Tag: car theft

  • کراچی : ایک ماہ قبل چوری ہونے والی کار برآمد نہ کی جاسکی

    کراچی : ایک ماہ قبل چوری ہونے والی کار برآمد نہ کی جاسکی

    کراچی (19 اگست 2025) سعدی ٹاؤن کے رہائشی ڈاکٹر دانش کی چوری ہونے والی کار ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی برآمد نہیں کی جاسکی۔

    کار چوری کے مقدمے کے اندراج کے باوجود اے وی ایل سی پولیس تاحال کار کا سراغ لگانے میں ناکام ہے، نجی اسپتال کا ڈاکٹر مریضوں کو چھوڑ کر تھانے کے چکر لگانے پر مجبور ہوگیا، متاثرہ شہری نے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سے اپنی گاڑی برآمد کرانے کی اپیل کردی۔

    اے آر وائی نیوز کراچی کی رپورٹ کے مطابق اے وی ایل سی سچل کی ٹیم ایک ماہ قبل چوری ہونے والی گاڑی تاحال برآمد نہ کراسکی۔

    رپورٹ کے مطابق 14 جولائی کو ڈاکٹر دانش ڈیوٹی کے بعد اپنے گھر سعدی ٹاؤن آیا تھا، ایک گھنٹے بعد گھر کے باہر آیا تو دیکھا کہ کار چوری ہوچکی تھی۔

    ڈاکٹر دانش کا کہنا ہے کہ میں نے واردات کی اطلاع فوری طور پر سی پی ایل سی، پولیس اور اے وی ایل سی کو دے دی تھی۔

    اس کے علاوہ ساتھ اداروں کو ملزمان کے واضح چہروں والی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فراہم کردی تھی لیکن ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی ملزمان گرفتار ہوئے نہ ہی گاڑی ملی۔

    ڈاکٹر دانش کا کہنا ہے کہ متعلقہ دفاتر میں متعدد چکر لگائے مگر اب تک کچھ نہیں ہوا، متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ ملزمان گرفتار کرکے گاڑی ریکور کرائی جائے۔

  • ڈکیتی مزاحمت پر معروف امریکی اداکار قتل

    ڈکیتی مزاحمت پر معروف امریکی اداکار قتل

    امریکی اداکار جونی ویکٹر کو ڈکیتی مزاحمت پر داکوؤں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لاس اینجلس میں ڈکیتوں نے اداکار کی گاڑی سے کچھ حصہ چوری کرنے کی کوشش کی اس دوران 3 افراد نے  جونی ویکٹر پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی وجہ سے اداکار شدید زخمی ہوگئے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ ہفتے کی صبح انتقال کر گئے۔

    اداکار کی والدہ نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ویکٹر پارکنگ میں کھڑی اپنی گاڑی کے پاس واپس جارہے تھے کہ انہوں نے دیکھا کہ کچھ نامعلوم افراد ان کی گاڑی سے کچھ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    والدہ نے بتایا کہ جب ویکٹر نے ان افراد سے پوچھا کہ یہ کیا کررہے اور انہیں روکنے کی کوشش کی تو اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی اور پھر فرار ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق اب تک کسی بھی گرفتاری کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں، پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • ویڈیو: شادی کے لیے آئے ہوئے شہری کی نئی کار چوری

    ویڈیو: شادی کے لیے آئے ہوئے شہری کی نئی کار چوری

    کراچی: شہر قائد میں قیمتی گاڑیاں چھیننے اور چوری ہونے کے واقعات بڑھ گئے، فیڈرل بی ایریا میں شادی کے لیے آئے ہوئے ایک شہری کی نئی کار چوری ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 18 سے نئی کار چوری کی واردات ہوئی ہے، جس کا مقدمہ سمن آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

    واردات سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز میں کار چوروں کو گاڑی چوری کر کے لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ملیر کا رہائشی تقریب میں شرکت کے لیے فیڈرل بی ایریا آیا تھا، گاڑی گھر کے باہر پارک کی، کچھ دیر بعد آ کر دیکھا تو گاڑی غائب تھی۔

    سمن آباد پولیس نے شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی، اے وی ایل سی پولیس نے بھی واقعاتی شواہد کی مدد سے گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • کراچی میں گاڑی چوری کی انوکھی واردات

    کراچی میں گاڑی چوری کی انوکھی واردات

    کراچی : بہادرآباد کے علاقے میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے جس میں چور منرل واٹر سے بھری گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھروں میں پانی سپلائی کرنے والی گاڑی ایک گھر کے باہر آکر رکی جس میں منرل واٹر کے درجنوں گیلن لوڈ تھے۔

    گاڑی کا ڈرائیور پانی کا گیلن پہنچانے کیلئے گھر کے اندر گیا تو اسی دوران نامعلوم شخص گاڑی کے اطراف چکر لگاتا رہا۔

    چور نے موقع دیکھتے ہی پانی سے بھری گاڑی میں بیٹھا اسٹارٹ کی اور لے کرفرارہوگیا، واقعے کا مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی جائے گی تاہم پولیس تاحال گاڑی تلاش کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

    کراچی : چور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سینئر افسر کی گاڑی لے اڑا

    واضح رہے کہ ساڑھے تین ماہ قبل کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں ایک چور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سینئر افسر کی گاڑی لے کر فرار ہوگیا تھا۔

    مدعی مقدمہ محمد علی کا کہنا تھا کہ کام کے سلسلے میں حیدرآباد گیا واپس آیا تو گاڑی نہیں تھی، نامعلوم ملزم میری گاڑی چوری کر کے لے گیا۔

  • سعودی عرب: گاڑی چوری ہونے پر کیا کریں؟

    ریاض: سعودی عرب میں اگر آپ کی گاڑی چوری ہو جائے تو اس کی رپورٹ کے لیے طریقہ کار اب بہت آسان بنا دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ابشر‘ پر نئی سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے ڈیجیٹل خدمات کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرتے ہوئے نئی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جس کا باقاعدہ آغاز نئے سال کے ساتھ ہی کیا گیا ہے۔

    مسروقہ گاڑی کی رپورٹ کرنے کے لیے اب ’شرطہ‘ یعنی پولیس اسٹیشن میں جانے کی ضرورت نہیں رہی، اور ابشر اکاؤنٹ پر لاگ ان کر کے رپورٹ درج کرائی جا سکتی ہے۔

    سعودی عرب کا سیاحت کے حوالے سے بڑا اعلان

    اس کے لیے ابشر پر لاگ ان کرنے کے بعد ’خدمات‘ کے آپشن کو کلک کریں، اور پھر ’المرکبات‘ (وھیکل) کو کلک کریں، یہاں اپنی گاڑی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرنے کے لیے اس کی تفصیلات درج کریں اوراسے اپ لوڈ کر دیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مسروقہ گاڑی کی بروقت رپورٹ درج کرانے کے لیے اس تھانے جانا ہوتا تھا جہاں سے گاڑی چوری یا غائب ہوئی تھی، ابشر اکاؤنٹ سے مسروقہ گاڑی کی رپورٹ کرانے کی سہولت سے وہ افراد بھی مستفیض ہوں گے جو چھٹی پر وطن گئے ہوں اوران کی گاڑی گم ہو گئی ہو۔

  • کاریں چوری کرنے کی وارداتوں میں مطلوب ملزم سجاد لاشاری زخمی حالت میں گرفتار

    کاریں چوری کرنے کی وارداتوں میں مطلوب ملزم سجاد لاشاری زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے مطلوب کار چور سجاد لاشاری کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی اور سی آئی اے نے کریم آباد ریلوے پھاٹک کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد کار چور اور مطلوب ملزم سجاد لاشاری کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

    اے وی ایل سی حکام کے مطابق سجاد لاشاری بدنام زمانہ کار لفٹر عبدالمجید لاشاری کا بھتیجا ہے، ملزم کے قبضے سے مسروقہ کار اور پستول برآمد ہوا۔

    ملزم کا چچا عبدالمجید لاشاری 2014 میں جب کہ اس کا ساتھی زاہد حسین 2019 میں گاڑی چھینتے ہوئے پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔

    اے وی ایل سی حکام نے بتایا کہ ملزم مسروقہ کاریں اوستہ محمد، جھل مگسی، اور کوئٹہ میں فروخت کرتا ہے، ملزم سے برآمد اسلحہ اور پولیس مقابلے کا مقدمہ تھانہ شریف آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔

    دوسری طرف رینجرز اور پولیس نے مسقطی محلہ اورنگی ٹاؤن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا، جرائم پیشہ افراد کے خلاف یہ آپریشن 15 گھنٹے جاری رہا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد مقدمات میں انتہائی مطلوب 7 ملزمان، 3 ڈکیت، اور 21 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا، غیر قانونی شہریت رکھنے والے افغان باشندے کو بھی حراست میں لیا گیا۔

    ملزمان کی شناخت گل زمان، امیر خان، محمد طفیل، حماد، پرویز، محمد زبیر، محمد فاروق، ذیشان علی کے ناموں سے ہوئی، 2 تیس بور پستول، شاٹ گن، خنجر، ایمونیشن، 20 چوری شد ہ موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔

  • گاڑی چوری اور چھیننے کی وارداتوں پر قابو پانے کی نئی حکمت عملی تیار

    گاڑی چوری اور چھیننے کی وارداتوں پر قابو پانے کی نئی حکمت عملی تیار

    کراچی : شہر قائد میں موٹرسائیکلوں اور کار لفٹنگ کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، اے وی ایل سی کو مددگار 15سے منسلک کردیا گیا۔

    کراچی میں موٹرسائیکل اور کار لفٹنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو 15مددگار سے منسلک کردیا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی اے وی ایل سی بشیر بروہی کا کہنا ہے کہ اب گاڑی چوری اور چھیننے کی شکایت پراب فوری ایکشن لیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ15مددگار کی انٹری چلتے ہی ٹیمیں روانہ ہوں گی، مخصوص پوائنٹس پر چوری کی گئی گاڑی یا موٹرسائیکل کی تلاش شروع کردے جائے گی۔

    ایس ایس پی بشیر بروہی نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی جائے گی، کراچی سے باہر جانے والے راستوں پر مختلف اوقات میں اسنیپ چیکنگ کی جائے گی۔

    اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ چوری کی گئی موٹر سائیکلوں کا پیچھا بلوچستان میں بھی کیا جائے گا، اندرون سندھ منظم گینگز کارلفٹنگ اور گن پوائنٹ پر چھیننے میں ملوث ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ان گینگز کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جائیں گی، فوری ایکشن سے گاڑی، چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں کمی آئے گی۔

    واضح رہے کہ شہر میں موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ، رواں سال موٹرسائیکلوں کی چوری کی وارداتوں میں 50 فیصد اور موٹر سائیکل چھینے کی وارداتوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

  • کار چوری کا انوکھا واقعہ : دیکھنے والے دنگ رہ گئے

    کار چوری کا انوکھا واقعہ : دیکھنے والے دنگ رہ گئے

    گھانا : چور کو کار چوری کرنا مہنگا پڑگیا، کار لے کر بھاگتے ہوئے اس کے ساتھ ایسا کچھ عجیب ہوا کہ جس کی وجہ سے اس کو لینے دینے پڑگئے۔

    مجرم چاہے کتنا ہی ہوشیار کیوں نہ ہو اپنی ایک ذرا سی غلطی سے خود کو اپنے ہی جال میں پھنسا لیتا ہے، او ر وہی غلطی اس کیلئے سزا کا باعث بن جاتی ہے۔

    ایک ایسا ہی واقعہ افریقی ملک گھانا میں پیش آیا جہاں ایک ایئر پورٹ پر کھڑی کار چوری کرلی گئی، چور نے حسب معمول اچھی طرح سے کار کا جائزہ لیا اور اس کا دروازہ کھول لیا۔

    ایئر پورٹ کی حدود سے تیزی سے کار نکالنے کے بعد جیسے ہی وہ روڈ پر آیا تو اس نے مزید مال ڈھونڈنے کی نیت سے کار کے ڈیش بورڈ کو کھولا۔

    ڈیش بورڈ کھولتے ہی اس کے اندر موجود شہد کی مکھیوں کے جتھے نے اس پر اچانک حملہ کردیا، چلتی کار میں اچانک حملے کی وجہ سے کار اس کے قابو سے نکل کر دوسری سڑک پر آگئی۔

    حادثے کے بعد چور شدید زخمی ہوگیا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

  • ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کی گاڑی چوری ہونے کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا

    ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کی گاڑی چوری ہونے کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا

    کراچی: ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کی گاڑی چوری ہونے کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا، پولیس کے اعلیٰ حکام نے سب انسپکٹر کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی گاڑی پر سرجوڑ لئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز نے گذشتہ روز شاہ لطیف ٹاؤن کے ایس ایچ او نیک محمد کھوسہ کی گاڑی گھر کے باہر سے غائب ہونے کی خبر بریک تھی، جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔

    بعد ازاں تحقیقات کا آغاز کیا گیا تو اہم انکشافات سامنے آئے، ایس ایچ او نیک محمد کھوسہ اپنی نئی سفید ریو گاڑی چھپانے کے لیے افسران اور میڈیا میں جھوٹ بولتے رہے، ایس ایچ او کی جانب سے پہلےکہا گیا کہ گاڑی چوری ہوئی، بعد اپنا بیان تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کو شو روم والے کام سےلےگئے تھے، اب گاڑی مل گئی ہے، گاڑی چوری کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایس ایچ او کی گاڑی گھر کے باہر سے غائب

    ڈی آئی جی نے خود اس معاملے کی تحقیقات کرائیں تو انکشاف ہوا کہ معاملہ ڈکیتی کا ہے، فوری طور پر ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن نیک محمد کھوسہ کو فوری طور پر معطل کیا گیا۔

    پولیس کے اعلیٰ حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے کہ سب انسپکٹر کے پاس ایک کروڑ کی گاڑی کیسی آئی؟ اس کے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

  • کراچی: اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری، وجہ کیا ہے؟

    کراچی: اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری، وجہ کیا ہے؟

    کراچی: شہر قائد پولیس نے کار چوری میں ملوث اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار شخص نے اہم انکشافات کئے ہیں۔

    کراچی کی نجی یونیورسٹی کا سافٹ ویئر انجینئر کار چوری میں ملوث نکلا، ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ملزم قیمتی گاڑیوں سے ٹریکر نکالنے کا ماہر ہے، ملزم نے کراچی سے درجنوں گاڑیاں چوری کرنے کے بعد انہیں دوسرے صوبوں میں منتقل کیا۔

    دوران تفتیش ملزم نعمان نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ اس نے ایک سال میں گاڑیوں کے ہیر پھیر میں کروڑوں روپے کمائے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان انڈاموڑکارہائشی ہے جس کے خلاف متعددمتاثرین نےشکایتیں بھی درج کرائیں، ہوشربا انکشافکے بعد ملزم کےخلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم نعمان گاڑیاں چوری یاچھیننےکی وارداتوں میں ملوث نہیں ہے، ملزم نعمان رینٹ اےکارسےگاڑیاں کرائےپرلیکربیچ دیتا تھا، ملزم نے دوران تفتیش بتایاکہ وہ ایسا شوقیہ کرتا تھا، اب تک ملزم 20سے25گاڑیاں کرائےپرلیکر بیچ چکاہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو کل عدالت میں پیش کریں گے۔