Tag: Car snatching

  • ملزمان شہری کو کار سمیت اغوا کر رہے ہیں، سنسنی خیز فوٹیج سامنے آ گئی

    ملزمان شہری کو کار سمیت اغوا کر رہے ہیں، سنسنی خیز فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: گلشن اقبال میں دو روز قبل شہری کو اغوا کر کے کار چھیننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کار سوار مسلح ملزمان نے گلشن تھانے کے قریب مسکن پر کار چھیننے کی بڑی واردات کی اور فرار ہو گئے، واردات کی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

    واقعے میں 5 ملزمان شہری کو کار سمیت اغوا کر کے لے گئے تھے، اس واردات کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے مسکن کے قریب سڑک پر کار روکی، کار سے 4 ملزمان اتر کر مطلوبہ کار کی جانب گئے، ٹرانسپورٹ کمپنی کا ملازم محمد علی چکن لے کر دکان سے نکلا، اور ڈگی میں سامان رکھ کر کار میں بیٹھ گیا۔

    کراچی میں منشیات فروشی کی آمدنی سے دہشت گردوں کی فنڈنگ کا انکشاف

    فوٹیج کے مطابق چاروں طرف کھڑے ملزمان نے اچانک سے کار گھیر لیا، اور شہری کو کار کے اندر ہی زبردستی بٹھا لیا، پھر ملزمان دونوں کاروں میں فرار ہو گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری محمد علی کو اغوا کے بعد ناردرن بائی پاس لے جایا گیا تھا، اور ایک سنسان جگہ پر شہری کو اتار کر ملزمان فرار ہو گئے۔

  • کراچی جنوبی زون میں گاڑیاں چھیننے والوں نے سرکاری گاڑیوں کو ہدف بنا لیا

    کراچی جنوبی زون میں گاڑیاں چھیننے والوں نے سرکاری گاڑیوں کو ہدف بنا لیا

    کراچی: شہرِ قائد کے زون جنوبی میں سرکاری گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، میئر کراچی کی گاڑی کے علاوہ کئی دیگر سرکاری گاڑیاں بھی چھینی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں کرنے والوں نے سرکاری گاڑیوں کو ہدف بنا لیا، میئر کراچی وسیم اختر کی گاڑی کے علاوہ ڈیفنس اور کلفٹن میں کئی دیگر سرکاری گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں ہو چکی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری گاڑیاں چھیننے میں بین الصوبائی کار لفٹر گروہ ملوث ہے، رواں سال کے دوران 968 گاڑیاں چھینی اور چوری کی گئیں، جب کہ مختلف کارروائیوں کے دوران 420 گاڑیاں بر آمد کی گئیں۔

    [bs-quote quote=”میئر کراچی کی گاڑی کی تلاش جاری ہے: کراچی پولیس” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    خیال رہے کہ اینٹی کار لفٹنگ سیل (اے سی ایل سی) اور ساؤتھ زون پولیس سرکاری گاڑیوں کی ریکوری میں اب تک ناکام رہے ہیں، ڈیفنس، کلفٹن سے رواں سال میں متعدد اعلیٰ شخصیات کی گاڑیاں چھینی جا چکی ہیں۔

    دوسری طرف ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اوڈھو نے میئر کراچی کی گاڑی چھینے جانے کے معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وسیم اختر کی گاڑی کی تلاش جاری ہے۔


    مزید پڑھیں:  میئر کراچی وسیم اختر کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھن گئی


    انھوں نے دعویٰ کیا کہ سرکاری گاڑیاں چوری کرنے والے 2 گروہ ٹریس کر لیے گئے ہیں، پولیس میئر کراچی کی گاڑی ریکور کرانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

    ڈی آئی جی جنوبی نے میئر کراچی کی گاڑی چھیننے کے واقعے کا ذمہ دار ایس ایچ کو قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او جرائم روکنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔

    جاوید اوڈھو نے بتایا کہ کچھ اور شکایتیں بھی موصول ہوئی ہیں، علاقے میں بند کرائے گئے شیشہ کیفے بھی دوبارہ کھل گئے تھے اس لیے ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔