کار کے 7 ہزار 60 یونٹس فروخت ہوئے، لائٹ کمرشل گاڑیوں کی فروخت 95 فی صد اضافے کے بعد 4 ہزار 249 یونٹ رہی، دوسری طرف جولائی میں ٹرکوں کی فروخت 9 فی صد کمی کے ساتھ 320 یونٹ رہی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال کرونا وبا کی وجہ سے پاکستان میں آٹو موبیل کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی تھی۔